شوهر و بیوی کے حقوق

آدمی پر بیوی اور اپنے بہن بھائیوں میں سے کس کا نفقہ واجب ہے؟

فتوی نمبر :
95917
| تاریخ :
2026-06-01
معاشرت زندگی / ازدواجی مسائل / شوهر و بیوی کے حقوق

آدمی پر بیوی اور اپنے بہن بھائیوں میں سے کس کا نفقہ واجب ہے؟

ASSALAMOALAIKUM

میں بس اتنا جاننا چاہتی ہوں کہ میرے شوہر کی کمائی پر میرا کتنا حق ہے اور اسکے شادی شدہ بہن بھائیوں کا کتنا حق ہے جبکہ اسکے شادی شدہ بہن بھائی سب جسمانی اور ذہنی طور پر نارمل ہیں ۔ ارسلان احمد کا بھائی زہیر ولید اور اسکی بیوی کا مکمل خرچہ ارسلان احمد اٹھاتا ہے (جو کہ جسمانی اور ذہنی طور پر مکمل نارمل ہیں بس کماتے نہیں ہیں) ارسلان احمد انکا کفیل ہے سارا خرچہ اٹھاتا ہے ۔
اور میں اسکی بیوی صائمہ چار سال سے میکے میں رہائش پزیر ہوں نہ مجھے خرچہ دیتا ہے نہ حق زوجیت ادا کرتا ہے کہتا ہے پیسے ہی نہیں ہیں ۔یہ بات واضح کردوں کے ارسلان کی والدہ انتقال کر چکی ہیں صرف والد زندہ ہے اور ارسلان احمد نے بیوی کو لاوارث پھینک کر بھائی زہیر ولید ، اسکی بیوی اور اپنے والد کو عیاشی کی زندگی دی ہوئی ہے۔کیا یہ قرآن و حدیث کی روشنی میں صحیح ہے ؟
بھائی اور اسکی بیوی کا کتنا حق ہے دوسرے بھائی کی دولت پر؟
اسلام میں تو آپکی اپنی سگی اولاد بھی بالغ ہو جائے تو آپ پر سے اسکی زمے داری ہٹ جاتی ہے ۔کوئی تو میرے ساتھ انصاف کرے۔
کوئی تو میرے شوہر کو سمجھانے کہ وہ بہن بھائیوں کی محبت میں گناہ کا مرتکب ہو رہا ہے ۔




الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائلہ کا بیان اگر واقعی درست اور مبنی بر حقیقت ہو،اس میں کسی قسم کی غلط بیانی سے کام نہ لیا گیا ہو، اس طور پر کہ سائلہ کا شوہر اپنے بھائی، والد وغیرہ کی معاونت تو کررہا ہو،مگر بیوی کے حقوق واجبہ مثلًا نان نفقہ وغیرہ کی ادائیگی نہ کرتا ہو، تو شرعا شوہر کا یہ طرز عمل درست نہیں، بلکہ اس کی وجہ سے وہ سخت گناہ گار ہو رہا ہے، جس پر اسے صدق دل سے توبہ و استغفار لازم ہے۔ جبکہ سائلہ کا دیور اگر صحیح و تندرست ہو تو اسے اپنی بیوی بچوں کی ذمہ داری پوری کرنے کی خود سے کوشش کرنی چاہیے۔ تاہم سائلہ کا شوہر اپنے والدین، بہن بھائیوں یا کسی اور رشتہ دار کی بھی کفالت کررہا ہے، تو انکی اس کفالت کی وجہ سے بیوی کو نان نفقہ نہ دینے اور دیگر حقوق لازمہ سے محروم رکھنے کی شرعا ہرگز اجازت نہیں۔یہ حکم اس صورت میں ہے کہ سائلہ شوہر کی جانب سے حقوق واجبہ کی عدم ادائیگی وغیرہ جیسے عذر شرعی کی وجہ سے شوہر کا گھر چھوڑ کر میکہ بیٹھی ہو، تاہم اگر وہ بغیر کسی عذر شرعی کے میکہ آکر بیٹھ گئی ہو یا شوہر کی جانب سے بلانے کے باوجود دوبارہ نہ لوٹ رہی ہو،تو ایسی صورت میں سائلہ شرعا ناشزہ شمار ہو گی اور وہ لوٹنے اور اپنے شوہر کے حقوق واجبہ ادا کرنے تک نان نفقہ کی حقدار نہ ہوگی۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في كلامه المجيد: أُسْكِنُوهُنَّ مِنْ حَيْثُ سَكَنْتُم من ووجدكم ولا تضاروهن لتضيقوا عليهن،ثم قال: لينفق ذو سعة من سعته (سورة الطلاق، آيه : ۶-۷) ، وقوله تعالى: الرجال قوامون على النساء بما فضل الله بعضهم على بعض وبما أنفقوا من أموالهم (سورة النساء، آيه: ٣٤) .
و في القدوري : النفقة واجبة للزوجة علی زوجها مسلمة كانت أو كافرة إذا سلمت نفسها في منزله فعليه نفقتها، وكسوتها، وسكنها، يعتبر ذلك بحالهما جميعاً ، موسرا كان الزوج أو معسراً . اه (كتاب النفقات ، ص: ٤٠۷ ، ط: معہد عثمان بن عفان)
وفي رد المحتار : تحت قوله: ( وتسقط به) أي بالنشوز النفقة المفروضة ، یعنی اذا كان لها عليه نفقة اشهر مفروضة ثم نشزت سقطت تلك الاشهر الماضية (الى قوله ) ( لو مانعته من الوطء ) قيده في السراج: بمنزل الزوج و بقدرته على وطئها كرهاً. وقال بعضهم: لا نفقة لها لانها ناشزة. اھ و الثانی وجیه فى حق من يستحي ، وهذا يشير إلى أن هذا المنع فی منزلھا نشوز بالاتفاق سائحانی الخ . (كتاب النكاح، باب النفقه ، ج : ٣ ، ص: 576۔577، ط: ایچ ایم سعيد)
و فيه أيضاً : وفي الهداية : ولو قضى القاضي للولد والوالدين و ذوي الأرحام بالنفقة فمضت مدةسقطت ، لان نفقة هؤلاء تجب كفاية للحاجة حتى لا تجب مع اليسار، وقد حصلت بمضي المدة ، بخلاف نفقة الزوجة اذا قضى بها القاضي لانها تجب مع يسارها فلا تسقط بحصول الاستغناء فيما مضى . اه (کتاب النكاح ، باب النفقة، ج : ۳ ، ص: ۶۳۳ ، ط : ايچ ايم سعيد كمبني )
وفي بدائع الصنائع : ولا يشارك الزوج في نفقة زوجته احداً لانه لا يشاركه احد في سبب وجوبها وهو حق الحبس الثابت بالنكاح الخ . (كتاب النفقة ، فصل سبب وجوب النفقة ، ج : ٤ ، ص: ٣٣ ، ط : ايچ ايم سعيد كمپني )

واللہ تعالی اعلم بالصواب
مطیع الرحمان صدیق عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 95917کی تصدیق کریں
0     98
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • شادی کے بعد بیوی کے نام کے ساتھ شوہر کا نام لگانا

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی اپنے شوہر سے جیب خرچی مانگ سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر بیوی کی دلجوئی کے لئے میک اپ کرواسکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی شوہرکے مطالبے پر بالوں پر ہرارنگ کرسکتی ہے

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا شوہر اجازت دے تو بیوی روزانہ اپنے والدین کو ملنے جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 5
  • دیور کا بھابھی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • لڑکی کے جہیز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • سسرال والوں کا بہو سے گھر کا سارا کام لینا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 2
  • نکاح نامے میں بطور حق مہر سونے کی مقدار لکھی جائے یا مالیت؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شادی کے موقع پر لڑکی کو دیے گئے زیورات کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • میاں بیوی کے تنازع کا حل

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • عرصہ سات سال سے بیوی کے ساتھ بات چیت نہ کرنے والے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • اگر ساس بہو کو ناجائز تنگ کرے تو بیٹے کی کیا ذمہ داری بنتی ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے والدین کی خدمت کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نافرمان بیوی کے شوہر کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا پہلی بیوی شوہر کو دوسری بیوی کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے سے منع کر سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا بیوی پر شوہر کی ہر بات ماننا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی کے ہمبستری کے مطالبہ پر شوہر کا منع کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • ازدواجی حقوق اور نان و نفقہ ادا نہ کرنے والے شوہر سے علیحدگی اختیار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • دو شادیاں کرنے کی صورت میں ہر ایک بیوی کے حقوق

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • گھریلو معاملات درست نہ ہونے پر بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • شوہر کے حقوق ادا نہ کرنے والی بیوی کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بھوؤں کو باریک کرنے والی عورت کی نمازکا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
Related Topics متعلقه موضوعات