آمدنی و مصارف

ملازم کا کسی اور کے نام پر خود کے لیے کمیشن حاصل کرنا جائز ہے؟

فتوی نمبر :
95572
| تاریخ :
2026-05-21
حظر و اباحت / حلال و حرام / آمدنی و مصارف

ملازم کا کسی اور کے نام پر خود کے لیے کمیشن حاصل کرنا جائز ہے؟

اگر کسی کمپنی میں بعض فروخت پر ڈیلرز کے لیے منظور شدہ کمیشن مقرر ہو، اور کوئی ملازم یہ ظاہر کرے کہ وہ منظور شدہ کمیشن جناب ABC کو ادا کرے گا، جبکہ حقیقت میں وہ کمیشن خود رکھ لے، حالانکہ مذکورہ فروخت اسی کی اپنی کوشش سے حاصل ہوئی ہو۔ نیز اسے معلوم ہو کہ کمپنی ہمیشہ بیرونی افراد کو کمیشن ادا کرتی ہے، لیکن اپنے ملازمین کو کمیشن نہیں دیتی، اس لیے وہ کسی بیرونی شخص کا نام ظاہر کرکے کمیشن خود حاصل کرلے، تو کیا اس طرح کمیشن حاصل کرنا شرعاً حرام ہے؟اگر یہ حرام ہے تو شرعی طور پر کمیشن حاصل کرنے کا کیا طریقہ ہے، جبکہ کمپنی کو یہ بتائے بغیر کہ اس کمیشن کا اصل فائدہ اٹھانے والا خود وہ ملازم ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں درج کردہ تفصیل کے مطابق اگر کمپنی کی جانب سے بعض اشیاء کی فروخت پر ڈیلرز کے لیے کمیشن مقرر ہو، لیکن کمپنی کے ضابطے میں یہ وضاحت موجود ہو کہ مذکورہ کمیشن کا حق دار صرف بیرونی ڈیلر ہوگا اور کمپنی کا ملازم اس کمیشن کا اہل اور حق دار نہیں ہوگا، تو ایسی صورت میں اگرچہ بعض اشیاء کی فروخت کمپنی کے ملازم کی کوششوں سے ہوئی ہو، تاہم کمپنی کے ضابطے کے برخلاف کسی بیرونی شخص، مثلاً ABC، کا نام ظاہر کرکے مذکورہ کمیشن خود وصول کرنا جھوٹ اور دھوکہ دہی پر مبنی ہونے کی وجہ سے شرعاً جائز نہیں، لہٰذا اس سے اجتناب لازم ہے۔شرعی طور پر کمیشن حاصل کرنے کا درست طریقہ یہ ہے کہ کمپنی کی انتظامیہ کو صورتِ حال سے آگاہ کرکے ان کی رضامندی سے باقاعدہ کمیشن طے کیا جائے اور پھر اسے وصول کیا جائے۔ کمپنی کی انتظامیہ کے علم اور رضامندی کے بغیر دھوکہ دہی کے ذریعے کمیشن وصول کرنا کسی صورت جائز نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الھندیة: وإن حط البائع عن الوكيل بعض الثمن فإنه يحطه عن الموكل ولو حط البائع جميع الثمن لا يظهر ذلك في حق الموكل حتى كان للوكيل أن يرجع على الموكل بجميع الثمن ولو وهب البائع بعض الثمن عن الوكيل يظهر ذلك في حق الموكل حتى لم يكن للوكيل أن يرجع على الموكل بذلك القدر ولو وهب كل الثمن لا يظهر ذلك في حق الموكل ولو أبرأه البائع عن جميع الثمن فالجواب فيه كالجواب في هبة جميع الثمن كذا في المحيط. (116/27)
وفی المبسوط للسرخسي: ولو حط البائع شيئا من الثمن عن الوكيل ثبت ذلك للآمر لأن حط بعض الثمن يلتحق بأصل العقد ويخرج قدر المحطوط من أن يكون ثمنا بخلاف ما لو وهب البائع الثمن كله للوكيل كان له أن يرجع على الموكل بالثمن لأن حط الكل لا يلتحق بأصل العقد إذ لو التحق بأصل العقد فسد البيع لأنه يبقى بيعا بغير ثمن وهو فاسد فكان ذلك مقصورا على الحال. (19/ 109)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
جنید الرحمن سکھروی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 95572کی تصدیق کریں
0     73
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مالک کے علم میں لائے بغیر کسی کام کے کرنے پر کمیشن لینا جائز نہیں

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 1
  • کسی بھی ملازم کا کمپنی کے توسط سے ہدیہ لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 0
  • کرکٹ میچ کے اسکور ویب سائٹ پر ڈال کر پیسے کمانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 1
  • پروفیشنل کرکٹ کھیلنے اور اس کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   آمدنی و مصارف 1
  • حلال آمدن میں حرام آمدن شامل ہونے سے سارا مال حرام ہوجائیگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   آمدنی و مصارف 0
  • حرام مال سے خریدی گئی گاڑی سے حاصل ہونے والی حلال آمدنی

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • ایک مصرف کے نام پر چندے میں جمع کی ہوئی رقم ، کسی دوسرے مصرف میں خرچ کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 4
  • فراڈ اور دھوکہ دہی سے حاصل کردہ مال کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 3
  • "پی ایل ایس " اکاؤنٹ کےمنافع اور اس کے مصرف کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • عورت کےلئے نس بندی کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • سودی رقم سے ٹیکس ادا کرنا جائز نہیں

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کسی کمپنی ویب سائٹ پر پر غیر متعلقہ کمپنی کی تشہیر پر اجرت لینے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • ”studypool.com“ ویب سائٹ پر لٹریچر نوٹس سیل کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • لڑکی کی تصویر والی اشیاء بیچنےکا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • قبرستان میں لگے ہوئے درختوں کا کاٹنا -حدیث "قاتل مقتول دونوں جہنمی" کی تشریح

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • بینک کے لیے انجئنیرنگ کا کام کر کے اس کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کیا پیسے کمانا اللہ سے دوری کا سبب ہے ؟

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • اولیاء اللہ کی قبروں کو تجارت کا ذریعہ بنانا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
  • دکان کے سامنے والی جگہ کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 3
  • مقررہ تنخواہ والے امام کا اپنے لئے ،اپنی مسجد میں چندہ کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 2
  • میزان بینک کے" نیا پاکستان اسلامک سرٹیفکیٹ" میں سرمایہ کاری کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • بینک اکاونٹ کے سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • رشوت دیکر لی ہوئی نوکری کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کرنٹ اکاونٹ کا کہنے کے باوجود ، بینک والوں نے سیونگ اکاونٹ کھول دیا،اس میں جمع شدہ سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • حرام مال خرچ کرنے کے بعد بھی بلانیت ثواب صدقہ کرنالازم ہے

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
Related Topics متعلقه موضوعات