اولاد کے حقوق

والد اور بھائیوں کا رویہ اور عزت نفس کا خیال نہیں رکھنا

فتوی نمبر :
31976
| تاریخ :
معاشرت زندگی / حقوق و فرائض / اولاد کے حقوق

والد اور بھائیوں کا رویہ اور عزت نفس کا خیال نہیں رکھنا

جناب عالی میں بہت دکھ کے ساتھ اپنا مسئلہ بیان کر رہا ہوں، مجھے ایک صحیح راستے کی تلاش ہے، میں نے پہلے بھی آپ لوگوں سے اصلاح لی ہے، اور عمل بھی کیا مگر تبدیلی نہیں آئی، مسئلہ یہ ہے کہ میری والدہ کا انتقال ہوگیاہے، تب سے میرے والد مجھ سے ناراض رہتے ہیں میرے والد نے دوسری شادی کرلی ہے، ہم تین بھائی ہیں اور ہمیں اعتماد میں بھی نہیں لیا، اور جو مرضی ہوتی ہے وہ کرتے ہیں ، میں شادی شدہ ہوں اور دو بچے ہیں اور میں بیرونی تعلیم یافتہ ہوں میرے خلاف سب لوگوں نے برا بولا ہے ، جس میں میرا چھوٹا بھائی بھی شامل ہے، اور کہتا ہے جو بولا ہوگا صحیح بولاہوگا، اور وہ اپنی بیوی کو بھی بولتاہے کہ تو دانش کو سنایا کر اگر کچھ بولا جبکہ میں بات بھی نہیں کرتا ، تب بھی لوگ سنادیتے ہیں،میں جھوٹ نہیں بولتا کبھی کسی کی دل آزادی نہیں کرتا اور کاروبار بھی دیانتداری سے کرتا ہوں، اپنے والد کے کاروبار میں مگر وہ ہر جگہ ہر چیز میں سناتے رہتے ہیں، میں بہت تھک گیا ہوں میں نے اپنے والد کو خوش کرنے کے لیے اور راضی کرنے کے لیے سب کچھ کرلیا کبھی زندگی میں حوصلہ افزائی نہیں کی ہمیشہ کچھ نہ کچھ نقص نکالتے ہیں، حتی کہ نوکروں کے سامنے بھی سنادیتے اور برا بول دیتے ہیں ، آج تو حد ہے کہ کتابول دیاہے، باتیں بہت ہیں بتانے کے لیے مگر ڈرتا ہوں، آپ میری بات کو رد نہ کردیں، کہ بہت بڑا مسئلہ بیان کیا ہے، مجھے کیا کرنا چاہیے کیونکہ وہ میری بات سننا بھی نہیں چاہتے اور نہ ہی سمجھنا چاہتے ہیں، جواب کا انتظار ہے؟آپ رابطہ کرسکتے ہیں مزید سمجھنے کے لیے اور اس کے حل کے لیے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کا بیان اگر واقعۃ درست ہو تو ان کے والد اور بھائیوں کا مذکور طرز عمل انتہائی غلط ہے، سائل کے والد اور بھائیوں کو چاہیں کہ سائل کی عزت نفس کا خیال رکھیں اور بلاوجہ انہیں بات بات پر ٹوکنے سے اجتناب کرے، جبکہ سائل کو چاہیے کہ والد صاحب کے ادب واحترام کا خیال کرتے ہوئے صبر وتحمل سے کام لے اور اللہ تعالی کی رضا کو سامنے رکھے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی ردالمحتار: تحت (قوله والأب يعزر الابن عليه) أي على ترك الصلاة. (الی قولہ) إذا رأى منكرا من والديه يأمرهما مرة، فإن قبلا فبها، وإن كرها سكت عنهما واشتغل بالدعاء والاستغفار لهما فإن الله تعالى يكفيه ما أهمه من أمرهما.الخ ( 4/78)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
ساجداللہ یاسین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 31976کی تصدیق کریں
0     16
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • والد کااپنی اولادکے مال میں تصرف کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • بیوی بچوں پر خرچ کرنےکا ثواب اور فضیلت

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والدین سے ان کی زندگی میں جائیداد میں حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • تین طلاقوں کے بعد ببچے کے حقِ پرورش کی تفصیلات

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • دین پر عمل کرنے والے کے لئےگھر والوں کا نامناسب رویہ اپنانا اور ناراض ہونا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • بالغ بیٹی کا خرچہ کس کے ذمہ لازم ہے؟

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • عبادت گزار ہونے کے ساتھ گھر والوں کو اذیت دینے والی ساس کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والد کا اپنے بیٹے کو حرامی کہنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والد کا اولاد سے سخت رویہ رکھنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • کیاوالد کا اپنے لین دین کے متعلق اولاد کو بتانا ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • بچہ کا خرچہ نہ دینے کے بعد بچہ کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والد کا زمین بیٹوں کو ہدیہ کرکے بیٹیوں کو محروم کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • باپ کا بیٹے کی زمین فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • اولاد کی تربیت کے خاطر مدرسہ بند کر دینا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والد اور بھائیوں کا رویہ اور عزت نفس کا خیال نہیں رکھنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والدین اور بچوں کی بیماری کی دیکھ بھال نہ کرنااور تبلیغ پر بیرون ملک جانا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والدین کے برے رویہ پر اولاد کیا کرے؟

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • اولاد کے درمیان, ہبہ و عطایا میں برابری و عدل کا حکم

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • بیوی کا سوتیلی بیٹی کی پرورش نہ کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والد کا اپنی انا کی وجہ سے بیٹی کا گھر خراب کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • سوتیلے بیٹوں کو جائیداد دینے پر والد مرحوم کی جا ئیداد میں حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • بالغ ہونے کے بعد لڑکی کو والدین میں سے کسی کے پاس رہنے کا اختیار دینا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • سوتیلے بہن بھائیوں کا خرچہ اٹھانے کا حکم

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • بیٹے کے مطالبہ کے باجود والدین کا نکاح میں تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والد کا اولاد کے حقوق ادا نہ کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
Related Topics متعلقه موضوعات