شوهر و بیوی کے حقوق

شوہر کی بے اکرامی اور زبان درازی کرنے والی بیوی کیلئے حکم

فتوی نمبر :
96394
| تاریخ :
2026-06-14
معاشرت زندگی / ازدواجی مسائل / شوهر و بیوی کے حقوق

شوہر کی بے اکرامی اور زبان درازی کرنے والی بیوی کیلئے حکم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! میں بہت پریشان ہوں، میری بیوی بہت جھگڑا کرتی ہے، اس کی زبان بہت گندی ہے، میں خود کو اذیت دے کر پاگل ہو گیا ہوں، میری ماں دور بھی رہتی ہے، پھر بھی وہ اسے گالیاں دیتی رہتی ہے، میری بیٹی کو قتل کرنے کی دھمکیاں دیتی ہے، میں بہت بے سکون ہوں،میں کیا کروں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کا بیان اگر واقعۃً درست اور مبنی بر حقیقت ہو ، اس میں کسی بھی قسم کی غلط بیانی اور الزام تراشی سے کام نہ لیا گیا ہو، تو سائل کی بیوی کا اس کے ساتھ بدزبانی کرنا، والدہ کو گالیاں اور بیٹی کے قتل کی دھمکیاں دینا شرعاً ناجائز اور سخت قابلِ مذمت ہے ، اس طرزِ عمل کی وجہ سے وہ گناہ گار ہو رہی ہے، اس پر لازم ہے کہ اپنے اس مذموم رویے کو ترک کرتےہوئے بصدقِ دل توبہ و استغفار اور آئندہ شوہر کے ساتھ اس قسم کے ناروا سلوک سے مکمل اجتناب کرے، سائل کواولاً شریعت کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق نرمی کے ساتھ نصیحت کرنی چاہیے، اگر اصلاح نہ ہو تو وقتی طور پر بستر علیحده کرلے، اور اس کے بعد بھی معاملہ درست نہ ہو تو دونوں خاندانوں کے ذمہ دار افراد کے ذریعے صلح و اصلاح کی کوشش کی جائے، اگر ان تمام تدابیر کے باوجود بھی اصلاح نہ ہو، اور ہر وقت كے لڑائى جھگڑوں كى وجہ سے دونوں كا حدود اللہ پر قائم رہتے ہوئے ازدواجی زندگی نبھانا دشوار ہو جائے تو بامر مجبوری ایسے طہر میں جس میں ہمبستری نہ کی ہو اىك طلاق دىكر عورت كو اپنے نكاح سے آزاد كر سكتا ہے اور اس صورت مىں وه گناه گار بھى نہ ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما قال الله تعالى: وَٱلَّٰتِي تَخَافُونَ نُشُوزَهُنَّ فَعِظُوهُنَّ وَٱهۡجُرُوهُنَّ فِي ٱلۡمَضَاجِعِ وَٱضۡرِبُوهُنَّۖ فَإِنۡ أَطَعۡنَكُمۡ فَلَا تَبۡغُواْ عَلَيۡهِنَّ سَبِيلًاۗ إِنَّ ٱللَّهَ كَانَ عَلِيّٗا كَبِيرٗا )34( وَإِنۡ خِفۡتُمۡ شِقَاقَ بَيۡنِهِمَا فَٱبۡعَثُواْ حَكَمٗا مِّنۡ أَهۡلِهِۦ وَحَكَمٗا مِّنۡ أَهۡلِهَآ إِن يُرِيدَآ إِصۡلَٰحٗا يُوَفِّقِ ٱللَّهُ بَيۡنَهُمَآۗ إِنَّ ٱللَّهَ كَانَ عَلِيمًا خَبِيرٗاِ الخ(سورۃ النساء،الآیۃ:34۔33)۔
و فی تفسیر القرطبی الجامع لأحکام القرآن: تحت( قولہ تعالٰی: واضربوهن) أمر الله أن يبدأ النساء بالموعظة أولا ثم بالهجران، فإن لم ينجعا فالضرب، فإنه هو الذي يصلحها له ويحملها على توفية حقه. والضرب في هذه الآية هو ضرب الأدب غير المبرح(الی قولہ) (قولہ تعالی:فابعثوا حكما من أهله وحكما من أهلها) والحكمان لا يكونان إلا من أهل الرجل والمرأة، إذ هما أقعد بأحوال الزوجين، ويكونان من أهل العدالة وحسن النظر والبصر بالفقه إلخ(ج: 5، ص: 175۔172،ط: دار الکتب المصریۃ)۔
و فی المشکاۃ : عن انس رضی اللہ عنہ قال قال رسول اللہ ﷺ المراۃ اذا صلت خمسھا و صامت شھرھا واحصنت فرجھا واطاعت بعلھا فلتدخل من ای ابواب الجنۃ شائت ( باب عشرۃ النساء ، ج : 2 ، ص : 281 ، ط : قدیمی)
وفیہ ایضا : عن طلق ابن علی قال قال رسول اللہ ﷺ اذا الرجل دعا زوجتہ لحاجتہ فلتاتہ وان کانت علی التنور ( باب عشرۃ النساء ، ج : 2 ، ص : 281 ، ط : قدیمی)۔
و فی احکام القرآن تحت قولہ تعالی ( الرجال قوامون علی النساء ) قد افاد ذلک لزومھا طاعتہ لان وصفہ بالقیام علیھا یقتضی ذلک ( واللاتی تخافون نشوزھن ) یدل علی ان علیھا طاعتہ فی نفسھا و ترک النشوز علیہ (باب حق الزوج علی المراۃ و حق المراۃ علی الزوج ، ج : 1 ، ص : 374 ، ط : سھیل اکیڈمی)۔
و فی الدرالمختار : الاصل فیہ الحظر معناہ ان الشارع ترک ھذا الاصل فاباحہ بل یستحب لو مؤذیۃ او تارکۃ صلاۃ غایۃ(الی قولہ) ومن محاسنہ التخلص بہ من المکارہ ،الخ(کتاب الطلاق ، ج : 3 ، ص : 229 ، ط : سعید)۔
و فی رد المختار: تحت قولہ (قوله ومن محاسنه التخلص به من المكاره) أي الدينية والدنيوية بحر: أي كأن عجز عن إقامة حقوق الزوجة، أو كان لا يشتهيها. قال في الفتح: ومنها أي من محاسنه جعله بيد الرجال دون النساء لاختصاصهن بنقصان العقل وغلبة الهوى ونقصان الدين. ومنها شرعه ثلاثا لأن النفس كذوبة ربما تظهر عدم الحاجة إليها ثم يحصل الندم فشرع ثلاثا ليجرب نفسه أولا وثانيا الخ (کتاب الطلاق ، ج : 3 ، ص : 229 ، ط : سعید)
وفی الدر المختار : و ینکح مبانتہ بما دون الثلاث فی العدۃ و بعدھا بالاجماع الخ (باب الرجعۃ ، ج : 3 ، ص : 409 ، ط : سعید)۔
و فی الموسوعۃ الفقھیۃ : اتفق الفقهاء على أن طاعة الزوج واجبة على الزوجة، لقوله تعالى (الرجال قوامون على النساء بما فضل الله بعضهم على بعض وبما أنفقوا من أموالهم) ( باب استمتاع کل من الزوجین بالاخر ، ج : 31 ، ص : 313 ، ط : دار السلاسل الکویت)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد حمزہ منان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 96394کی تصدیق کریں
0     39
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • شادی کے بعد بیوی کے نام کے ساتھ شوہر کا نام لگانا

