شوهر و بیوی کے حقوق

سسرال والوں کا بہو سے اس کی تنخواہ اور گھر کے اخراجات کی رقم کا مطالبہ کرنا

فتوی نمبر :
96069
| تاریخ :
2026-06-05
معاشرت زندگی / ازدواجی مسائل / شوهر و بیوی کے حقوق

سسرال والوں کا بہو سے اس کی تنخواہ اور گھر کے اخراجات کی رقم کا مطالبہ کرنا

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ! میری شادی کو تقریباً چھ سال ہو چکے ہیں۔ شادی کے وقت میرے والدین نے میرے سسرال کی مالی مدد کے لیے 16 لاکھ روپے بطور قرض دیے تھے، جس کے تحریری ثبوت موجود ہیں، لیکن آج تک رقم واپس نہیں کی گئی۔شادی کے بعد مجھ پر اپنی تنخواہ اور مالی معاملات ساس سسر کے حوالے کرنے کا دباؤ ڈالا گیا۔ جب میں نے ایسا نہیں کیا تو مجھے گھر سے نکال دیا گیا۔ اس کے بعد تقریباً تین سال تک میرے شوہر نے میری اور بچوں کی کفالت نہیں کی۔ میرے دونوں بچوں کی پیدائش، علاج اور دیگر اخراجات میرے والدین نے برداشت کیے۔بعد میں شوہر مجھے واپس لے آئے، لیکن اختلافات دوبارہ شروع ہو گئے۔ شوہر ایک طلاق بھی دے چکا ہے۔ میں خود بھی ملازمت کرتی ہوں اور گھر کے اخراجات میں مالی تعاون کرتی ہوں، جبکہ میرے شوہر صرف بعض اخراجات ادا کرتے ہیں، حالانکہ ان کی آمدنی اچھی ہے۔اب مسئلہ یہ ہے کہ ملازمت کے ساتھ تمام گھریلو ذمہ داریاں نبھانے میں مجھے دشواری محسوس ہوتی ہے۔ میری پیشکش یہ ہے کہ میں رات کا کھانا خود تیار کر لیا کروں گی اور گھر کے دیگر کاموں، مثلاً صفائی وغیرہ، کے لیے ملازمہ رکھنے کا خرچ بھی اپنی تنخواہ سے ادا کر دوں گی۔ اسی طرح گھر کے دیگر افراد بھی کھانے پینے کے معاملات میں باہمی تعاون کر سکتے ہیں۔ میری ایک جٹھانی بھی ہے جو گھریلو خاتون ہے، جبکہ دو بالغ غیر شادی شدہ نندیں بھی گھر میں موجود ہیں۔اس کے باوجود میرے سسرال والے میرے شوہر کی دوسری شادی کروانا چاہتے ہیں۔ اس کی ایک وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ میں ساس، سسر اور پورے خاندان کی مکمل خدمت نہیں کرتی۔میرے سوالات یہ ہیں:1. کیا شوہر پر بیوی اور بچوں کا مکمل نان و نفقہ واجب ہے، چاہے بیوی ملازمت کرتی ہو؟2. کیا بیوی کی تنخواہ اور ذاتی جائیداد پر شوہر یا سسرال والوں کا کوئی شرعی حق ہے؟3. کیا ساس، سسر اور پورے خاندان کی خدمت شرعاً بیوی پر فرض ہے؟4. کیا مذکورہ حالات میں دوسری شادی کرنا شرعاً درست جواز شمار ہوگا؟5. شوہر کی طرف سے ماضی میں بیوی اور بچوں کے اخراجات ادا نہ کرنے اور والدین کے دیے گئے قرض کی عدم ادائیگی کے بارے میں شریعت کا کیا حکم ہے؟قرآن و سنت کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں۔جزاکم اللہ خیراً

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسئولہ میں سائلہ کی تنخواہ و ذاتی مال پر شوہر یا سسرال کو بلااجازت تصرف کا حق حاصل نہیں ،اسی طرح سائلہ کے پاس مال موجودہونے کے باوجوداس کا نان ونفقہ شوہر کے ذمےہی واجب ہے، نیزساس سسر کی خدمت اگرچہ اخلاقاً باعثِ اجر ہے، لیکن اس پرشرعاً لازم نہیں ۔اسی طرح سائلہ کے والدین کی طرف سےسسرال کودیا گیا قرض بھی قابلِ ادائیگی ہے،البتہ ماضی میں سائلہ کی جانب سے بچوں کی کفالت پرخرچ کی گئی رقم اس کی طرف سے تبرع شمارہوگی ،جس کی ادائیگی کااب مطالبہ نہیں کیاجاسکتا ۔ جبکہ سائلہ کا شوہراگرایک سے زائدبیویوں کے حقوق اداکرنے اوران کے درمیان عدل کرنے کی استطاعت رکھتاہوتواس کے لیے فی نفسہٖ دوسری شادی کرناجائز ہے ، لیکن دوسری شادی کو گھریلو اختلاف کی وجہ سےبیوی پر دباؤ کا ذریعہ بنانا مناسب نہیں ،جس سے احترازچاہیے۔
لہٰذا دونوں میاں بیوی کو چاہیے کہ صبر و تحمل اور حسنِ معاشرت سے کام لیں، اور خاندان کے بزرگوں کی مدد سے اختلافات کو حکمت و مصلحت کے ساتھ حل کرنے کی کوشش کریں۔

