ہم آن لائن گیمنگ کے (Scrims)مقابلے منعقد کرواتے ہیں، جس میں ہر اسکواڈ سے 100 روپے بطورِ انٹری فیس وصول کی جاتی ہے۔ اس طرح 20 اسکواڈز سے کل 2000 روپے جمع ہوتے ہیں، جن میں سے 1200 روپے جیتنے والے اسکواڈز کو انعامی رقم (Prize Pool) کے طور پر دیے جاتے ہیں، جبکہ باقی 800 روپے انتظامیہ پر رکھتی ہے۔دریافت طلب امر یہ ہے کہ كيا انتظاميه كي كمائی اور جیتنے والے اسکواڈز کو انعامی رقم دینا شرعاً جائز ہے یا نہیں؟
سوال میں ذکر کردہ تفصیل کے مطابق ہر اسکواڈ سے سو روپے بطورِ انٹری فیس وصول کر نا اور جیتنے والی ٹیم کواسی جمع شدہ رقم میں سے 1200 روپے دینا جوا اور قمار ہونے کی وجہ سے جائز نہیں ہے ، نیز اس صورت میں انتظامیہ کےلیے بلا کسی عوض بقیہ رقم کو اپنے پاس رکھنا بھی جائز نہیں ، جس سے اجتناب كرنا لازم هے ۔
كما في الفتاوى الهندية: وإنما يجوز ذلك إن كان البدل معلوما في جانب واحد بأن قال إن سبقتني فلك كذا وإن سبقتك لا شيء لي عليك أو على القلب أما إذا كان البدل من الجانبين فهو قمار حرام إلا إذا أدخلا محللا بينهما فقال كل واحد منهما إن سبقتني فلك كذا وإن سبقتك فلي كذا وإن سبق الثالث لا شيء له والمراد من الجواز الحل لا الاستحقاق كذا في الخلاصة اھ. [(5/ 324) ط: دار الفكر]