میرا سوال یہ ہے کہ میں نے ایک دوست کے ساتھ اپارٹمنٹ خریدا اور صرف ٹوکن رقم ادا کی جو کل رقم کا %10 ہے اور سوچا کہ پوری ادائیگی کرنے سے پہلے ہم اسے اچھی خاصی رقم میں بیچ دیں گے، اب کیا یہ منافع ہمارے لیے جائز ہے یا نہیں؟
صورت مسؤلہ میں سائل اور اسکے دوست نے مذکور اپارٹمنٹ اگر عقد بیع کی صحت اور درستگی کی تمام شرائط پر عمل پیرا ہوتے ہوئے خریدا ہو جس میں اپارٹمنٹ کی اصل قیمت اور اسکی ادائیگی کی مدت کا تعین وغیرہ سب کچھ طے پایا گیا ہو اور ان کو باقاعدہ قبضہ بھی ملا ہو تو ایسی صورت میں محض خریداری سے ہی سائل اور اس کا دوست اس اپارٹمنٹ کے مالکان بن گئے ہیں اور ٹوکن کے علاؤہ کی قیمت ان کے ذمہ قرض ہوگئی ہے۔لہذا ایسی صورت میں سائل اس اپارٹمنٹ کو آگے نفع کیساتھ بیچ سکتا ہے اور یہ نفع بھی سائل کیلئے جائز ہے شرعاً اس میں کوئی حرج نہیں ہے ۔ تاہم اگر فروخت کنندگان نے خریداری کیلئے باقاعدہ ایجاب وقبول نہ کیا ہو یا رقم کی مکمل ادائیگی تک اپارٹمنٹ کا قبضہ اپنے پاس رکھا ہو تو ایسی صورت میں سائل اور اس کے دوست کا رقم کی مکمل ادائیگی اور قبضہ حاصل کرنے سے قبل اس اپارٹمنٹ کو آگے فروخت کرنا شرعاً جائز نہیں اس سے اجتناب لازم ہے۔
کما فی البحرالرائق: قوله (صح بيع العقار قبل قبضه) أي عند أبي حنيفة وأبي يوسف، وقال محمد لا يجوز لإطلاق الحديث، وهو النهي عن بيع ما لم يقبض، وقياسا على المنقول وعلى الإجارة، ولهما أن ركن البيع صدر من أهله في محله ولا غرر فيه لأن الهلاك في العقار نادر بخلاف المنقول،اھ(فصل في بيان التصرف في المبيع والثمن قبل قبضه،ج: 6،ص: 126،مط: دارالکتاب الاسلامی)
و فی الدر المختار: (صح بيع عقار لا يخشى هلاكه قبل قبضه) من بائعه لعدم الغرر لندرة هلاك العقار،اھ(كتاب البيوع،فصل في التصرف في المبيع والثمن قبل القبض،ج: 5،ص: 147،مط: دارالفکر)
و فی بدائع الصنائع: (وأما) بيع المشتري العقار قبل القبض فجائز عنه عند أبي حنيفة، وأبي يوسف استحسانا، وعند محمد، وزفر، والشافعي رحمهم الله لا يجوز قياسا،اھ(كتاب البيوع، فصل في شرائط الصحة في البيوع،ج: 5،ص: 181،مط: دارالکتب العلمیة)
و فی الفتاوی الھندیة: بيع العقار قبل القبض جائز عندهما وعليه الفتوى كذا في المضمرات،اھ(كتاب البيوع،الباب التاسع فيما يجوز بيعه وما لا يجوز،الفصل الثاني في بيع الثمار،ج: 3،ص: 109،مط: دارالفکر)