السلام علیکم مفتی صاحب ! میری شادی کو دو سال اور چند ماہ ہو چکے ہیں اور میرا اپنی وائف کے ساتھ جو فیزیکل تعلق ہے وہ جمع نہیں ہوتا، اور میری ارینج میریج تھی میرے پیرنٹس نے (میرے ماں باپ نے) مجھے لڑکی سے بات کرنے نہیں دیا تھا صرف ایک تصویر دکھائی تھی اور اس کے بعد جب ہماری شادی ہوئی اور وہ میرے نکاح میں آ گئی تو اس کے بعد میاں بیوی کا ایسا ریلیشن نہیں رہا اور میں نے بہت کوشش کی کہ میں اس کو چلاؤں وہ میرے ساتھ چلے لیکن ہمارا کوئی ایسا ریلیشن جو میاں بیوی کا ہوتا ہے وہ ایسا کچھ بھی نہیں رہا، ٹھیک ہے شادی کی جو پہلی رات تھی اس کے اندر ایک تعلق بلڈ ہوا اور پھر ایسا کچھ تعلق رہا نہیں اور بس فوراً ہی ایک مہینے میں وہ پریگننٹ ہو گئی اور میری اولاد ہو گئی ورنہ اگر اولاد نہیں ہوتی تو شاید ہماری شادی ختم ہو جاتی اور جب وہ پریگننٹ ہو گئی تو اس کے بعد میری اولاد ہو گئی، میرا بچہ اب دو سال کا ہو جائے گا اکتوبر میں، یہ چیز جو آ گئی اور پھر میں اس کو نہیں چھوڑ پایا اور جب میں سوچتا ہوں تو مجھے بہت دکھ ہوتا ہے مجھے تکلیف ہوتی ہے کہ میں اپنی اولاد کو نہیں چھوڑنا چاہتا، میرا بیٹا ہے میں نے اس کا نام صحابی کے نام پر رکھا حضرت حنظلہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ ،مجھے اس سے بہت محبت ہے لیکن میرے دوسرے خوف یہ ہیں کہ بیوی کا حق ادا نہیں کر پاتا اور مجھے اپنے اوپریہ خوف ہوتا ہے کہ میں کہیں گناہ کی طرف نہ بھٹک جاؤں کیونکہ میرا اس سے کوئی رلیشن نہیں بلڈ ہو پا رہا میں نے بہت کوشش کری لیکن ہمارے مزاج، ہماری انرجیز، ہماری اموشنز ہماری کوئی چیز سنگ نہیں ہو پائی مجھے اس سے کوئی دشمنی نہیں ہے کوئی کسی قسم کی عداوت نہیں ہے لیکن ہماری آپس میں نہیں سنگ ہو پائی میرا اس کے پاس جانے کا دل ہی نہیں کرتا اور جس طریقے سے اس نے خود کو سنبھال رکھا اور جو اس کا اسٹینڈرز ہیں جس طریقوں کو وہ فالو کرتی ہے میرے ساتھ نہیں میچ ہوئے اب میں اگر اس کو طلاق کر دیتا ہوں تو ایٹلیسٹ اس کے ساتھ زیادتی نہیں ہوگی اس سے اس کا حق ادا ہو جائے گا اس کو جو بھی دنیا میں صحیح لگے گا اس سے وہ شادی کر سکتی ہے لیکن اگر میرے اینڈ سے بھی کنٹرول نہیں ہوگا تو میں اس کا حق ماروں گا اور یہ چیز مجھے تکلیف دیتی ہے مجھے اس مسئلے کے اوپر گائیڈ کریں اور مجھے اپنی رائے سے آگاہ کیجئے گا.
