لے پالک کے احکام

کسی یتیم خانے سے بچہ لے کر پالنے اور محرم ہونے کا حکم

فتوی نمبر :
96131
| تاریخ :
2026-06-07
معاشرت زندگی / اولاد کے مسائل و احکام / لے پالک کے احکام

کسی یتیم خانے سے بچہ لے کر پالنے اور محرم ہونے کا حکم

میری شادی کو ۵ سال ہو چکے ہیں لیکن اولاد نہیں ہوئی میں چاہتی ہوں اب کسی یتیم خانہ سے کوئی نومولود بچی گود لے لوں۔ فنانشیلی اچھے گھر سے تعلق ہے میرا۔ اب اس سلسلے میں مجھے رہنمائی چاہیے کہ اسلام اس بات کی اجازت دیتا ہے یا نہیں اور محرم /نامحرم پر بھی رہنمائی چاہیے۔ شکریہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ کسی یتیم یا لاوارث نومولود بچی کی کفالت، پرورش، تعلیم و تربیت اور اس کے تمام اخراجات برداشت کرنا باعثِ اجر و ثواب عمل ہے، لہٰذا سائلہ اگر محض اللہ تعالیٰ کی رضا اور ایک بے سہارا بچی کی پرورش کی نیت سے اسے اپنے زیرکفالت لینا چاہتی ہو،تو اس میں کوئی حرج نہیں۔
البتہ شریعتِ مطہرہ میں منہ بولی اولاد کو حقیقی اولاد کا حکم حاصل نہیں ہوتا، اس لیے اس بچی کا نسب تبدیل کرنا یا دستاویزات میں اسے اپنے شوہر کی حقیقی بیٹی ظاہر کرنا جائز نہیں، نیز وہ سائلہ اور اس کے شوہر کی شرعی وارث بھی نہیں ہوگی، البتہ زندگی میں اسےباقاعدہ مالکانہ حقوق وقبضہ کے ساتھ ہبہ دیا جاسکتا ہے یا وفات کے بعد ایک تہائی مال تک اس کے حق میں وصیت کی جاسکتی ہے۔
تاہم اگر اس بچی کی عمر دو قمری سال مکمل ہونےسےپہلے شرعی طریقے کےمطابق رضاعت کارشتہ قائم کرلیاجائےتو رضاعت کی وجہ سے محرمیت ثابت ہوجائے گی، ورنہ بلوغ کے بعد وہ سائلہ کے شوہر کے لیے نامحرم ہوگی اور پردہ وغیرہ کے تمام شرعی احکام اس پر جاری ہوں گے۔
لہٰذا سائلہ کے لیے مذکورہ شرائط و احکام کی رعایت کرتے ہوئے کسی یتیم یا لاوارث بچی کی کفالت اختیار کرنا شرعاً جائز اور باعثِ اجر ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کماقال اللہ فی التنزیل : ﴿يَتِيمٗا ذَا مَقۡرَبَةٍ ١٥ أَوۡ مِسۡكِينٗا ذَا مَتۡرَبَةٖ ١٦ ثُمَّ كَانَ مِنَ ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَتَوَاصَوۡاْ بِٱلصَّبۡرِ وَتَوَاصَوۡاْ بِٱلۡمَرۡحَمَةِ ١٧ أُوْلَٰٓئِكَ أَصۡحَٰبُ ٱلۡمَيۡمَنَةِ ١٨﴾ [البلد: 15-18]
قال تبارك وتعالي ﴿فَأَمَّا ٱلۡيَتِيمَ فَلَا تَقۡهَرۡ ٩ وَأَمَّا ٱلسَّآئِلَ فَلَا تَنۡهَرۡ ١٠﴾ [الضحى: 9-10]
وفي «تفسير القرطبي = الجامع لأحكام القرآن» : (يتيما ذا مقربة) أي قرابة. يقال: فلان ذو قرابتي وذو مقربتي. يعلمك أن الصدقة على القرابة أفضل منها على غير القرابة، كما أن الصدقة على اليتيم الذي لا كافل له أفضل من الصدقة على اليتيم الذي يجد من يكفله.(20/ 69)
وفي «مسند أحمد» : عن أبي هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " كافل اليتيم له أو لغيره، أنا وهو كهاتين في الجنة، إذا اتقى الله ". وأشار مالك بالسبابة والوسطى ۔(14/ 465 ط الرسالة)
وقال اللہ تعالی: ادعوهم لآبائهم هو أقسط عند الله فإن لم تعلموا آباءهم فإخوانكم في الدين ومواليكم وليس عليكم جناح فيما أخطأتم به ولكن ما تعمدت قلوبكم وكان الله غفورا رحيما (الأحزاب: ٥)
وفی التفسير المظهري: فلا يثبت بالتبني شىء من احكام النبوة من الإرث وحرمة النكاح وغير ذلك۔اھ (ج7 ص248)-
وفي سنن ابي داؤد: عن سليمان بن يسار، عن عروة عن عائشة زوج النبي صلى الله عليه وسلم أن النبي صلى الله عليه وسلم قال: "يحرم من الرضاعة ما يحرم من الولادة(باب يحرم من الرضاعة ما ‌يحرم ‌من ‌النسب،ج:1،ص:866،ط:بشری)
وفى الدر المختار: ( فيحرم منه) ای بسببه(مایحرم من النسب ) اھ (باب الرضاع،ج:3،ص: 213،ط:سعید)
وفى الهندية : يحرم على الرضيع ابواه من الرضاع و اصولھما و فروعھما من النسب و الرضاع جميعا حتی ان المرضعة لو ولدت من هذا الرجل أو غيره قبل هذه الارضاع أوبعده أو ارضعت رضیعاً أو ولد لھذا الرجل من غیر ھذہ المرأۃ قبل ھذا الارضاع أو بعدہ أو أرضعت امرأة من لبنه رضيعا فالكل اخوة الرضيع وأخواته و أولادهم أولاد أخوته وأخواته وأخو الرجل عمه واخته عمته وأخو المرضعة خاله و اختھا خالته وكذا في الجد والجدةاھ(كتاب الرضاع،ج;1،ص:343،ط:ماجدیه )
وفي البحرالرائق : (قوله: ‌زوج ‌مرضعة لبنها منه أب للرضيع وابنه أخ وبنته أخت وأخوه عم وأخته عمة) بيان لأن لبن الفحل يتعلق به التحريم لعموم الحديث المشهور وإذا ثبت كونه أبا له لا يحل لكل منهما موطوءة الآخر، والمراد به اللبن الذي نزل من المرأة بسبب ولادتها من رجل زوج أو سيد فليس الزوج قيدا في كلامه قال في الجوهرة: وإنما خرج مخرج الغالب وإذا ثبتت هذه الحرمة من زوج المرضعة فمنها أولى فلا تتزوج الصغيرة أبا المرضعة لأنه جدها لأمها ولا أخاها لأنه خالها ولا عمها لأنها بنت بنت أخيه ولا خالها لأنها بنت بنت أخته ولا أبناءها، وإن كانوا من غير صاحب اللبن لأنهم إخوتها لأمهااھ(باب الرضاع،ج:3،ص:226،ط:رشیدیة)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد سعد جاوید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 96131کی تصدیق کریں
0     28
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ایدھی سے لاوارث بچہ گودلے کر اس کی پرورش کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   لے پالک کے احکام 1
  • لے پالک بھتیجے کی ولدیت میں اپنانام لکھوانا

