اولاد کے حقوق

بیٹے کی شادی کروانا والدین کی ذمہ داری ہے یانہیں؟

فتوی نمبر :
93727
| تاریخ :
2026-04-02
معاشرت زندگی / حقوق و فرائض / اولاد کے حقوق

بیٹے کی شادی کروانا والدین کی ذمہ داری ہے یانہیں؟

میں 27 سال کا ہوں، میری کوئی جاب وغیرہ نہیں ہے، ماں باپ کے خرچے پر ہوں، اب میری شادی کی عمر ہے، کیا میری شادی کرنا میرے ماں باپ پر فرض ہے یا نہیں؟ میرے والد کہہ رہے ہیں کہ مجھ پر کوئی حق نہیں ہے کہ میں تمہاری شادی کرواؤں، اس لیے مجھے بتایا جائے کہ کیا میرے والدین پر میرا یہ فرض بنتا ہے یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ بیٹا اگربالغ، صحت مند اور کمانے کے قابل ہو، نیز کسی دائمی بیماری معذوری کا شکار نہ ہو، تو شرعاً اس کا نفقہ، رہائش اور شادی کے اخراجات والدین کے ذمہ لازم نہیں رہتے۔ لہٰذا بالغ بیٹے کی شادی کا خرچہ اور شادی کے بعد اس کی بیوی کا نفقہ والدین پر شرعاً فرض نہیں ۔
البتہ والدین کے لیے مناسب رشتہ تلاش کرنا اور اپنی استطاعت کے مطابق بیٹے کی شادی کی فکر و کوشش کرنا حسنِ تربیت اور اولاد کے ساتھ خیر خواہی کا تقاضا ہے، لیکن اگر وہ شادی کے اخراجات برداشت نہ کریں تو اس بنا پر وہ شرعاً گناہ گار نہیں ہوں گے۔
لہٰذا صورت مسئولہ میں سائل کے والد پر شرعاً اس کی شادی کا خرچہ لازم نہیں، البتہ اگر وہ استطاعت رکھتے ہوں اور تعاون کریں تو یہ ان کا احسان اور باعثِ اجر عمل ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

كمافي «الفتاوى العالمكيرية: الفتاوى الهندية : ولا يجب على الأب نفقة الذكور الكبار إلا أن الولد يكون عاجزا عن الكسب لزمانة، أو مرض ومن يقدر على العمل لكن لا يحسن العمل فهو بمنزلة العاجز كذا في فتاوى قاضي خان. (ج1ص 563،ط: دارالفكر بيروت)۔
وفي «المبسوط» للسرخسي : والذي قلنا في الصغار من الأولاد كذلك في الكبار إذا كن إناثا؛ لأن النساء عاجزات عن الكسب؛ واستحقاق النفقة لعجز المنفق عليه عن كسبه. وإن كانوا ذكورا بالغين لم يجبر الأب على الإنفاق عليهم لقدرتهم على الكسب، إلا من كان منهم زمنا، أو أعمى، أو مقعدا، أو أشل اليدين لا ينتفع بهما، أو مفلوجا، أو معتوها فحينئذ تجب النفقة على الوالد لعجز المنفق عليه عن الكسب، وهذا إذا لم يكن للولد مال فإذا كان للولد مال فنفقته في ماله؛ لأنه موسر غير محتاج واستحقاق النفقة على الغني للمعسر باعتبار الحاجة إذ ليس أحد الموسرين بإيجاب نفقته على صاحبه بأولى من الآخر بخلاف نفقة الزوجة، فإن استحقاق ذلك باعتبار العقد لتفريغها نفسها له فتستحق موسرة كانت، أو معسرة فأما الاستحقاق هنا باعتبار الحاجة فلا يثبت عند عدم الحاجة.(ج5 ص 223 ، ط دارالمعرفة بيروت)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد سعد جاوید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 93727کی تصدیق کریں
0     37
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • والد کااپنی اولادکے مال میں تصرف کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • بیوی بچوں پر خرچ کرنےکا ثواب اور فضیلت

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والدین سے ان کی زندگی میں جائیداد میں حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • تین طلاقوں کے بعد ببچے کے حقِ پرورش کی تفصیلات

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • دین پر عمل کرنے والے کے لئےگھر والوں کا نامناسب رویہ اپنانا اور ناراض ہونا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • بالغ بیٹی کا خرچہ کس کے ذمہ لازم ہے؟

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • عبادت گزار ہونے کے ساتھ گھر والوں کو اذیت دینے والی ساس کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والد کا اپنے بیٹے کو حرامی کہنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والد کا اولاد سے سخت رویہ رکھنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • کیاوالد کا اپنے لین دین کے متعلق اولاد کو بتانا ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • بچہ کا خرچہ نہ دینے کے بعد بچہ کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • اولاد کے درمیان, ہبہ و عطایا میں برابری و عدل کا حکم

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والد کا زمین بیٹوں کو ہدیہ کرکے بیٹیوں کو محروم کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • سوتیلے بیٹوں کو جائیداد دینے پر والد مرحوم کی جا ئیداد میں حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • باپ کا بیٹے کی زمین فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • اولاد کی تربیت کے خاطر مدرسہ بند کر دینا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والد اور بھائیوں کا رویہ اور عزت نفس کا خیال نہیں رکھنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والدین اور بچوں کی بیماری کی دیکھ بھال نہ کرنااور تبلیغ پر بیرون ملک جانا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • بیوی کا سوتیلی بیٹی کی پرورش نہ کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والد کا اپنی انا کی وجہ سے بیٹی کا گھر خراب کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • کیا والد پر بالغ اولاد کے تعلمی اخراجات لازم ہیں؟

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • اسلام سے متنفر بیٹے سے کیسا رویہ رکھا جائے؟

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • بالغ ہونے کے بعد لڑکی کو والدین میں سے کسی کے پاس رہنے کا اختیار دینا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • بیٹی کا والدہ کے غلط رویہ کی وجہ سے قطع تعلق کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • سوتیلے بہن بھائیوں کا خرچہ اٹھانے کا حکم

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
Related Topics متعلقه موضوعات