صورتِ مسئولہ میں سب سے پہلے تو سائل اور اس کی بیوی کو چاہیے کہ ایک دوسرے کے مزاج، جذبات وغیرہ کو سمجھ کر اور ایک دوسرے کے حقوق پورے کرکے گھر بسانے کی کوشش کریں۔ لیکن اگر واقعۃً سائل اور اس کی بیوی کے درمیان سعی و کوشش کے باوجود ذہنی ہم آہنگی نہ ہو تو ایسی صورت میں اگر طلاق دینے سے بیوی کو تکلیف اور ایذا نہ ہو، بلکہ وہ راضی ہو، تو سائل کے لیے اسے طلاق دینے کی گنجائش ہے۔ تاہم اس کا جائز اور صحیح طریقہ یہ ہے کہ سائل حالتِ طہر میں اپنی بیوی کو صرف ایک طلاق دے (ایک سے زائد نہیں)، پھر اس کے قریب نہ جائے اور نہ ہی رجوع کرے، یہاں تک کہ اس کی عدت پوری ہو جائے۔ عدت پوری ہونے پر وہ سائل کے نکاح سے کلی طور پر نکل جائے گی جس کے بعد وہ اپنی مرضی سے جہاں چاہے شادی کر سکے گی۔
کماقال تعالى: إمْساك بِمَعْرُوف أوتسريح بِإِحْسَان (سورۃالْبقَرة الْآيَة 229)
وفی تفسير الطبري: قولہ تعالی{وعاشروهن بالمعروف} (سورة النساء الآیۃ 19)ای خالقوا أيها الرجال نساءكم، وصاحبوهن بالمعروف. يعنى: بما أمرتكم به من المصاحبة، وذلك إمساكهن بأداء حقوقهن التي فرض الله جل ثناؤه لهن عليكم إليهن، أو تسريح منكم لهن بإحسان. كما حدثنا محمد بن الحسين، قال: ثنا أحمد بن مفضل، قال: ثنا أسباط، عن السدي: {وعاشروهن بالمعروف}. يقول: وخالطوهن. كذا قال محمد بن الحسين، وإنما هو: خالقوهن. من العشرة وهى المصاحبة.. (ج6،ص538۔ط: دار عالم الكتب بالرياض)
وفی أحكام القرآن لابن العربي: الزوجان مشتركان في الحقوق، كما قدمنا في سورة البقرة: {وللرجال عليهن درجة} [البقرة: 228] بفضل القوامية؛ فعليه أن يبذل المهر والنفقة، ويحسن العشرة ويحجبها، ويأمرها بطاعة الله، وينهي إليها شعائر الإسلام من صلاة وصيام إذا وجبا على المسلمين، وعليها الحفظ لماله، والإحسان إلى أهله، والالتزام لأمره في الحجبة وغيرها إلا بإذنه، وقبول قوله في الطاعات.. (ج1،ص530۔ط:دار الكتب العلمية، بيروت)
وفی صحيح البخاري:عن ابن عباس رضي الله عنهما أن امرأة ثابت بن قيس أتت النبي صلى الله عليه وسلم فقالت: يا رسول الله، ثابت بن قيس ما أعتب عليه في خلق ولا دين، ولكني أكره الكفر في الإسلام. فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «أتردين عليه حديقته؟» قالت: نعم. قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «اقبل الحديقة وطلقها تطليقة». ( كتاب الطلاق، حديث رقم ٥٢٧٣)
وفي رد المحتار: وأما الطلاق فإن الأصل فيه الحظر، بمعنى أنه محظور إلا لعارض يبيحه، وهو معنى قولهم: الأصل فيه الحظر، والإباحة للحاجة إلى الخلاص ... ولهذا قالوا: إن سببه الحاجة إلى الخلاص عند تباين الأخلاق وعروض البغضاء الموجبة عدم إقامة حدود الله تعالى (، كتاب الطلاق، ج 3، ص 228، ط: دار الفكر-بیروت)
وفی بدائع الصنائع: والأصل فيه ما روي عن إبراهيم النخعي رحمه الله أنه قال كان أصحاب رسول الله صلى الله عليه وسلم يستحسنون أن لا يطلقوا للسنة إلا واحدة ثم لا يطلقوا غير ذلك حتى تنقضي العدة، وفي رواية أخرى قال في الحكاية عنهم: وكان ذلك عندهم أحسن من أن يطلق الرجل ثلاثة في ثلاثة أطهار وهذا نص في الباب ومثله لا يكذب ولأن الكراهة لمكان احتمال الندم، والطلاق في طهر لا جماع فيه دليل على عدم الندم لأن الطهر الذي لا جماع فيه زمان كمال الرغبة.. کتاب الطلاق،ج3،ص88۔ط: دار الكتب العلمية )
وفي المغني لابن قدامة: «والثالث: مباح، وهو عند الحاجة إليه، لسوء خلق المرأة، وسوء عشرتها، والتضرر بها من غير حصول الغرض بها». (المغني لابن قدامة، (كتاب الطلاق،ج10،ص324۔ط: دار عالم الكتب للطباعة والنشر والتوزيع، الرياض)
وفي الفتاوى الهندية: (وأما وصفه) فهو أنه محظور نظرا إلى الأصل ومباح نظرا إلى الحاجة كذا في الكافي.(كتاب الطلاق، الباب الأول في تفسير الطلاق وأحكامه،ج1،ص348،ط: دار الفكر بيروت)