شوهر و بیوی کے حقوق

بیوی کا شوہر کے حقوق ادا نہ کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
96318
| تاریخ :
2026-06-11
معاشرت زندگی / ازدواجی مسائل / شوهر و بیوی کے حقوق

بیوی کا شوہر کے حقوق ادا نہ کرنے کا حکم

‎سوال کافی لمبا ہے لیکن اختصار سے چیدہ چیدہ پوائنٹس کی شکل میں کیا گیا ہے۔ راہنمائی درکار ہے۔ جزاکم اللہ خیرا ً
یہ ایک شادی شدہ شخص (4 بچوں کا باپ) کی ازدواجی مشکلات کی داستان ہے۔ شادی سے پہلے اسے ہیپاٹائٹس سی تھا، جسے اس نے جھوٹا چھپایا، بعد میں بیوی کو بتایا تو اس نے ناراضی کے باوجود ساتھ نبھایا۔وقت کے ساتھ جو بھی میاں بیوی کے اختلافات عام زندگی کے مطابق، کم زیادہ رہے لیکن شوہر کہتا ہے کہ اس نے کمپرومائز کیا ،بیوی کہتی ہے کہ اس نے کیا۔ وقت گزرنے کے ساتھ بیوی نے ایک پڑوسی خاتون سے واٹس ایپ پر انتہائی قریبی (اور شوہر کے مطابق نامناسب) تعلق بنا لیا، جس میں گانے، پیار کا اظہار، اور ایک دوسرے کے بغیر نہ رہ سکنے کی باتیں شامل تھیں۔ شوہر کو یہ تعلق شدید تکلیف دیتا ہے، وہ بیوی کو منع کرتا ہے مگر وہ نہیں مانتی بلکہ کہتی ہے ”وہ خاتون نہیں تو تم نہیں“۔ شوہر نے اس خاتون کے شوہر سے دو بار رابطہ کیا، لیکن اس نے بیوی کو بتا دیا اور ریکارڈنگ بھی فراہم کر دی، جس سے معاملات مزید خراب ہوئے۔ بیوی شوہر کو ناانصاف قرار دیتی ہے، اس کی ہدایات ماننے سے انکار کرتی ہے، اور جسمانی تعلقات سے بھی دستبردار ہو چکی ہے۔ وہ یہ سمجھتی ہے کہ چونکہ شوہر نے اس کے ساتھ بہت برا سلوک رکھا ہے، تو اب وہ اپنے شوہر کی ہدایات کو ماننے کی پابند نہیں۔ وہ یہ بھی کہتی ہے کہ اسے ٹائم دیا جائے وہ کوشش کرے گی کہ اس عورت سے رابطے ختم کر دے گی لیکن شوہر اس بات پر صبر نہیں کر پا رہا۔شوہر خود کو کمتر محسوس کر رہا ہے، پہلی بار علیحدگی کا سوچ رہا ہے، اور پوچھتا ہے کہ کیا اپنی غلطیوں کے باوجود وہ گھر کا سربراہ ہے اور بیوی اس کی بات ماننے کی پابند ہے؟ وہ اللہ کو گواہ بنا کر کہتا ہے کہ اس نے بیوی کو کبھی ذلیل نہیں کیا، البتہ وہ یہ  دوستی برداشت نہیں کر سکتا۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح رہے کہ جیسے اجنبی مرد و عورت کا یا کسی مرد کا دوسرے مرد سے جنسی تعلقات اور روابط رکھنا ناجائز اور حرام ہے ایسے ہی ایک عورت کا دوسری عورت سے اس قسم کے تعلقات استوار کرنا بھی شرعاً ناجائز و حرام ہے اور احادیثِ مبارکہ میں اس پر سخت وعیدیں وارد ہوئی ہیں۔ نیز بیوی پر اپنے شوہر کی حتی الوسع اطاعت و فرمانبرداری( جب تک کہ وہ اسے کسی معصیت پر مشتمل کام کرنے کا حکم نہ کرے) شرعاً واجب ہے اگرچہ شوہر بذاتِ خود فسق و فجور میں مبتلا کیوں نہ ہو۔ چنانچہ اگر سائل کا بیان واقعۃً درست اور حقیقت پر مبنی ہو تو اس اس کی بیوی کا سوال میں مذکور رویہّ قطعاً درست نہیں بلکہ اس پر لازم ہے کہ فی الفور مذکور عورت سے غیر شرعی روابط ختم کرکے اپنے شوہر کی اطاعت کرے ورنہ مواخذۂ اخروی سے سبکدوشی نہ ہو سکے گی۔ اور سائل کو بھی چاہیئے کہ تحمل و برداشت سے کام لیتے ہوئے حکمت کے ساتھ اپنی بیوی کو خود یا خاندان کے کسی خیر خواہ کے واسطے سے سمجھاتا رہے۔ تاہم اگر ہر طرح کی کوششوں کو بروئے کار لانے کے باوجود بیوی اپنا ناجائز رویہّ ترک کرنے پر آمادہ نہ ہو تو ایسی نافرمان بیوی کو ایک طلاق دے کر سائل اسے اپنے سے الگ بھی کر سکتا ہے اور ایسا کرنے پر وہ گنہگار بھی نہ ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

