آمدنی و مصارف

کسی کیلئے موبائل بیچنے یا خریدنے پر منافع لینا

فتوی نمبر :
93213
| تاریخ :
2026-03-13
حظر و اباحت / حلال و حرام / آمدنی و مصارف

کسی کیلئے موبائل بیچنے یا خریدنے پر منافع لینا

کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس بارے میں کہ ایک بندہ موبائل لیپ ٹاپ وغیرہ کا کاروبار کرتاہے، اب ایک گاہک اس کے پاس آتا ہے کہ مجھے فلاں ماڈل کا موبائل چاہئیے اور اس دکاندار کے پاس وہ موبائل موجود نہیں، اب دکاندار وہ موبائل کسی دوسرے بندے یا کمپنی سے اس گاہک کیلئے منگواتاہے، یہ موبائل دکاندار نے مثال کے طور پر د س ہزار روپے میں خریدا اور اب اس گاہک کو یہ موبائل بارہ ہزار میں بیچ رہاہے، یعنی دو ہزار منافع لے رہا ہے ۔اس طرح کوئی ایک بندہ اس کے پاس ایک موبائل لے کرآتا ہے کہ میرا یہ موبائل بیچ دو اور دس ہزار میں بیچ دو، اب دکاندار اس موبائل کو بارہ ہزار میں بیچتاہے اور دو ہزار کا منافع دونوں صورتوں میں اپنے لئے رکھتا ہے، تو اب سوال یہ ہے کہ یہ دکاندار وکیل بالشراء یا وکیل بالبیع کے زمرے میں آتا ہے یا نہیں؟ کیونکہ وکیل کے لئے تو پھر منافع لینا ازروئے شریعت صحیح نہیں، جواب درکار ہے ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسئولہ میں دونوں صورتوں کا حکم الگ الگ ہے، پہلی صورت میں دکاندار خود بائع ہے وکیل بالشراء نہیں ، یعنی وہ موبائل خرید کر مالک بننے کے بعد گاہک کو متعین منافع کے ساتھ فروخت کرتا ہے، لہذا اس کیلئے دس ہزار میں موبائل خرید کر بارہ ہزار میں فروخت کرنا شرعاًجائز ہے۔جبکہ دوسری صورت میں دکاندار وکیل بالبیع ہوگا، چنانچہ اگر باہمی رضامندی سے متعین رقم کی صورت میں کوئی اجرت طے کرلی جائے تو یہ معاملہ شرعاً جائز ہوگا، لیکن اگر اجرت طے نہ کی جائے تو یہ معاملہ شرعاً درست نہ ہوگا، اس صورت میں دکاندار اجرتِ مثل کا مستحق ہوگا،تاہم دونوں صورتوں زائد رقم موبائل مالک ہی کی ہوگی، دکاندار کیلئے زائد رقم اپنے پاس روکے رکھنا شرعاً جائز نہیں جس سے اجتناب لازم ہے، البتہ اگر مالک زائد رقم بھی اس دکاندار کو دیدے تو شرعاً اس میں کوئی حرج نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی درر الحکام شرح مجلۃ الاحکام: (إذا شرطت الأجرة في الوكالة وأوفاها الوكيل استحق الأجرة، وإن لم تشترط ولم يكن الوكيل ممن يخدم بالأجرة كان متبرعا. فليس له أن يطالب بالأجرة) يستحق في الإجارة الصحيحة الأجرة المسمى. وفي الفاسدة أجر المثل ...لكن إذا لم يشترط في الوكالة أجرة ولم يكن الوكيل ممن يخدم بالأجرة كان متبرعا، وليس له أن يطلب أجرة. أما إذا كان ممن يخدم بالأجرة يأخذ أجر المثل ولو لم تشترط له أجرة (الکتاب الحادی عشر الوکالة، الباب الثالث،الفصل االاول،المادة:1467 ،ج:3،ص:573، ط:دارالجیل)
وفی المبسوط للسرخسی: أن الوكيل بالبيع بألف إذا باع بألفين ينفذ على الموكل، والوكيل بشراء عين بألف إذا اشتراها بخمسمائة ينفذ على الموكل؛ لأن في هذا تحصيل مقصود الموكل، فوق ما أمره به، فلا يعد خلافا،الخ (کتاب الاکراہ، باب ما يكره عليه اللصوص غير المتأولين.، ج:24، ص:47، ط:دار المعرفۃ، بیروت)
وفی مجمع الضمانات: ولو وكله ببيع عبده بألف فباعه بألفين فالألفان كله للموكل، من الهداية.اھ (باب فی الوکالۃ والرسالۃ، ص:261، ط:دارالکتاب الاسلامی)
و فی درر الحكام في شرح مجلة الأحكام»:
«وإذا أعطى أحد مالا للدلال قائلا: إذا بعت المال بزيادة عن كذا فلك الزيادة فالإجارة فاسدة انظر المادة (450) (النتيجة) وحكم هذا الدلال كالأجير المشترك (البزازية) .»اھ (الباب السادس فی بیان انواع الماجور، الفصل الربع فی بیان اجارۃ الآدمی،ج:1،ص: 662، ط:دارالجیل)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حسین احمد عبدالصمد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 93213کی تصدیق کریں
0     75
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مالک کے علم میں لائے بغیر کسی کام کے کرنے پر کمیشن لینا جائز نہیں

