بچوں کے مسائل

شادی شدہ عورت کا زنا سے حمل ٹھہرنے پر بچہ کے نسب کا حکم

فتوی نمبر :
96390
| تاریخ :
2026-06-14
معاشرت زندگی / اولاد کے مسائل و احکام / بچوں کے مسائل

شادی شدہ عورت کا زنا سے حمل ٹھہرنے پر بچہ کے نسب کا حکم

سوال یہ ہے کہ ایک آدمی نے کسی عورت سے شادی کی ،اب اس کی بیوی نے کسی دوسرے مرد سے زنا کیا، جسکے نتیجے میں حمل ٹھہر گیا ، اب جو بچہ پیدا ہوگا، وہ خاوند کے میراث کا حق دار ہوگا یا نہیں؟ اور اسکا نسب کس سے جوڑا جائے گا ؟ مہربانی کرکے فتوی ارسال فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ شادی شدہ عورت کا زنا کامرتکب ہونابدترین جرم ، انتہائی قبیح ، ناجائزوحرام اورکبیرہ گناہ ہے ،اگراسلامی حکومت ہوتی اورمذکور جرم اقراریاشرعی گواہوں کے ذریعے ثابت ہوجاتا،تواس پرشرعی حد(سنگساری)جاری ہوتی ،تاہم اس کےباوجودمحض زنا سے حمل ٹھہرنے کی وجہ سے بچے کا نسب زانی سےثابت نہیں ہوگا، بلکہ شرعی اصول "الولد للفراش"کے مطابق عورت جس شخص کے نکاح میں ہو، بچے کا نسب اسی مردسے ملحق ہوگا(بشرطیکہ بچے کی ولادت نکاح کے چھ ماہ بعدہوئی ہو،اورشوہرنے باقاعدہ لعان کےذریعے بچے کےنسب کی نفی بھی نہ کی ہو)، جبکہ بچہ اورشوہر(بچے کاباپ ) دیگر شرائطِ وراثت کی موجودگی میں دونوں ایک دوسرے کے وارث ہوں گے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی صحیح مسلم: عَنْ عَائِشَةَ رضي الله عنها أَنَّهَا قَالَتْ اخْتَصَمَ سَعْدُ بْنُ أَبِي وَقَّاصٍ وَعَبْدُ بْنُ زَمْعَةَ في غُلَامٍ فَقَالَ سَعْدٌ هَذَا يَا رَسُولَ اللهِ ابْنُ أَخِي عُتْبَةَ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ عَهِدَ إِلَيَّ أَنَّهُ ابْنُهُ انْظُرْ إِلَى شَبَهِهِ وَقَالَ عَبْدُ بْنُ زَمْعَةَ هَذَا أَخِي يَا رَسُولَ اللهِ وُلِدَ عَلَى فِرَاشِ أَبِي مِنْ وَلِيدَتِهِ فَنَظَرَ رَسُولُ اللهِ صلى الله عليه وسلم إِلَى شَبَهِهِ فَرَأَى شَبَهًا بَيِّنًا بِعُتْبَةَ فَقَالَ هُوَ لَكَ يَا عَبْدُ الْوَلَدُ لِلْفِرَاشِ وَلِلْعَاهِرِ الْحَجَرُ وَاحْتَجِبِي مِنْهُ يَا سَوْدَةُ بِنْتَ زَمْعَةَ قَالَتْ فَلَمْ يَرَ سَوْدَةَ قَطُّ (باب: الولد للفراش ، 1/229 ط: المكتب الإسلامي، بيروت)۔
و فی بدائع الصنائع: ومنها ثبوت النسب، وإن كان ذلك حكم الدخول حقيقة لكن سببه الظاهر هو النكاح لكون الدخول أمرا باطنا، فيقام النكاح مقامه في إثبات النسب، ولهذا قال النبي: صلى الله عليه وسلم «الولد للفراش، وللعاهر الحجر» وكذا لو تزوج المشرقي بمغربية، فجاءت بولد يثبت النسب، وإن لم يوجد الدخول حقيقة لوجود سببه، وهو النكاح.الخ ( كتاب النكاح، فصل ثبوت النسب،2/331،ط: دار الكتب العلمية)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد حمزہ منان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 96390کی تصدیق کریں
0     20
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بچے کے کان میں اذان و اقامت کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   بچوں کے مسائل 1
  • نومولود کے کان میں اذان دینے کا مسنون طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   بچوں کے مسائل 1
  • داڑھی منڈے شخص کا بچہ کے کان میں اذان و اقامت کہنا

    یونیکوڈ   اسکین   بچوں کے مسائل 0
  • بچہ کی پیدائش کے بعد سنت اعمال

    یونیکوڈ   اسکین   بچوں کے مسائل 0
  • مخنث (Shemail) بچے کی پرورش وتربیت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   بچوں کے مسائل 1
  • اولاد کو نیک سیرت بنانے کے لئے کیا تربیت کریں

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • پیدا ہوکر مر جانے والے بچے والدین کو جنت لے کر جائیں گے

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • بچہ کی ولادت کے بعدکان میں اذان دینے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • ناشزہ بیوی اور اپنے چھوٹے بچوں کے اخراجات کس کے ذمہ لازم ہونگے؟

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • بچہ نہانے کے رسم اور اس میں ہونے والے بچہ اور ماں کو تحفہ تحائف دینا

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • نومولود بچہ کے کان میں اذان کیوں دی جاتی ہے؟

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • طلاق کے بعد کیا بیوی اولاد کو والد کی ملاقات سے منع کر سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • لڑکے اور لڑکی کے بالغ ہونے کی آخری حد

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • علیحدگی ہوجانے کے بعد باپ کو بچوں سے نہ ملنے دینا

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • بچی کس عمر تک اپنے محرم کے ساتھ سو سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • حمل روکنے کے لئے عارضی تدابیر اختیار کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • پانچ ماہ کے بچہ کو بیماری کی وجہ سے ضائع کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • والدین کا نافرمان بیٹے کیساتھ رویہ کیسے ہونا چاہئیے اور کیا وہ اس سے قطعِ تعلق کرسکتے ہیں ؟

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • بچوں کے نام رکھنے کے لئے "چھٹی "کے رسم کا حکم

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • شوہر کے مطالبہ کے باوجود بیوی کا موانع حمل ادویات استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • طلاق کے بعداسقاط حمل اور بچے کی پرورش کا حکم

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • طلاق کے بعد بچہ کو والد سے ملنے نہ دینا

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 1
  • اپنی بیٹی کے رشتے میں والدین(لڑکی کے دادا دادی) کا مداخلت کرنا

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • بچے کے سر میں پانی کی وجہ سے بچے کی پیدائش کے لئے قبل از وقت آپریش کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • نومولود کو چھوڑ کر جانے والےوالد کے بچہ کی ولدیت میں کس کا نام لکھا جائے؟

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
Related Topics متعلقه موضوعات