شوهر و بیوی کے حقوق

بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

فتوی نمبر :
94415
| تاریخ :
2026-04-21
معاشرت زندگی / ازدواجی مسائل / شوهر و بیوی کے حقوق

بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

السلام علیکم ! میرا ایک مسئلہ ہے مسئلہ یہ ہے کہ میری شادی کے ڈیڑھ سال ہو گئے ہے ،اور تقریباً شروع سے میرے سسر کو مجھ سے بہت مسئلے رہے ہیں ، ہر چھوٹی چھوٹی بات پہ طنز کرنا ،باتیں سنانا،میری ساس سوتیلی ہے اس نے کبھی منہ چھڑ کے تو کچھ نہیں کہا لیکن پیٹھ پیچھے سسر کے کان بھرتے رہے ہیں ،ان سب میں میں شوہر کے پاس جا کے کوئی مسئلہ بیان کروں تو وہ میری کوئی بات نہیں سنتا ،وہ اپنے أبو کی ہر بات سنتے ہے،وہ کہے دن ہے تو دن ہے کہے رات ہے تو رات ہے، میرا شوہر اپنے بہن بھائیوں کا بھی بہت سنتا ہے ،ان کے بہن کیساتھ بھی کوئی مسئلہ ہوا تو مجھے بولنے نہیں دیا گیا صرف اپنی بہن سے پوچھتے تم بتاؤ کیا مسئلہ ہے ،سسر نے مجھے گالیاں بھی دیئے ہے ،(منہ چیر کے نہیں )لیکن اپنی بیوی سے کال پہ بات کررہے تھے تو میں نے وہاں ریکارڈ کر لیئے بہت گندی گندی گالیاں ،میرے شوہر کی دوسری شادی ہے ۔أولاد نہ ہونے کی وجہ سے میرے سسر کے کہنے پہ اس نے اپنی پہلی بیوی کو طلاق دی تھی ،پھر میرے ساتھ بھی انکل اس طرح مسئلے کرتے رہتے ہیں۔ جس وجہ سے میرے شوہر کیساتھ لڑائیاں چلتی رہی ،پھر ایک (1) جون کو انکل سے میرا مسئلہ ہوا جس پہ میرے شوہر نے مجھے مارا تو میری ماں باپ مجھے وہاں سے لے آئے اس ٹائم میں پانچ مہینے کی حاملہ تھی یہاں ماں باپ کے گھر آنے کے بعد میرا شوہر آیا معافی تلافی کی مجھ سے، لیکن میں نے اس گھر میں آنے سے منع کردیا ، میرا ڈیمانڈ تھا کہ الگ گھر لے کے دو میں انکل کیساتھ نہیں رہ سکتی۔ اور اپنے ابو کو بھی لے کے آؤ وہ میرے اپنوں سے بات کرے پھر میں آؤں گی، لیکن انکل نہیں آیا اس بیچ کھبی بھی، لیکن شوہر میرا آتا رہا میرے پاس اس کے بچے تھے، پھر اسی وقت دوسری بیٹی بھی ہوگئی ،خرچہ وغیرہ سب دیتا رہا لیکن ہمارا مسئلہ حل نہیں ہوسکا پھر جرگہ بیٹھ گیا الگ گھر کا فیصلہ ہوا وہ مان گئے لیکن گھر جا کر کہتے ہے کہ اوپر والا گھر الگ دوں گا ۔میں پھر اس پہ بھی مان گئی کہ صحیح ہے اوپر بھی الگ ہوگا اوپر تین کمرے ہے۔اب جب اوپر کیلئے میں نے ہاں کی تو اب کہہ رہے ہے کہ دو (2)کمرے ہم دینگے تیسرے میں دیور رہے گا،اب اس بات پہ بات پھنسی ہوئی ہے مجھے ماں باپ کے گھر آئے ہوئے ایک (1)سال ہونے والا ہے،آپ مجھے بتائیں کہ میرا جو ڈیمانڈ اپنے شوہر سے الگ گھر کا ہے وہ صحیح ہے یا نہیں؟ اس کے بعد اب جو اوپر وہ لوگ دو (2)کمرے دے رہے ہے کیچن واش روم بھی ہے لیکن تیسرے کمرے میں دیور رہے گا اس طرح میری کیا پراویسی رہی اور یہ کہاں کا الگ گھر ہوا ،اور نیچے والوں کا تو ( مداخلت ہوجائے گا )اب مجھے بتائے کہ مجھے کیا کرنا چاہے جانا چاہے یا اس پہ ضد کر کے ماں باپ کے گھر رہوں ،دو (2)بچےبھی ہے ساتھ میرے ،شوہر کا میسج آیا تھا کہ میں صرف دو (2)کمرے دے سکتا ہوں آجاؤ میں نے منع کردیا ،پلیز اس کو پوسٹ نہیں کرنا یہ پرسنل بات ہے کسی نے پڑھ لیا تو بہت بڑا مسئلہ ہوجائے گا، مجھے بس حل بتا دینا۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ میاں بیوی کا رشتہ بہت مقدس ہوتا ہے جس میں میاں بیوی ایک دوسرے کے دکھ سکھ کے ساتھی ہوتے ہیں اور ہر مشکل مرحلہ میں ایک دوسرے کی معاونت کرتے ہیں اور یہ اس رشتہ کی خوبصورتی ہے۔ لہذا اولاً تو سسر کا مذکور رویہ انتہائی درجہ نامناسب ہے کہ وہ خا مخواں بیٹے اور بہو کی زندگی میں دخل اندازی کر کے ان کا سکون برباد کر رہا ہے اسے اپنے اس غیر شرعی رویہ سے اجتناب ضروری ہے۔ ثانیاً سائلہ کو بھی چاہیے کہ جب اس کا شوہر اسے الگ گھر کا انتظام کر رہا ہے تو اسے اپنے مطالبات مزید بڑھانے کے بجائے شوہر کی مجبوری کو بھی سمجھنا اور اس کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے تاکہ بلا وجہ کی اختلافات اور رویوں کی وجہ سے یہ رشتہ متاثر نہ ہو۔ لیکن سائلہ کا دیور چونکہ شرعا ً نامحرم ہے اس لیے سائلہ کو دیے جانے والے فلور میں اسے ایک کمرہ دینے کی صورت میں اگر اس کے آمد و رفت کا راستہ ایک ہو جس میں گھر کی یکسوئی متاثر ہونے کے ساتھ شرعی پردے کی حدود اور قیود کا لحاظ رکھنا بھی ممکن نہ ہو تو ایسی صورت میں سائلہ کے شوہر کے ذمہ رہائش دینے کی شرعی ذمہ داری پوری نہ ہوگی۔ لہذا میاں بیوی کو چاہیے کہ باہم مل بیٹھ کر کوئی بھی ایسی تدبیر اختیار کریں کہ جس کی وجہ سے نہ صرف گھر ٹوٹنے سے محفوظ رہے بلکہ شرعی پردے اور دیگر احکام کی پاسداری بھی ممکن ہو سکے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الفتاوی الھندیة: تجب السكنى لها عليه في بيت خال عن أهله وأهلها إلا أن تختار ذلك(الی قوله)امرأة أبت أن تسكن مع ضرتها، أو مع أحمائها كأمه وغيرها، فإن كان في الدار بيوت فرغ لها بيتا، وجعل لبيتها غلقا على حدة ليس لها أن تطلب من الزوج بيتا آخر، فإن لم يكن فيها إلا بيت واحد فلها ذلك"(کتاب الطلاق،الباب السابع عشر فی النفقات،ج:1،ص: 556،مط: دارالفکر)
وفی العنایة: (وعلى الزوج أن يسكنها في دار مفردة ليس فيها أحد من أهله إلا أن تختار ذلك) لأن السكنى من كفايتها فتجب لها كالنفقة، وقد أوجبه الله تعالى مقرونا بالنفقة، وإذا وجب حقا لها ليس له أن يشرك غيرها فيه لأنها تتضرر به، فإنها لا تأمن على متاعها،اھ(ج: 4،ص: 397،مط: دارالفکر)
و فی البحر الرائق: ويشترط أن لا يكون في الدار أحد من أحماء الزوج يؤذيها كما في الخانية، قالوا للزوج أن يسكنها حيث أحب، ولكن بين جيران صالحين،اھ(كتاب الطلاق،باب النفقة،ج:4،ص:211،مط: دارالکتاب الاسلامی)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سید قدرت اللہ یار عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 94415کی تصدیق کریں
0     55
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • شادی کے بعد بیوی کے نام کے ساتھ شوہر کا نام لگانا