مأخَذُ الفَتوی

کما قال اللہ تعالٰی: (وان خفتم الا تقسطوا فی الیتامٰی فانکحو ماطاب لکم من النساء مثنی وثلاث ورُبٰع الآیہ (سورۃ : النساء، ایت: 3)
وفی الفقه الاسلامی وادلته: إذا عملت الزوجة نهاراً أو ليلاً خارج المنزل كالطبيبة والمعلمة والمحامية والممرضة والصانعة، فالمقرر في القانونين المصري والسوري أنه إذا رضي الزوج بخروجها ولم يمنعها من العمل، وجبت لها النفقة؛ لأن احتباس الزوجة حق للزوج، فله أن يتنازل عنه وإن لم يرض بعملها، ونهاها عن العمل، فخرجت من أجله، سقط حقها في النفقة؛ لأن الاحتباس في هذه الحالة ناقص غير كامل، فلو سلمت المرأة نفسها بالليل دون النهار أو عكسه؛ فلا نفقة لنقص التسليم(الیٰ قوله)ویجب علیٰ المراةفی حال الخروج التزام الستر الشرعی،فلاتظھرشیئا من جسدھاغیر الوجه والکفین،لان فی کشف شئ مما اوجب اللہ سترہ تعریضاً للفتنة والتطلع الیھا اھ(الفصل الخامس النفقات، المسألة الثانية - الزوجة العاملة أو الموظفة، ج:10، ص: 7378، ناشر: دار الفکر)
وفی رد المحتار : تحت (قوله والنفقة لا تصير دينا إلخ) أي إذا لم ينفق عليها بأن غاب عنها أو كان حاضرا فامتنع فلا يطالب بها بل تسقط بمضي المدة (الی قولہ) أطلق النفقة فشمل نفقة العدة إذا لم تقبضها حتى انقضت العدة: ففي الفتح أن المختار عند الحلواني أنها لا تسقط، وسنذكر عن البحر أن الصحيح السقوط وأنه لا بد من إصلاح المتون هنا لإطلاقها عدم السقوط، وأن هذا كله في غير المستدانة وسيأتي تمام الكلام فيه اھ ( باب النفقۃ، مطلب لاتصیر النفقۃ دینا الا بالقضاء او الرضا ج:3 ص:594 ناشر: سعید)
وفی شرح المجلہ :کل یتصرف فی ملکہ کیف شاء (الی قولہ) لان کون الشئی ملکاً لرجل یقتضی ان یکون مطلقاً فی التصرف کیفما شاء اھ (الباب الثالث فی بیان المسائل المتعلقۃ بالحیطان والجیران ، ج:4، ص: 132، المادۃ: 1192، ناشر: مکتبہ اسلامیۃ)
وفی الفتاوى الهندية :تجب على الرجل نفقة امرأته المسلمة والذمية والفقيرة والغنية دخل بها أو لم يدخل كبيرة كانت المرأة أو صغيرة يجامع مثلها كذا في فتاوى قاضي خان (الباب السابع عشر في النفقات، الفصل الأول في نفقة الزوجة، ج: 1، ص: 544، ناشر: سعید)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد رمضان عبدالعلی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 96069کی تصدیق کریں
0     27
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • شادی کے بعد بیوی کے نام کے ساتھ شوہر کا نام لگانا

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی اپنے شوہر سے جیب خرچی مانگ سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر بیوی کی دلجوئی کے لئے میک اپ کرواسکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی شوہرکے مطالبے پر بالوں پر ہرارنگ کرسکتی ہے

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا شوہر اجازت دے تو بیوی روزانہ اپنے والدین کو ملنے جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 5
  • دیور کا بھابھی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • لڑکی کے جہیز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • سسرال والوں کا بہو سے گھر کا سارا کام لینا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 2
  • نکاح نامے میں بطور حق مہر سونے کی مقدار لکھی جائے یا مالیت؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شادی کے موقع پر لڑکی کو دیے گئے زیورات کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • میاں بیوی کے تنازع کا حل

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • عرصہ سات سال سے بیوی کے ساتھ بات چیت نہ کرنے والے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • اگر ساس بہو کو ناجائز تنگ کرے تو بیٹے کی کیا ذمہ داری بنتی ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے والدین کی خدمت کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نافرمان بیوی کے شوہر کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا پہلی بیوی شوہر کو دوسری بیوی کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے سے منع کر سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا بیوی پر شوہر کی ہر بات ماننا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی کے ہمبستری کے مطالبہ پر شوہر کا منع کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • ازدواجی حقوق اور نان و نفقہ ادا نہ کرنے والے شوہر سے علیحدگی اختیار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • دو شادیاں کرنے کی صورت میں ہر ایک بیوی کے حقوق

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • گھریلو معاملات درست نہ ہونے پر بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • شوہر کے حقوق ادا نہ کرنے والی بیوی کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بھوؤں کو باریک کرنے والی عورت کی نمازکا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
Related Topics متعلقه موضوعات