السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!حضرتِ محترم!
ایک شرعی رہنمائی درکار ہے۔ال میزان ETF (Meezan Exchange Traded Fund) ایک ایسا فنڈ ہے جس میں سرمایہ کار کا پیسہ متعدد شریعہ کمپلائنٹ کمپنیوں کے شیئرز میں لگایا جاتا ہے اور اس کی خرید و فروخت پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شیئرز کی طرح ہوتی ہے۔میرا سوال یہ ہے کہ کیا اس فنڈ میں سرمایہ کاری کرنا شرعاً جائز ہے؟ اگر جائز ہے تو کن شرائط کے ساتھ جائز ہے؟ نیز کیا اس میں حاصل ہونے والے منافع پر کسی قسم کی تطہیر (Purification) ضروری ہوتی ہے؟مہربانی فرما کر قرآن و سنت اور فقہی اصولوں کی روشنی میں رہنمائی فرما دیں۔اور اگر ممکن ہو تو فتویٰ ارسال فرما دیں۔آپ کے جواب اور رہنمائی کا پیشگی شکریہ۔جزاکم اللہ خیراً!
ہماری معلومات کے مطابق "المیزان انویسمنٹ" میزان بینک کے زیرِ انتظام چل رہا ہے، جبکہ میزان بینک کے اکثر و بیشتر معاملات مستند مفتیان کرام پر مشتمل شریعہ بورڈ کے زیر نگرانی شرعی اصولوں کے مطابق انجام پاتے ہیں ، جب تک یہ ادارہ اپنے معاملات میں اسلامی اصولوں پر قائم ہو، اور ان کا عملی طریقہ کار بھی شرعی ضابطوں کے مطابق شرعیہ بورڈ کی نگرانی میں انجام پائیں ،تو ان کے ساتھ سرمایہ کاری کرکے نفع حاصل کرنے کی گنجائش ہوگی۔