آمدنی و مصارف

تنظیم کے چوری کئے ہوئے پیسے واپس کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
94810
| تاریخ :
2026-05-01
حظر و اباحت / حلال و حرام / آمدنی و مصارف

تنظیم کے چوری کئے ہوئے پیسے واپس کرنے کا حکم

السلام علیکم ایک مسئلہ پوچھنا ہے کیا کہتے ہیں مفتیان کرام اگر ایک شخص کسی تنظیم میں بڑا ہو یعنی ناظم ہو اس کے پاس مالیت کا شعبہ ہو اور وہ بغیر کسی بڑے کی اجازت سے وہاں سے رقم لے اور وہ اس دنیا سے پھر چلا جائے اب وہ ورثہ اس کے وہ پیسے ادا کرنا چاہتے ہوں اس کی کیا ترتیب ہوگی کیا اس تنظیم کو بتانا ضروری ہے یا اس تنظیم میں چندہ دے دے کسی بھی مد میں نظام چل جائے گا یا کسی اور جگہ وہ رقم ادا کرتے ہیں کیا اس طرح اپنے ذمے لے لینے سے میت کی خلاصی ہو جائے گی

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مذکور ناظم صاحب مرحوم کے لیے کسی اسحقاق کے بغیر تنظیم کے مشترکہ فنڈ سے ناجائز طریقے سے رقم وصول کرنا جائز نہیں، جس پر اسے اپنی زندگی میں توبہ واستغفار اور مذکور تنظیم کو رقم واپس کر کے اس کی تلافی کرنا لازم اور ضروری تھا، تاہم اگر مرحوم کااس رقم کی واپسی سے قبل انتقال ہو چکا ہو، اور اب مرحوم کے عاقل و بالغ ورثا باہمی رضامندی سے وہ رقم مذکور تنظیم کو واپس کر کے اس گناہ کی تلافی کرنا چاہیں تو شرعاً ایسا کرنا درست ہے، اور اس حوالے سے تنظیم کے ذمہ داران کو پوری تفصیل بتانا بھی لازم نہیں ، بلکہ بغیر بتائے وصول شدہ رقم کے بقدر چندہ وغیرہ کے نام سے رقم جمع کرائی جا سکتی ہے، اور امید ہے کہ اس سے مرحوم کے اس عمل کی تلافی ہو سکے، البتہ محض چند بکس میں رقم ڈال دینا کافی نہیں، بلکہ تنظیم کے ذمہ داران تک وہ رقم پہنچانا ضروری ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

المحيط البرهاني: وفي «المنتقى» الحسن بن زياد عن أبي يوسف: رجل أخذ شيئا من دار رجل بغير علمه، ثم رده بعد أيام إلى ذلك الموضع؛ لا يبرأ عن الضمان ما لم يرده على صاحبه. [كتاب الغصب، الباب السادس في استرداد المغصوب من الغاصب (5/ 487) ط: دار الكتب العلمية]
وفي الفتاوى الهندية: وفي اليتيمة سئل أبو عصمة عن رجل غصب من كيس رجل دراهم فأنفقها، ثم أعادها في كيسه مثل ما كان أخذ من غير أن يعلم صاحبه وخلطها بدراهمه فقال الأمر موقوف حتى يعلم أن صاحب الكيس أنفق جميع ما في كيسه أو حمل الكيس من موضعه فحينئذ يسقط عنه الضمان. [كتاب الغصب، الباب السادس في استرداد المغصوب من الغاصب (5/ 136) ط: دار الفكر]

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سلیم اللہ سنزر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 94810کی تصدیق کریں
0     86
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مالک کے علم میں لائے بغیر کسی کام کے کرنے پر کمیشن لینا جائز نہیں

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 1
  • کسی بھی ملازم کا کمپنی کے توسط سے ہدیہ لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 0
  • کرکٹ میچ کے اسکور ویب سائٹ پر ڈال کر پیسے کمانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 1
  • پروفیشنل کرکٹ کھیلنے اور اس کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   آمدنی و مصارف 1
  • حلال آمدن میں حرام آمدن شامل ہونے سے سارا مال حرام ہوجائیگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   آمدنی و مصارف 0
  • حرام مال سے خریدی گئی گاڑی سے حاصل ہونے والی حلال آمدنی

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • ایک مصرف کے نام پر چندے میں جمع کی ہوئی رقم ، کسی دوسرے مصرف میں خرچ کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 4
  • فراڈ اور دھوکہ دہی سے حاصل کردہ مال کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 3
  • "پی ایل ایس " اکاؤنٹ کےمنافع اور اس کے مصرف کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • عورت کےلئے نس بندی کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • سودی رقم سے ٹیکس ادا کرنا جائز نہیں

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کسی کمپنی ویب سائٹ پر پر غیر متعلقہ کمپنی کی تشہیر پر اجرت لینے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • ”studypool.com“ ویب سائٹ پر لٹریچر نوٹس سیل کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • لڑکی کی تصویر والی اشیاء بیچنےکا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • قبرستان میں لگے ہوئے درختوں کا کاٹنا -حدیث "قاتل مقتول دونوں جہنمی" کی تشریح

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • بینک کے لیے انجئنیرنگ کا کام کر کے اس کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کیا پیسے کمانا اللہ سے دوری کا سبب ہے ؟

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • اولیاء اللہ کی قبروں کو تجارت کا ذریعہ بنانا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
  • دکان کے سامنے والی جگہ کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 3
  • مقررہ تنخواہ والے امام کا اپنے لئے ،اپنی مسجد میں چندہ کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 2
  • میزان بینک کے" نیا پاکستان اسلامک سرٹیفکیٹ" میں سرمایہ کاری کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • بینک اکاونٹ کے سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • رشوت دیکر لی ہوئی نوکری کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کرنٹ اکاونٹ کا کہنے کے باوجود ، بینک والوں نے سیونگ اکاونٹ کھول دیا،اس میں جمع شدہ سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • حرام مال خرچ کرنے کے بعد بھی بلانیت ثواب صدقہ کرنالازم ہے

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
Related Topics متعلقه موضوعات