    یونیکوڈ   اسکین   لے پالک کے احکام 0
  • لےپالک بچہ پرورش کرنے والی عورت کےلئے محرم ہوگایا نہیں؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   لے پالک کے احکام 0
  • کسی کا بچہ لے کر پالنا شادی کرانا اور جائیداد میں حصہ دلوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   لے پالک کے احکام 1
  • لے پالک کی ولدیت میں کس کا نام لکھا جائے؟

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 2
  • گود لئے بچے کی ولدیت کے خانہ میں کس کا نام لکھا جائے ؟

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • زنا سے پیدا شدہ بچے کی لے پالک اولاد کے طور پر پروش کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 1
  • لے پالک اولاد کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • لے پالک بچہ کو ساری جائیداد دینا

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • لے پالک بیٹے کو واپس لینے کا حکم

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • لے پالک بیٹی کے نکاح میں حقیقی والد کا نام نہ لینا

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • لے پالک کی ولدیت میں کسی اور کا نام لکھوانا

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • پرورش کرنے والے کا نام بطور ولدیت لکھنے کے لیے گواہی دینا

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • لے پالک لڑکی کے نکاح میں کس کی ولدیت لکھوائی جائے؟

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • ربیبہ کو اپنا نام دینا

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • والدین کا علم نہ ہونے کی صورت میں بچہ کی ولدیت کے خانہ میں کس کا نام لکھا جائے؟

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • لے پالک بیٹے کی وراثت کا مسئلہ

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 3
  • متبنی بچے کے والد کے خانہ میں کس کا نام لکھنا ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • لے پالک کے ولدیت میں مربی کا نام لکھوانا

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • بھتیجے کو لے پالک بیٹے کے طور پر پالنے کا حکم

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • کیا کسی بچے کو Adop کرنا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • حقیقی والد کی جانب سے منع کرنے کے باوجود غیر والد کا لے پالک کو اپنی جانب منسوب کرنے کی وجہ سے والد گناہ گار تو نہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • لے پالک بچے کو اپنی طرف منسوب کرنا

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • لےپالک بچہ کی ولدیت گود لینے والا ڈاکومنٹ میں اپنےطرف منسوب کرسکتا ہے؟

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • لے پالک بچہ کو غیر والد کی طرف منسوب کرنا

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
Related Topics متعلقه موضوعات