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی اپنے شوہر سے جیب خرچی مانگ سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر بیوی کی دلجوئی کے لئے میک اپ کرواسکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی شوہرکے مطالبے پر بالوں پر ہرارنگ کرسکتی ہے

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا شوہر اجازت دے تو بیوی روزانہ اپنے والدین کو ملنے جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 5
  • دیور کا بھابھی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • لڑکی کے جہیز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • سسرال والوں کا بہو سے گھر کا سارا کام لینا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 2
  • نکاح نامے میں بطور حق مہر سونے کی مقدار لکھی جائے یا مالیت؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شادی کے موقع پر لڑکی کو دیے گئے زیورات کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • میاں بیوی کے تنازع کا حل

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • عرصہ سات سال سے بیوی کے ساتھ بات چیت نہ کرنے والے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • اگر ساس بہو کو ناجائز تنگ کرے تو بیٹے کی کیا ذمہ داری بنتی ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے والدین کی خدمت کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نافرمان بیوی کے شوہر کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا پہلی بیوی شوہر کو دوسری بیوی کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے سے منع کر سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا بیوی پر شوہر کی ہر بات ماننا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی کے ہمبستری کے مطالبہ پر شوہر کا منع کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • ازدواجی حقوق اور نان و نفقہ ادا نہ کرنے والے شوہر سے علیحدگی اختیار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • دو شادیاں کرنے کی صورت میں ہر ایک بیوی کے حقوق

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • گھریلو معاملات درست نہ ہونے پر بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • شوہر کے حقوق ادا نہ کرنے والی بیوی کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بھوؤں کو باریک کرنے والی عورت کی نمازکا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
Related Topics متعلقه موضوعات