قال اللہ تبارک و تعالیٰ:{وَلَهُنَّ مِثْلُ الَّذِي عَلَيْهِنَّ بِالْمَعْرُوفِ وَلِلرِّجَالِ عَلَيْهِنَّ دَرَجَةٌ وَاللَّهُ عَزِيزٌ حَكِيمٌ} [البقرة: 228]
و قال تعالیٰ: {الرِّجَالُ قَوَّامُونَ عَلَى النِّسَاءِ بِمَا فَضَّلَ اللَّهُ بَعْضَهُمْ عَلَى بَعْضٍ وَبِمَا أَنْفَقُوا مِنْ أَمْوَالِهِمْ فَالصَّالِحَاتُ قَانِتَاتٌ حَافِظَاتٌ لِلْغَيْبِ بِمَا حَفِظَ اللَّهُ وَاللَّاتِي تَخَافُونَ نُشُوزَهُنَّ فَعِظُوهُنَّ وَاهْجُرُوهُنَّ فِي الْمَضَاجِعِ وَاضْرِبُوهُنَّ فَإِنْ أَطَعْنَكُمْ فَلَا تَبْغُوا عَلَيْهِنَّ سَبِيلًا إِنَّ اللَّهَ كَانَ عَلِيًّا كَبِيرًا } [النساء: 34]
و فی تفسیر الکبیر للرازی: المسألة الثالثة: في المراد بقوله: واللاتي يأتين الفاحشة من نسائكم قولان: الأول: المراد/ منه الزنا، وذلك لأن المرأة إذا نسبت إلى الزنا فلا سبيل لأحد عليها إلا بأن يشهد أربعة رجال مسلمون على أنها ارتكبت الزنا، فإذا شهدوا عليها أمسكت في بيت محبوسة إلى أن تموت أو يجعل الله لهن سبيلا، وهذا قول جمهور المفسرين. والقول الثاني: وهو اختيار أبي مسلم الأصفهاني: أن المراد بقوله: واللاتي يأتين الفاحشة السحاقات، وحدهن الحبس إلى الموت وبقوله: والذان يأتيانها منكم [النساء: 16] أهل اللواط، وحدهما الأذى بالقول والفعل، والمراد بالآية المذكورة في سورة النور: الزنا بين الرجل والمرأة، وحده في البكر الجلد، وفي المحصن الرجم، واحتج أبو مسلم عليه بوجوه: الأول: أن قوله: واللاتي يأتين الفاحشة من نسائكم مخصوص بالنسوان، وقوله: والذان يأتيانها منكم مخصوص بالرجال، لأن قوله: والذان تثنية الذكور.(ج:9 ص:528 ط: دار احياء التراث العربي۔بيروت)۔
و فی التفسيرات الاحمديۃ: ان الاولی فی باب السحاقات(ای وَ الّٰتِیْ یَاْتِیْنَ الْفَاحِشَةَ) الخ ( ص:19 ط: مكتبة الشركة)۔
و فی صحیح البخاری: 6719 - حدثنا إسماعيل: حدثني مالك، عن عبد الله بن دينار، عن عبد الله بن عمر رضي الله عنهما: أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: (ألا كلكم راع وكلكم مسؤول عن رعيته، فالإمام الذي على الناس راع وهو مسؤول عن رعيته، والرجل راع على أهل بيته وهو مسؤول عن رعيته، والمرأة راعية على أهل بيت زوجها وولده وهي مسؤولة عنهم، وعبد الرجل راع على مال سيده وهو مسؤول عنه، ألا فكلكم راع وكلكم مسؤول عن رعيته).[ر: 853](ج:6 ص:2611 ط: دار ابن کثیر۔دمشق)۔
و فی شعب الایمان: عن واثلۃ بن اسقع رضی اللہ تعالیٰ عنہ عن النبی ﷺ ”سحاق النساء زنا بینھن “ ( باب في تحريم الفروج ج:4 ص:376 ط: دار الکتب العلمیه۔بیروت)۔
و في البحر الرائق: وفي البزازية من الحظر والإباحة: وحق الزوج على الزوجة أن تطيعه في كل مباح يأمرها به الخ (کتاب النکاح باب القسم ج:3 ص:236 ط: دار الکتاب الاسلامی)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد الیاس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 96318کی تصدیق کریں
0     51
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • شادی کے بعد بیوی کے نام کے ساتھ شوہر کا نام لگانا

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی اپنے شوہر سے جیب خرچی مانگ سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر بیوی کی دلجوئی کے لئے میک اپ کرواسکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی شوہرکے مطالبے پر بالوں پر ہرارنگ کرسکتی ہے

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا شوہر اجازت دے تو بیوی روزانہ اپنے والدین کو ملنے جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 5
  • دیور کا بھابھی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • لڑکی کے جہیز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • سسرال والوں کا بہو سے گھر کا سارا کام لینا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 2
  • نکاح نامے میں بطور حق مہر سونے کی مقدار لکھی جائے یا مالیت؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شادی کے موقع پر لڑکی کو دیے گئے زیورات کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • میاں بیوی کے تنازع کا حل

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • عرصہ سات سال سے بیوی کے ساتھ بات چیت نہ کرنے والے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • اگر ساس بہو کو ناجائز تنگ کرے تو بیٹے کی کیا ذمہ داری بنتی ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے والدین کی خدمت کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نافرمان بیوی کے شوہر کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا پہلی بیوی شوہر کو دوسری بیوی کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے سے منع کر سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا بیوی پر شوہر کی ہر بات ماننا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی کے ہمبستری کے مطالبہ پر شوہر کا منع کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • ازدواجی حقوق اور نان و نفقہ ادا نہ کرنے والے شوہر سے علیحدگی اختیار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • دو شادیاں کرنے کی صورت میں ہر ایک بیوی کے حقوق

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • گھریلو معاملات درست نہ ہونے پر بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • شوہر کے حقوق ادا نہ کرنے والی بیوی کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بھوؤں کو باریک کرنے والی عورت کی نمازکا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
Related Topics متعلقه موضوعات