السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اگر والدین نے ایک اولاد کو حج کروایا ہے اور باقی اولاد کے بڑے ہونے تک حج پر بہت زیادہ اخراجات آتے ہوں جو کہ والدین اب برداشت نہیں کر سکتے تو کیا والدین سےاس بات پر مواخذہ ہوگا؟
اگر والدین نے اپنی استطاعت کے مطابق اپنی ایک اولاد کو حج کروایا تھا، پھر دیگر اولاد کے بالغ ہونے کے بعد حج کے اخراجات بہت زیادہ بڑھ گئے، جس کی وجہ سے والدین کے لیے دیگر بچوں کے حج کے اخراجات برداشت کرنا ممکن نہ رہا، تو یہ اولاد کے درمیان برابری نہ کرنے کے مترادف نہیں ، اور امید ہے کہ اس وجہ سے والدین پر کوئی مواخذہ نہ ہوگا۔
کما فی ردالمحتار: لا جبر في التبرع . (کتاب البیوع، باب المرابحة والتولية، ج:5،ص: 158، ط:سعید)