میں کرپٹو ٹریڈنگ کرنا چاہتا ہوں. میں نے ایک گروپ جوائن کیا ہے جو کہ فری میں ٹریڈنگ سگنلز دیتا ہے. کیا میں اُن سگنلز کے مطابق ٹریڈنگ کر کے پیسے کما سکتا ہے اور وہ کمائی حلال ہو گی؟
موجودہ ڈیجیٹل کرنسیوں کی شرعی حیثیت اب تک غیر واضح اور غیر اطمینان بخش ہے، جبکہ ان کرنسیوں کا کوئی حسی وجود نہیں، بلکہ محض ڈیوائس میں موجودگی اور ضمان کی حد تک اس کو کرنسی خیال کیا جاتا ہے، نیز کئی ممالک میں قانونی طور پر اس کو مبادلہ اور خرید و فروخت کے لئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ، اس لئے کرپٹو کرنسی کا کاروبار کرنے اور اس سے حاصل شدہ نفع اپنے استعمال میں لانے سے احتراز چاہیئے۔
كما قال اللہ تعالى: واحل الله البيع و حرم الربوا (سورۃ البقرة،الایت:275)
وفی رد المحتار : تحت:(قوله لأنه يصير قمارا) لأن القمار من القمر الذي يزداد تارة وينقص أخرى، وسمي القمار قمارا لأن كل واحد من المقامرين ممن يجوز أن يذهب ماله إلى صاحبه، ويجوز أن يستفيد مال صاحبه وهو حرام بالنص۔الخ (کتاب الحظر و الإباحۃ، ج: 6، ص: 403، ط: ایچ ایم سعید)