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 1
  • کسی بھی ملازم کا کمپنی کے توسط سے ہدیہ لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 0
  • کرکٹ میچ کے اسکور ویب سائٹ پر ڈال کر پیسے کمانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 1
  • پروفیشنل کرکٹ کھیلنے اور اس کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   آمدنی و مصارف 1
  • حلال آمدن میں حرام آمدن شامل ہونے سے سارا مال حرام ہوجائیگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   آمدنی و مصارف 0
  • حرام مال سے خریدی گئی گاڑی سے حاصل ہونے والی حلال آمدنی

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • ایک مصرف کے نام پر چندے میں جمع کی ہوئی رقم ، کسی دوسرے مصرف میں خرچ کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 4
  • فراڈ اور دھوکہ دہی سے حاصل کردہ مال کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 3
  • "پی ایل ایس " اکاؤنٹ کےمنافع اور اس کے مصرف کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • عورت کےلئے نس بندی کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • سودی رقم سے ٹیکس ادا کرنا جائز نہیں

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کسی کمپنی ویب سائٹ پر پر غیر متعلقہ کمپنی کی تشہیر پر اجرت لینے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • ”studypool.com“ ویب سائٹ پر لٹریچر نوٹس سیل کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • لڑکی کی تصویر والی اشیاء بیچنےکا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • قبرستان میں لگے ہوئے درختوں کا کاٹنا -حدیث "قاتل مقتول دونوں جہنمی" کی تشریح

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • بینک کے لیے انجئنیرنگ کا کام کر کے اس کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کیا پیسے کمانا اللہ سے دوری کا سبب ہے ؟

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • اولیاء اللہ کی قبروں کو تجارت کا ذریعہ بنانا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
  • دکان کے سامنے والی جگہ کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 3
  • مقررہ تنخواہ والے امام کا اپنے لئے ،اپنی مسجد میں چندہ کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 2
  • میزان بینک کے" نیا پاکستان اسلامک سرٹیفکیٹ" میں سرمایہ کاری کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • بینک اکاونٹ کے سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • رشوت دیکر لی ہوئی نوکری کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کرنٹ اکاونٹ کا کہنے کے باوجود ، بینک والوں نے سیونگ اکاونٹ کھول دیا،اس میں جمع شدہ سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • حرام مال خرچ کرنے کے بعد بھی بلانیت ثواب صدقہ کرنالازم ہے

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
Related Topics متعلقه موضوعات