آمدنی و مصارف

اسلامی کانٹینٹ کے ساتھ کارٹون کی ویڈیو بنانے کا حکم

فتوی نمبر :
94395
| تاریخ :
2026-04-20
حظر و اباحت / حلال و حرام / آمدنی و مصارف

اسلامی کانٹینٹ کے ساتھ کارٹون کی ویڈیو بنانے کا حکم

اسلامی کارٹون بنانا کیسا ہے جس میں احادیث وغیرہ بولی جائیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ اہل علم کی ایک جماعت کے نزدیک ڈیجیٹل تصویر حرام تصویر میں شامل نہیں ہے، لہذا اس قول کے پیش نظر اسلامی کارٹون بنانے کی گنجائش ہے خصوصاً جبکہ اس زمانے میں الیکٹرونک میڈیا وغیرہ کے ذریعے بچوں کی مغربی تہذیب کے مطابق ذہن سازی کی جارہی ہے اور اس بارے میں مختلف جہات سے کوششیں جاری ہیں، لہذا اس پیش نظر اگر مندرجہ ذیل شرائط کا لحاظ رکھتے ہوئے کارٹون بنایا جائے تو شرعاً اس کی اجازت ہے:
1) کارٹون میں انبیاء کرام علیہم السلام اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین میں سے کسی بھی شخصیت کی منظر کشی نہ کی جائے۔
2) کارٹون موسیقی وغیرہ پر مشتمل نہ ہو۔
3) کارٹون میں اسلامی تعلیمات کو قرآن و سنت کی روشنی میں موقع محل کی مناسبت سے مستند انداز میں پیش کیا جائے۔
4) اس میں شعائر اسلام (بیت اللہ، مسجد وغیرہ) کی توہین نہ ہو۔
5) کارٹون کی شکل و شبیہ بناتے وقت حیا و پرداری کے احکام ملحوظ رکھے جائیں۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الدر المختار: وفي البزازية استماع صوت الملاهي كضرب قصب ونحوه حرام لقوله - عليه الصلاة والسلام - «استماع الملاهي معصية والجلوس عليها فسق والتلذذ بها كفر» أي بالنعمة فصرف الجوارح إلى غير ما خلق لأجله كفر بالنعمة لا شكر فالواجب كل الواجب أن يجتنب كي لا يسمع لما روي «أنه - عليه الصلاة والسلام - أدخل أصبعه في أذنه عند سماعه». (6/ 349، ط: دار الفكر)
وفي الفتاوى الهندية: أن تعظيم القرآن والفقه واجب، كذا في فتاوى قاضي خان. (5/ 316، ط: دار الفكر)
وفي تكملة فتح الملهم : أما التلفزون و الفديو فلا شك في حرمة استعمالهما بالنظر إلى ما يشتملان عليه من المنكرات الكثيرة من الخلاعۃ والمجون ، والکشف عن النساء المتبرجات او العاریات ، و ما الی ذلک من اسباب الفسوق ،ولکن ھل یتاتی فیھما حکم التصویر بحیث اذا کان التلفزیون او الفیدیو خالیا من ھذہ المنکرات باسرھا ، ھل یحرم بالنظر الی کونہ تصویرا؟ فان لھذا العبد الضعیف ۔عفااللہ عنہ۔ فیہ وقفۃ : وذلک لان الصورۃ المحرمۃ ما کانت منقوشۃ او منحوتۃ بحیث یصبح لھا صفۃ الاستقرار علی شیء ،وھی الصورۃ التی کان الکفار یستعملونھا للعبادہ ،أما الصورة التي ليس لها ثبات و استقرار و ليست منقوشة على شيئ بصفة دائمة فانها بالظل اشبه منها بالصورة و يبدوا أنَّ صورة التلفزون و الفديو لا تستقر على شيئ في مرحلة من المراحل ـ (باب تحریم تصویر صورۃ الحیوان،164/4،ط:مکتبۃ دار العلوم)
وفيه أيضاً:
فالضابط في هذا الباب -عند مشايخنا الحنفية- المستفاد من أصولهم وأقوالهم... وأما لم يرد فيه النهي عن الشارع، وفيه فائدة ومصلحة للناس فهو بالنظر الفقهي على نوعين: الاول :ما شهدت التجربة بان ضرره أعظم من نفعه، و مفاسده أغلب على منافعه، وأنه من إشتغل به الهاه عن ذكر الله وحده، وعن الصلوات والمساجد : التحق ذلك بالمنهي عنه، لاشتراك العلة، فكان حراما او مكروها.)والثاني ما ليس كذلك فهو أيضا إن شتغل به بنية التلاهي والتلاعب فهو مكروه، وإن اشتغل به لتحصيل تلك المنفعة وبنية استجلاب المصلحة فهو مباح بل قد يرتقي الى درجة الإستحباب أو أعظم منه.(257/4، ط: دار العلوم كراتشي)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد الیاس آفریدی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 94395کی تصدیق کریں
0     106
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مالک کے علم میں لائے بغیر کسی کام کے کرنے پر کمیشن لینا جائز نہیں

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 1
  • کسی بھی ملازم کا کمپنی کے توسط سے ہدیہ لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 0
  • کرکٹ میچ کے اسکور ویب سائٹ پر ڈال کر پیسے کمانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 1
  • پروفیشنل کرکٹ کھیلنے اور اس کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   آمدنی و مصارف 1
  • حلال آمدن میں حرام آمدن شامل ہونے سے سارا مال حرام ہوجائیگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   آمدنی و مصارف 0
  • حرام مال سے خریدی گئی گاڑی سے حاصل ہونے والی حلال آمدنی

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • ایک مصرف کے نام پر چندے میں جمع کی ہوئی رقم ، کسی دوسرے مصرف میں خرچ کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 4
  • فراڈ اور دھوکہ دہی سے حاصل کردہ مال کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 3
  • "پی ایل ایس " اکاؤنٹ کےمنافع اور اس کے مصرف کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • عورت کےلئے نس بندی کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • سودی رقم سے ٹیکس ادا کرنا جائز نہیں

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کسی کمپنی ویب سائٹ پر پر غیر متعلقہ کمپنی کی تشہیر پر اجرت لینے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • ”studypool.com“ ویب سائٹ پر لٹریچر نوٹس سیل کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • لڑکی کی تصویر والی اشیاء بیچنےکا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • قبرستان میں لگے ہوئے درختوں کا کاٹنا -حدیث "قاتل مقتول دونوں جہنمی" کی تشریح

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • بینک کے لیے انجئنیرنگ کا کام کر کے اس کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کیا پیسے کمانا اللہ سے دوری کا سبب ہے ؟

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • اولیاء اللہ کی قبروں کو تجارت کا ذریعہ بنانا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
  • دکان کے سامنے والی جگہ کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 3
  • مقررہ تنخواہ والے امام کا اپنے لئے ،اپنی مسجد میں چندہ کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 2
  • میزان بینک کے" نیا پاکستان اسلامک سرٹیفکیٹ" میں سرمایہ کاری کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • بینک اکاونٹ کے سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • رشوت دیکر لی ہوئی نوکری کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کرنٹ اکاونٹ کا کہنے کے باوجود ، بینک والوں نے سیونگ اکاونٹ کھول دیا،اس میں جمع شدہ سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • حرام مال خرچ کرنے کے بعد بھی بلانیت ثواب صدقہ کرنالازم ہے

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
Related Topics متعلقه موضوعات