شوهر و بیوی کے حقوق

سسر کی خدمت کرنے پر شوہر ناراض ہوتا ہو تو عورت کو کیا کرنا چاہیے؟

فتوی نمبر :
95887
| تاریخ :
2026-05-31
معاشرت زندگی / ازدواجی مسائل / شوهر و بیوی کے حقوق

سسر کی خدمت کرنے پر شوہر ناراض ہوتا ہو تو عورت کو کیا کرنا چاہیے؟

میرے شوہر والد کا کاروبار سنبھالتے ہیں اور ایک سال سے والد سیلری نہیں دے رہے، جس پر میرے شوہر اندر ہی اندر فیل ہوتے ہیں۔ اور میں ان کے والد کی کوئی بات مانوں یا خدمت کروں تو میرے شوہر مجھے طعنے دیتے ہیں اور کہتے ہیں: خرچ میں اٹھاؤں اور باتیں تم ان کی سنو۔ اس کنڈیشن میں بتائیں، میں کیا کروں، کس کی سنوں؟ اگر سسر کو بولوں گی تو وہ برا مانیں گے۔ میں پھنس گئی ہوں، بات بات پر میرے شوہر طعنے مارتے ہیں۔ حالانکہ ان کے والدین ہیں، انہیں خوش ہونا چاہیے کہ میں خدمت کرتی ہوں۔ دل کرتا ہے سب کچھ چھوڑ کر چلی جاؤں، پر جاؤں تو کہاں جاؤں؟ میری تین بیٹیاں ہیں۔ میں بہت تنگ ہوں اپنی زندگی سے، صرف بیٹیوں کی وجہ سے چپ اور برداشت کر رہی ہوں۔ حالانکہ ماشاءاللہ سے تبلیغی خاندان ہے، تعلیم میں جڑنا، وقت لگانا، جماعتوں میں جانا، مگر گھر کا ماحول بالکل الٹ ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں سائلہ کا اپنے ساس سسر کے ساتھ حسنِ سلوک سے پیش آنا اور خدمت کرنا یقیناً قابلِ تحسین اور باعثِ اجر و ثواب ہے، لہٰذا وہ شوہر کے طعنوں اور تلخ کلامی پر حتی الامکان صبر و تحمل سے کام لیتے ہوئے حکمت کے ساتھ گھر کا ماحول بہتر بنانے کی کوشش کرتی رہے، اور ساتھ ساتھ اللہ تعالیٰ سے دعا بھی کرتی رہے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ بہتری کی کوئی صورت نکل آئے گی۔جبکہ شوہر کو چاہیے کہ بیوی کی اس خدمت کی قدر کرتے ہوئے اس کے ساتھ حسنِ معاشرت اور نرمی کا معاملہ رکھے، بیوی کو بلاوجہ کی طعن و تشنیع سے ذہنی اذیت میں مبتلا کرنے سے باز رہے۔ اس کا محض اپنی ناراضگی یا گھریلو مسائل کی وجہ سے بیوی کی جائز خدمات کو تنقید کا نشانہ بنانا قطعاً مناسب اور درست طریقۂ کار نہیں، جس سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما في احكام القران للجصاص: مطلب: يجب علينا تعليم أولادنا وأهليناوقوله تعالى: {يا أيها الذين آمنوا قوا أنفسكم وأهليكم نارا} روي عن علي في قوله: {قوا أنفسكم وأهليكم} قال: "علموا أنفسكم وأهليكم الخير" وقال الحسن: "تعلمهم وتأمرهم وتنهاهم". قال أبو بكر: وهذا يدل على أن علينا تعليم أولادنا وأهلينا الدين والخير وما لا يستغنى عنه من الآداب، وهو مثل قوله تعالى: {وأمر أهلك بالصلاة واصطبر عليها} [طه: 132] ونحو قوله تعالى للنبي صلى الله عليه وسلم: {وأنذر عشيرتك الأقربين} [الشعراء:214] ويدل على أن للأقرب فالأقرب منا مزية به في لزومنا تعليمهم وأمرهم بطاعة الله تعالى، ويشهد له قول النبي صلى الله عليه وسلم: "كلكم راع وكلكم مسئول عن رعيته" ومعلوم أن الراعي كما عليه حفظ من استرعي وحمايته والتماس مصالحه فكذلك عليه تأديبه وتعليمه اھ (في إباء أحد الزوجين اللعان، ج: ٣، ص: ٦٢٤، ط: دار الكتب العلمية)
وفي صحىح البخارى: عن عبد الله بن عمرو رضي الله عنهما، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: (المسلم من سلم المسلمون من لسانه ويده، والمهاجر من هجر ما نهى الله عنه) (باب: المسلم من سلم المسلمون من لسانه ويده، ج: ١، ص: ١٣٠، ط: البشرى)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
بھائی محمد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 95887کی تصدیق کریں
0     77
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • شادی کے بعد بیوی کے نام کے ساتھ شوہر کا نام لگانا

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی اپنے شوہر سے جیب خرچی مانگ سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر بیوی کی دلجوئی کے لئے میک اپ کرواسکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی شوہرکے مطالبے پر بالوں پر ہرارنگ کرسکتی ہے

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا شوہر اجازت دے تو بیوی روزانہ اپنے والدین کو ملنے جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 5
  • دیور کا بھابھی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • لڑکی کے جہیز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • سسرال والوں کا بہو سے گھر کا سارا کام لینا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 2
  • نکاح نامے میں بطور حق مہر سونے کی مقدار لکھی جائے یا مالیت؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شادی کے موقع پر لڑکی کو دیے گئے زیورات کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • میاں بیوی کے تنازع کا حل

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • عرصہ سات سال سے بیوی کے ساتھ بات چیت نہ کرنے والے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • اگر ساس بہو کو ناجائز تنگ کرے تو بیٹے کی کیا ذمہ داری بنتی ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے والدین کی خدمت کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نافرمان بیوی کے شوہر کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا پہلی بیوی شوہر کو دوسری بیوی کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے سے منع کر سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا بیوی پر شوہر کی ہر بات ماننا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی کے ہمبستری کے مطالبہ پر شوہر کا منع کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • ازدواجی حقوق اور نان و نفقہ ادا نہ کرنے والے شوہر سے علیحدگی اختیار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • دو شادیاں کرنے کی صورت میں ہر ایک بیوی کے حقوق

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • گھریلو معاملات درست نہ ہونے پر بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • شوہر کے حقوق ادا نہ کرنے والی بیوی کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بھوؤں کو باریک کرنے والی عورت کی نمازکا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
Related Topics متعلقه موضوعات