بچوں کے مسائل

والد کے انتقال کے بعدماں اور چچا میں سے بچوں کی پرورش کا حقدارکو ن ہے؟

فتوی نمبر :
94568
| تاریخ :
2026-04-24
معاشرت زندگی / اولاد کے مسائل و احکام / بچوں کے مسائل

والد کے انتقال کے بعدماں اور چچا میں سے بچوں کی پرورش کا حقدارکو ن ہے؟

پانچ بچے ہیں، جن میں تین بیٹیاں اور دو بیٹے ہیں۔ میرے شوہر کا انتقال ہو گیا۔ اس کے بعد میں دو سال تک سسرال میں رہی، لیکن وہاں کے ماحول کی وجہ سے میں نے اپنے والدین کے ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا۔ بچوں کو ان کے چچا اپنے ساتھ لے گئے اور کہا کہ یہ میرا حق ہے۔

اب میں دو سال سے اپنے والدین کے ساتھ رہ رہی ہوں، جبکہ بچے اپنے چچا کے ساتھ ہیں۔ کیا بچوں پر چچا کا حق ہے یا میرا؟

میرے ساس اور سسر دونوں کا انتقال ہو چکا ہے۔

چھوٹی بیٹی کی عمر 5 سال، دوسری بیٹی کی عمر 12 سال، تیسری بیٹی کی عمر 13 سال ہے۔

چھوٹے بیٹے کی عمر 6 سال اور بڑے بیٹے کی عمر 10 سال ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ اولاد کی پرورش کے بارے میں شریعتِ مطہرہ کا حکم یہ ہے کہ بچے کی عمر سات سال اور بچی کی عمر نو سال مکمل ہونے تک ان کی پرورش کا حق والدہ کو حاصل ہوتا ہے، بشرطیکہ اس دوران وہ بچوں کے کسی غیر ذی رحمِ محرم سے نکاح نہ کرے یا اپنے اس حق سے دستبردار نہ ہو جائے۔ لہٰذا صورتِ مسئولہ میں سائلہ کے پانچ بچوں میں سے پانچ سال کی بیٹی اور چھ سال کے بیٹے کا حق پرورش سائلہ کو حاصل ہے بچوں کے چچا کے لئےسائلہ کی مرضی اور بغیر وجہ شرعی کے بچوں کواپنے تحویل میں لینے کا حق نہیں، جبکہ بقیہ بچوں کو ان کا چچا اپنی تحویل میں لینے کا حق رکھتا ہے تاہم بچوں کا چچا کے تحویل میں ہونے کے باوجود سائلہ اور اس کے بچوں کا ایک دوسرے سے ملاقات اور میل جول رکھنا جائز ہے اس میں رکاوٹ ڈالنے کا شرعاً کسی کو حق نہیں ۔

مأخَذُ الفَتوی

وکما فی ردالمختار : تربية الولد.(تثبت للام) النسبية (ولو) كتابية أو مجوسية أو (بعد الفرقة إلا أن تكون مرتدة) فحتى تسلم لانها تحبس (أو فاجرة) فجورا يضيع الولد به، كزنا وغناء وسرقة ونياحة، كما في البحر والنهر بحثا.اھ (باب الحضانۃ ص: 254 ناشر :بیروت)
وفي حاشية ابن العابدين: والحاضنة) أما، أو غيرها (أحق به) أي بالغلام حتى يستغني عن النساء وقدر بسبع وبه يفتى لأنه الغالب. ولو اختلفا في سنه، فإن أكل وشرب ولبس واستنجى وحده دفع إليه ولو جبرا وإلا لا (والأم والجدة) لأم، أو لأب (أحق بها) بالصغيرة (حتى تحيض) أي تبلغ في ظاهر الرواية. ولو اختلفا في حيضها فالقول للأم بحر بحثا.اھ (باب الحضانۃ ج؛3 ص:566 ناشر : سعید)
وفی الہندیۃ : أحق الناس بحضانة الصغير حال قيام النكاح أو بعد الفرقة الأم ،الخ(الباب السادس عشر في الحضانة،ج:1 ص: 541 ،ناشر :ماجیدیہ)
وفیہا ایضاً: الولد متى كان عند أحد الأبوين لا يمنع الآخر عن النظر إليه وعن تعاهده كذا في التتارخانية ناقلا عن الحاوي. اھ( مکان الحضانۃ ماکان الزوجین ،ج:1 ص: 543 ناشر : ماجدیہ)
وفی شرح الوقایۃ : والحضانة للأم بلا جبرها طلقت أو لا، ثم أمها وإن علت، ثم أم أبيه، ثم أخته لأب وأم، ثم لأم، ثم لأب، ثم خالته كذلك، ثم عمته كذلك،الخ(فصل فی الحضانۃ ،ج:3 ص:125 ناشر: جامعۃ بغداد)
وفی حاشیۃ ابن العابدین: ثم المراد الغلام البالغ لأن الكلام فيما بعد البلوغ. وعبارة الزيلعي: ثم الغلام إذا بلغ رشيدا فله أن ينفرد إلا أن يكون مفسدا مخوفا عليه إلخ.(باب الحضانۃ ج:3 ص: 568 ناشر : سعید)
وفی تبیین الحقائق : قوله أي إذا لم يكن للصغير امرأة إلخ) وإذا وجب الانتزاع من النساء أو لم يكن للصبي امرأة من أصله يدفع إلى العصبة فيقدم الأب ثم أبو الأب وإن علا ثم الأخ لأب وأم ثم الأخ لأب ثم ابن الأخ لأب وأم ثم لأب، وكذا من سفل منهم ثم العم لأب وأم ثم لأب.اھ ( باب الحضا نۃ ،ج؛3 ص: 48 ناشر : المطبعۃ الکبری الامیریۃ )
وفی بدائع الصنائع: وأما شرطها فمن شرائطها العصوبة فلا تثبت إلا للعصبة من الرجال ويتقدم الأقرب فالأقرب الأب ثم الجد أبوه وإن علا ثم الأخ لأب وأم ثم الأخ لأب ثم ابن الأخ لأب وأم ثم ابن الأخ لأب ثم العم لأب وأم ثم العم لأب ثم ابن العم لأب وأم ثم ابن العم لأب، إن كان الصبي غلاما وإن كانت جارية فلا تسلم إليه؛ لأنه ليس بمحرم منها؛ لأنه يجوز له نكاحها فلا يؤمن عليها. اھ ( فصل فی وقت الحضانۃ ،ج:4 ص: 43 ناشر :سعید )

