شوهر و بیوی کے حقوق

ایک سے زائد بیوی کیلئے گھر بنانے میں بھی مساوات ضروری ہے؟

فتوی نمبر :
96517
| تاریخ :
2026-06-17
معاشرت زندگی / ازدواجی مسائل / شوهر و بیوی کے حقوق

ایک سے زائد بیوی کیلئے گھر بنانے میں بھی مساوات ضروری ہے؟

السلام علیکم!
استفتاء یہ ہے کہ دو بیویوں کا شوہر دونوں کی رہائش کے لیے الگ الگ گھر الگ الگ شہروں میں بنانے کا ارادہ رکھتا ہے، اور اگر رہائش میں بھی مساوات لازم ہے، قطع نظر اس سے کہ ایک بیوی نسبتاً مالدار خاندان سے ہو، تو ایسے گھر بنانے میں مساوات کی کیا صورت ہوگی؟ کیا رقبے، اندرونی و بیرونی سہولیات، کوالٹی وغیرہ میں مساوات لازم ہے؟ مسئلہ یہ ہے کہ ایک شہر میں زمین کی قیمت اور گھر بنانے کا خرچہ ایک سے زیادہ ہے۔ مثلاً اگر دونوں کے لیے ایک ایک کروڑ پر بنائے گا تو سائز، سہولیات وغیرہ میں مساوات نہ ہوگی۔ اور اگر سائز و سہولیات وغیرہ میں مساوات کرے گا تو دونوں گھر بنانے کی قیمت میں مساوات نہ ہوگی۔
ایسی صورت میں مساوات کے لیے اعتبار قیمت کا ہوگا یا سائز، سہولیات وغیرہ کا؟
یہ بھی بتاییے کہ اگر اِس گھر بنانے کے معاملے میں مساوات نہ کرے، خواہ قیمتاً ہو یا سائز وغیرہ کے لحاظ سے، تو کیا یہ شرعاً ظلم شمار ہوگا؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضؔح ہو کہ شوہر پر دونوں بیویوں کو مناسب اور ان کی ضروریات کے مطابق رہائش فراہم کرنا لازم ہے ۔تاہم شرعی مساوات کے لیے دونوں گھروں کی قیمت ،رقبے ،تعمیراتی معیار اور سہولیات کا بالکل یکساں ہونا ضروری نہیں، بلکہ ہر بیوی کے رہائشی حقوق اور ضروریات کا منصفانہ لحاظ رکھنا کافی ہے ،لہٰذا صورتِ مسئولہ میں شوہر کی جانب سے اگر کسی ایک بیوی کے ساتھ بلاوجہ ناانصافی یا حق تلفی مقصود نہ ہو تو عرفی اعتبار سے پائی جانے والی معمولی درجے کی کمی بیشی کی وجہ سے شوہر شرعاً ظالم شمار نہ ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی سُنن ابی داؤد: عن أبي هُريرة، عن النبيَّ صلى الله عليه وسلم قال: "مَن كانت له امرأتانِ، فمال إلى إحداهما جاء يَومَ القيامَةِ وشِقُّه مَائِلٌ".(کتاب النکاح، باب في القسم بين النساء،ج:1، ص:896، ط:مکتبۃالبشریٰ)
و فی الدر المختار:(يجب) وظاهر الآية أنه فرض نهر (أن يعدل) أي أن لا يجور (فيه) أي في القسم بالتسوية في البيتوتة (وفي الملبوس والمأكول) والصحبة (لا في المجامعة) كالمحبة بل يستحب.( کتاب النکاح، باب القسم بين الزوجات، ج:3، ص:201، ط:ایچ-ایم-سعید کمپنی)
وفی الشامیۃ: (قوله وفي الملبوس والمأكول) أي والسكنى، ولو عبر بالنفقة لشمل الكل. ثم إن هذا معطوف على قوله فيه، وضميره للقسم المراد به البيتوتة فقط بقرينة العطف وقد علمت أن العدل في كلامه بمعنى عدم الجور لا بمعنى التسوية فإنها لا تلزم في النفقة مطلقا. قال في البحر: قال في البدائع: يجب عليه التسوية بين الحرتين والأمتين في المأكول والمشروب والملبوس والسكنى والبيتوتة، وهكذا ذكر الولوالجي والحق أنه على قول من اعتبر حال الرجل وحده في النفقة. وأما على القول المفتى به من اعتبار حالهما فلا فإن إحداهما قد تكون غنية والأخرى فقيرة، فلا يلزم التسوية بينهما مطلقا في النفقة. اهـ. وبه ظهر أنه لا حاجة إلى ما ذكره المصنف في المنح من جعله ما في المتن مبنيا على اعتبار حاله (قوله والصحبة) كان المناسب ذكره عقب قوله في البيتوتة لأن الصحبة أي المعاشرة والمؤانسة ثمرة البيتوتة. ففي الخانية: ومما يجب على الأزواج للنساء: العدل والتسوية بينهن فيما يملكه، والبيتوتة عندهما للصحبة، والمؤانسة لا فيما لا يملكه وهو الحب والجماع.( کتاب النکاح، باب القسم بين الزوجات، ج:3، ص:202، ط:ایچ-ایم-سعید کمپنی)
وفی بدائع الصنائع: فإن كان له أكثر من امرأة، فعليه العدل بينهن في حقوقهن من القسم والنفقة والكسوة، وهو التسوية بينهن في ذلك حتى لو كانت تحته امرأتان حرتان أو أمتان يجب عليه أن يعدل بينهما في المأكول والمشروب والملبوس والسكنى والبيتوتة. والأصل فيه قوله عز وجل {فإن خفتم ألا تعدلوا فواحدة} [النساء: 3] عقيب قوله تعالى {فانكحوا ما طاب لكم من النساء مثنى وثلاث ورباع} [النساء: 3] أي: إن خفتم أن لا تعدلوا في القسم والنفقة في نكاح المثنى، والثلاث، والرباع، فواحدة ندب سبحانه وتعالى إلى نكاح الواحدة عند خوف ترك العدل في الزيادة، وإنما يخاف على ترك الواجب، فدل أن العدل بينهن في القسم والنفقة واجب۔(کتاب النکاح، فصل وجوب العدل بين النساء في حقوقهن، ج:2،ص:332،ط: ایچ-ایم-سعید کمپنی)
وفی الھندیۃ: يجب على الأزواج للنساء العدل والتسوية بينهن فيما يملكه والبيتوتة عندها للصحبة والمؤانسة لا فيما لا يملك وهو الحب والجماع كذا في فتاوى قاضي خان۔(کتاب النکاح، الباب الحادي عشر في القسم،ج:1، ص:340، ط:مکتبۃالماجدیۃ).
وفی التاتارخانیۃ: إذاکان للرجل امرأتان حرتان فعلیہ أن یعدل فی القسم، وفی السراجیۃ: وفی المأکول والملبوس بکرین کانتا أو ثیبین أو إحداھما بکرا والأخری ثیبا۔(کتاب النکاح،باب القسم، ج:4، ص:357، ط:مکتبۃ الرشیدیۃ)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شاکر اللہ نیاز عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 96517کی تصدیق کریں
0     39
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • شادی کے بعد بیوی کے نام کے ساتھ شوہر کا نام لگانا