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی اپنے شوہر سے جیب خرچی مانگ سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر بیوی کی دلجوئی کے لئے میک اپ کرواسکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی شوہرکے مطالبے پر بالوں پر ہرارنگ کرسکتی ہے

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا شوہر اجازت دے تو بیوی روزانہ اپنے والدین کو ملنے جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 5
  • دیور کا بھابھی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • لڑکی کے جہیز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • سسرال والوں کا بہو سے گھر کا سارا کام لینا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 2
  • نکاح نامے میں بطور حق مہر سونے کی مقدار لکھی جائے یا مالیت؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شادی کے موقع پر لڑکی کو دیے گئے زیورات کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • میاں بیوی کے تنازع کا حل

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • عرصہ سات سال سے بیوی کے ساتھ بات چیت نہ کرنے والے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • اگر ساس بہو کو ناجائز تنگ کرے تو بیٹے کی کیا ذمہ داری بنتی ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے والدین کی خدمت کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نافرمان بیوی کے شوہر کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا پہلی بیوی شوہر کو دوسری بیوی کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے سے منع کر سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا بیوی پر شوہر کی ہر بات ماننا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی کے ہمبستری کے مطالبہ پر شوہر کا منع کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • ازدواجی حقوق اور نان و نفقہ ادا نہ کرنے والے شوہر سے علیحدگی اختیار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • دو شادیاں کرنے کی صورت میں ہر ایک بیوی کے حقوق

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • گھریلو معاملات درست نہ ہونے پر بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • شوہر کے حقوق ادا نہ کرنے والی بیوی کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بھوؤں کو باریک کرنے والی عورت کی نمازکا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
Related Topics متعلقه موضوعات