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد زکریا الیاس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 94568کی تصدیق کریں
0     84
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بچے کے کان میں اذان و اقامت کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   بچوں کے مسائل 1
  • نومولود کے کان میں اذان دینے کا مسنون طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   بچوں کے مسائل 1
  • داڑھی منڈے شخص کا بچہ کے کان میں اذان و اقامت کہنا

    یونیکوڈ   اسکین   بچوں کے مسائل 0
  • بچہ کی پیدائش کے بعد سنت اعمال

    یونیکوڈ   اسکین   بچوں کے مسائل 0
  • مخنث (Shemail) بچے کی پرورش وتربیت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   بچوں کے مسائل 1
  • اولاد کو نیک سیرت بنانے کے لئے کیا تربیت کریں

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • پیدا ہوکر مر جانے والے بچے والدین کو جنت لے کر جائیں گے

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • بچہ کی ولادت کے بعدکان میں اذان دینے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • ناشزہ بیوی اور اپنے چھوٹے بچوں کے اخراجات کس کے ذمہ لازم ہونگے؟

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • بچہ نہانے کے رسم اور اس میں ہونے والے بچہ اور ماں کو تحفہ تحائف دینا

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • نومولود بچہ کے کان میں اذان کیوں دی جاتی ہے؟

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • طلاق کے بعد کیا بیوی اولاد کو والد کی ملاقات سے منع کر سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • لڑکے اور لڑکی کے بالغ ہونے کی آخری حد

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • علیحدگی ہوجانے کے بعد باپ کو بچوں سے نہ ملنے دینا

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • بچی کس عمر تک اپنے محرم کے ساتھ سو سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • حمل روکنے کے لئے عارضی تدابیر اختیار کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • پانچ ماہ کے بچہ کو بیماری کی وجہ سے ضائع کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • والدین کا نافرمان بیٹے کیساتھ رویہ کیسے ہونا چاہئیے اور کیا وہ اس سے قطعِ تعلق کرسکتے ہیں ؟

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • بچوں کے نام رکھنے کے لئے "چھٹی "کے رسم کا حکم

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • شوہر کے مطالبہ کے باوجود بیوی کا موانع حمل ادویات استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • طلاق کے بعداسقاط حمل اور بچے کی پرورش کا حکم

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • طلاق کے بعد بچہ کو والد سے ملنے نہ دینا

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 1
  • اپنی بیٹی کے رشتے میں والدین(لڑکی کے دادا دادی) کا مداخلت کرنا

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • بچے کے سر میں پانی کی وجہ سے بچے کی پیدائش کے لئے قبل از وقت آپریش کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
  • نومولود کو چھوڑ کر جانے والےوالد کے بچہ کی ولدیت میں کس کا نام لکھا جائے؟

    یونیکوڈ   بچوں کے مسائل 0
Related Topics متعلقه موضوعات