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی اپنے شوہر سے جیب خرچی مانگ سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر بیوی کی دلجوئی کے لئے میک اپ کرواسکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی شوہرکے مطالبے پر بالوں پر ہرارنگ کرسکتی ہے

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا شوہر اجازت دے تو بیوی روزانہ اپنے والدین کو ملنے جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 5
  • دیور کا بھابھی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • لڑکی کے جہیز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • سسرال والوں کا بہو سے گھر کا سارا کام لینا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 2
  • نکاح نامے میں بطور حق مہر سونے کی مقدار لکھی جائے یا مالیت؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شادی کے موقع پر لڑکی کو دیے گئے زیورات کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • میاں بیوی کے تنازع کا حل

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • عرصہ سات سال سے بیوی کے ساتھ بات چیت نہ کرنے والے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • اگر ساس بہو کو ناجائز تنگ کرے تو بیٹے کی کیا ذمہ داری بنتی ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے والدین کی خدمت کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نافرمان بیوی کے شوہر کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا پہلی بیوی شوہر کو دوسری بیوی کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے سے منع کر سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا بیوی پر شوہر کی ہر بات ماننا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی کے ہمبستری کے مطالبہ پر شوہر کا منع کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • ازدواجی حقوق اور نان و نفقہ ادا نہ کرنے والے شوہر سے علیحدگی اختیار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • دو شادیاں کرنے کی صورت میں ہر ایک بیوی کے حقوق

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • گھریلو معاملات درست نہ ہونے پر بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • شوہر کے حقوق ادا نہ کرنے والی بیوی کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بھوؤں کو باریک کرنے والی عورت کی نمازکا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
Related Topics متعلقه موضوعات