اولاد کے حقوق

اسلام سے متنفر بیٹے سے کیسا رویہ رکھا جائے؟

فتوی نمبر :
79694
| تاریخ :
2024-12-01
معاشرت زندگی / حقوق و فرائض / اولاد کے حقوق

اسلام سے متنفر بیٹے سے کیسا رویہ رکھا جائے؟

میرے بیٹے نے غیر مسلم ملک جا کر اسلام کے بارے میں منفی خیالات اختیار کر لیے ہیں۔ اب والد ہونے کے ناطے میرے لیے بہت مشکل ہو رہا ہے کہ میں کیسا رویہ اختیار کروں ؟شریعت کی روشنی میں راہنمائی فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح رہے کہ والدین اور اولاد کا رشتہ صرف جسمانی نہیں بلکہ ان کے درمیان ایک گونہ روحانی اور ایمانی رشتہ بھی ہوتاہے۔لہذااگرخدانخواستہ اولاد دین سے دور ہو جائے یا اس کے افکار میں اسلام کے بارے میں منفی رجحانات پیدا ہو جائیں، تو بلاشبہہ والدین کے لیے یہ نہایت تکلیف دہ اور آزمائش بھرا مرحلہ ہوتا ہے،تاہم ایسی صورت میں اسلامی شریعت ہمیں جذبات میں بہنے کے بجائے حکمت، صبر، دعا اور شفقت سے کام لینے کی تعلیم دیتی ہے۔لہذاسائل کوبھی چاہیےکہ وہ بھی جلد بازی سے گریز کرے، نرمی، شفقت، اور حکمت سے سمجھائے ،ایسے نوجوان اکثر مغربی افکار، الحاد یا شکوک میں مبتلا ہو جاتے ہیں، اس لیے جذباتی ردعمل (کفر یا ارتداد کے حکم میں جلد بازی نہ کریں جب تک معاملہ واضح نہ ہو )کے بجائے ان کی فکری اصلاح کے لیے عقلی و حکیمانہ گفتگو، ایمان افروز کتب، یا علمی و فکری داعیوں کی تقریریں سنانا مفید ہوگا۔اگر ممکن ہو تو بیٹے کو ایسے ماحول سے جوڑا جائے جہاں نیک، سمجھ دار، مہذب، اور فکری طور پر مضبوط مسلمان نوجوان موجود ہوں۔ یہ صحبت آہستہ آہستہ اثر ڈالتی ہے۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
عن أبي هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «‌الرجل ‌على ‌دين ‌خليله» فلينظر أحدكم من يخالل. «سنن الترمذي» (4/ 187)
ترجمہ:"آدمی اپنے دوست کے دین پر ہوتا ہے، لہٰذا ہر شخص دیکھے کس سے دوستی کرتا ہے۔"
انبیائے کرام ؑ کی سنت کے مطابق دعاؤں کو اپنا ہتھیار بنائے خصوصا ہر نماز کے بعد، تہجد میں اور خاص مواقع پر اللہ تعالیٰ سے بیٹے کی ہدایت کی التجا کرے۔ سائل کی دعا، صبر اورشفقت یقینا اس کی ہدایت کا وسیلہ بن جائےگی ،ان شاءاللہ ۔

مأخَذُ الفَتوی


واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد سعد جاوید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 79694کی تصدیق کریں
0     21
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • والد کااپنی اولادکے مال میں تصرف کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • بیوی بچوں پر خرچ کرنےکا ثواب اور فضیلت

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والدین سے ان کی زندگی میں جائیداد میں حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • تین طلاقوں کے بعد ببچے کے حقِ پرورش کی تفصیلات

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • دین پر عمل کرنے والے کے لئےگھر والوں کا نامناسب رویہ اپنانا اور ناراض ہونا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • بالغ بیٹی کا خرچہ کس کے ذمہ لازم ہے؟

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • عبادت گزار ہونے کے ساتھ گھر والوں کو اذیت دینے والی ساس کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والد کا اپنے بیٹے کو حرامی کہنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والد کا اولاد سے سخت رویہ رکھنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • کیاوالد کا اپنے لین دین کے متعلق اولاد کو بتانا ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • بچہ کا خرچہ نہ دینے کے بعد بچہ کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والد کا زمین بیٹوں کو ہدیہ کرکے بیٹیوں کو محروم کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • سوتیلے بیٹوں کو جائیداد دینے پر والد مرحوم کی جا ئیداد میں حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • باپ کا بیٹے کی زمین فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • اولاد کی تربیت کے خاطر مدرسہ بند کر دینا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والد اور بھائیوں کا رویہ اور عزت نفس کا خیال نہیں رکھنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والدین اور بچوں کی بیماری کی دیکھ بھال نہ کرنااور تبلیغ پر بیرون ملک جانا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والدین کے برے رویہ پر اولاد کیا کرے؟

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • اولاد کے درمیان, ہبہ و عطایا میں برابری و عدل کا حکم

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • بیوی کا سوتیلی بیٹی کی پرورش نہ کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والد کا اپنی انا کی وجہ سے بیٹی کا گھر خراب کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • اسلام سے متنفر بیٹے سے کیسا رویہ رکھا جائے؟

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • بالغ ہونے کے بعد لڑکی کو والدین میں سے کسی کے پاس رہنے کا اختیار دینا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • سوتیلے بہن بھائیوں کا خرچہ اٹھانے کا حکم

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • بیٹے کے مطالبہ کے باجود والدین کا نکاح میں تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
Related Topics متعلقه موضوعات