شوهر و بیوی کے حقوق

بیوی کے حقوق ادا نہ کرنے والےشخص سے لکھوانے والے معاہدہ کا حکم

فتوی نمبر :
95089
| تاریخ :
2026-05-08
معاشرت زندگی / ازدواجی مسائل / شوهر و بیوی کے حقوق

بیوی کے حقوق ادا نہ کرنے والےشخص سے لکھوانے والے معاہدہ کا حکم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ! ایک شادی شدہ عورت کا اپنے شوہر کے ساتھ صلح و معاہدہ ہو رہا ہے، کیونکہ شوہر بیوی کا ماہوار نفقہ ادا نہیں کرتا، گالی گلوچ اور بدزبانی کرتا ہے، ذہنی و جسمانی اذیت دیتا ہے، اور اپنی بیوی کے علاوہ غیر محرم عورتوں کے ساتھ ناجائز جسمانی و رابطہ جاتی تعلقات بھی رکھتا ہے۔ اس صورتِ حال بذریعہ جرگہ میں ایک تحریری معاہدہ تیار کیا گیا ہے جس میں یہ طے کیا گیا ہے کہ شوہر آئندہ کسی غیر محرم عورت سے ناجائز تعلق یا رابطہ نہیں رکھے گا، بیوی پر کسی قسم کا تشدد یا بدزبانی نہیں کرے گا، مقررہ ماہوار نفقہ ادا کرے گا، اور خلاف ورزی کی صورت میں مالی جرمانہ ادا کرے گا۔ مزید یہ کہ شوہر بیوی کو تفویضِ طلاق دے گا تاکہ معاہدے کی خلاف ورزی ہونے پر عورت اپنا شرعی حق استعمال کر سکے جبکہ حق مہر بھی برقرار رہے، براہِ کرم رہنمائی فرمائیں کہ آیا اس قسم کا معاہدہ اور اس میں درج شرائط شرعاً درست اور قابلِ عمل ہیں یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں میاں بیوی کے درمیان باہمی رضامندی سے ایسا تحریری معاہدہ کرنا جس میں شوہر کو نفقہ کی پابندی، بدزبانی و تشدد سے اجتناب اور غیر محرم عورتوں سے ناجائز تعلقات ترک کرنے کا پابند کیا جائے،شرعاً جائز ہے۔ البتہ معاہدے کی خلاف ورزی پر مالی جرمانہ مقرر کرنا جائز نہیں؛ تاہم خلاف ورزی کی صورت میں تفویضِ طلاق کو معلق کیا جاسکتا ہے، مثلاً یہ شرط رکھی جائے کہ فلاں،فلاں خلاف ورزی کی صورت میں بیوی کو خود یا اس کے ولی یا ثالث وغیرہ کوشوہرکے وکیل کے طورپراس کی بیوی پر طلاق واقع کرنےکا اختیار حاصل ہوگا۔
چنانچہ ایسی صورت میں مقررہ شرط پائی جانے پر بیوی یاجس کواختیاردیاگیاہو،وہ اس تفویض شدہ اختیار کو استعمال کرکےاس کی بیوی پرطلاق واقع کرسکے گا۔جبکہ تفویض طلاق کے باوجودبیوی کا حقِ مہر بدستورشوہرکے ذمہ لازم رہے گا، تفویضِ طلاق سے ساقط نہ ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافي «حاشية ابن عابدين = رد المحتار - : «مطلب في التعزير بأخذ المال (قوله لا بأخذ مال في المذهب) قال في الفتح: وعن أبي يوسف يجوز التعزير للسلطان بأخذ المال. وعندهما وباقي الأئمة لا يجوز. اهـ. ومثله في المعراج، وظاهره أن ذلك رواية ضعيفة عن أبي يوسف. قال في الشرنبلالية: ولا يفتى بهذا لما فيه من تسليط الظلمة على أخذ مال الناس فيأكلونه اهـ(4/ 61 ط الحلبی ،مصر)
وفي «البحر الرائق شرح كنز الدقائق ومنحة الخالق وتكملة الطوري» : (قوله: ولا يملك الرجوع) أي ولا يملك الزوج الرجوع عن التفويض سواء كان لفظ التخيير أو بالأمر باليد أو طلقي نفسك لما قدمنا أنه يتم بالملك وحده من غير توقف على قبول وأنه تمليك فيه معنى التعليق فباعتبار التمليك تقييد بالمجلس باعتبار التعليق لم يصح الرجوع عنه ولا عزلها ولا نهيها، وفي جامع الفصولين، والخانية لو صرح بوكالتها فقال: وكلتك في طلاقك كان تمليكا كقوله طلقي نفسك اهـ.
بناء على أن الوكيل من يعمل لغيره وهذه عاملة لنفسها حتى لو فوض إليها طلاق ضرتها أو فوض أجنبي لها طلاق زوجته كان توكيلا فملك الرجوع منه لكونها عاملة لغيرها ولا يقتصر على المجلس (3/ 353 ط دارالكتاب الاسلامي)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد سعد جاوید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 95089کی تصدیق کریں
0     39
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • شادی کے بعد بیوی کے نام کے ساتھ شوہر کا نام لگانا

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی اپنے شوہر سے جیب خرچی مانگ سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر بیوی کی دلجوئی کے لئے میک اپ کرواسکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی شوہرکے مطالبے پر بالوں پر ہرارنگ کرسکتی ہے

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا شوہر اجازت دے تو بیوی روزانہ اپنے والدین کو ملنے جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 5
  • دیور کا بھابھی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • لڑکی کے جہیز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • سسرال والوں کا بہو سے گھر کا سارا کام لینا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 2
  • نکاح نامے میں بطور حق مہر سونے کی مقدار لکھی جائے یا مالیت؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شادی کے موقع پر لڑکی کو دیے گئے زیورات کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • میاں بیوی کے تنازع کا حل

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • عرصہ سات سال سے بیوی کے ساتھ بات چیت نہ کرنے والے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • اگر ساس بہو کو ناجائز تنگ کرے تو بیٹے کی کیا ذمہ داری بنتی ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے والدین کی خدمت کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نافرمان بیوی کے شوہر کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا پہلی بیوی شوہر کو دوسری بیوی کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے سے منع کر سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا بیوی پر شوہر کی ہر بات ماننا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی کے ہمبستری کے مطالبہ پر شوہر کا منع کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • ازدواجی حقوق اور نان و نفقہ ادا نہ کرنے والے شوہر سے علیحدگی اختیار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • دو شادیاں کرنے کی صورت میں ہر ایک بیوی کے حقوق

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • گھریلو معاملات درست نہ ہونے پر بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • شوہر کے حقوق ادا نہ کرنے والی بیوی کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بھوؤں کو باریک کرنے والی عورت کی نمازکا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
Related Topics متعلقه موضوعات