آمدنی و مصارف

میوزک پر مشتمل ویڈیو ایڈیٹنگ کرنا اور اس ویڈیو کو اپلوڈ کرکے حاصل کردہ کمائی حلال ہوگی ؟

فتوی نمبر :
92991
| تاریخ :
2026-03-07
حظر و اباحت / حلال و حرام / آمدنی و مصارف

میوزک پر مشتمل ویڈیو ایڈیٹنگ کرنا اور اس ویڈیو کو اپلوڈ کرکے حاصل کردہ کمائی حلال ہوگی ؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! میرے والد ایک فری لانسر ہیں اور بچوں کے مواد کی ویڈیوز بناتے ہیں (پری ایلیمنٹری بچوں کے لیے) جو گمراہ کن یا مذہب پر مبنی نہیں ہیں، لیکن ان میں ہلکی سی موسیقی ہے آپ کہہ سکتے ہیں کہ ایک آدمی گٹار کے ساتھ نظمیں پڑھ رہا ہے، سوال یہ ہے کہ یہ کمائی حلال ہے یا حرام؟ ہماری ماہانہ کمائی میں بھی اس کا بڑا حصہ ہے۔ اگر حرام ہے یا مکروہ تو حلال کے کیا تقاضے ہیں؟ اور ہم اس سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسئولہ میں اگر بچوں کی ویڈیوز بنانے کی ویڈیو ایڈیٹنگ میں صرف غیر موزون اور غیر مطرب آوازیں (مثلاً انسانی گفتگو، قدرتی آوازیں، مشینی یاتکنیکی آوازیں، سادہ ساؤنڈ ایفیکٹس) استعمال کیے جائیں، تو اس کام کی شرعاًگنجائش ہے اور اس سے حاصل ہونے والی آمدنی بھی حلال ہے، لیکن اگر ویڈیو ایڈیٹنگ میں موزون و مطرب موسیقی (یعنی باقاعدہ لے اور سرور پیدا کرنے والی دھنیں)شامل کی جائیں، خواہ وہ ویڈیو کے شروع، آخر یا درمیان میں ہوں، اور خواہ موسیقی کلائنٹ کی طرف سے دی گئی ہو یا ایڈیٹر خود شامل کرے، تو یہ موسیقی کے پھیلاؤ اورتشہیرمیں تعاون کے زمرے میں شامل ہوگا، جو شرعاً جائزنہیں، اور اس سے حاصل ہونے والی کمائی بھی ناجائز اورحرام ہوگی۔
اس لئے سائل کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے پیشہ کو شرعی حدود میں رکھے،اورویڈیوزکی ایڈیٹنگ میں موسیقی جیسے حرام کام میں معاونت سے اجتناب کرے، اور کلائنٹس کو جائز متبادل آوازوں پر اکتفا کرنے کی طرف راغب کرے۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی الدرالمختار: وفي السراج ودلت المسألة أن الملاهي كلها حرام ويدخل عليهم بلا إذنهم لإنكار المنكر قال ابن مسعود صوت اللهو والغناء ينبت النفاق في القلب كما ينبت الماء النبات. قلت: وفي البزازية استماع صوت الملاهي كضرب قصب ونحوه حرام لقوله - عليه الصلاة والسلام - «استماع الملاهي معصية والجلوس عليها فسق والتلذذ بها كفر» أي بالنعمة فصرف الجوارح إلى غير ما خلق لأجله كفر بالنعمة لا شكر فالواجب كل الواجب أن يجتنب كي لا يسمع لما روي «أنه - عليه الصلاة والسلام - أدخل أصبعه في أذنه عند سماعه» وأشعار العرب لو فيها ذكر الفسق تكره اهـ أو لتغليظ الذنب كما في الاختيار أو للاستحلال كما في النهاية. [فائدة] الخ (6/ 348)۔
وفی ردالمحتار: تحت (قوله ودلت المسألة إلخ) لأن محمدا أطلق اسم اللعب والغناء فاللعب وهو اللهو حرام بالنص قال - عليه الصلاة والسلام - «لهو المؤمن باطل إلا في ثلاث: تأديبه فرسه» وفي رواية «ملاعبته بفرسه ورميه عن قوسه وملاعبته مع أهله» كفاية وكذا قول الإمام ابتليت دليل على أنه حرام إتقاني، وفيه كلام لابن الكمال فيه فراجعه متأملا (قوله ويدخل عليهم إلخ) لأنهم أسقطوا حرمتهم بفعلهم المنكر فجاز هتكها كما للشهود أن ينظروا إلى عورة الزاني حيث هتك حرمة نفسه وتمامه في المنح (قوله قال ابن مسعود إلخ) رواه في السنن مرفوعا إلى النبي - صلى الله عليه وسلم - بلفظ: «إن الغناء ينبت النفاق في القلب» " كما في غاية البيان وقيل إن تغنى ليستفيد نظم القوافي ويصير فصيح اللسان لا بأس به، وقيل: إن تغنى وحده لنفسه لدفع الوحشة لا بأس به وبه أخذ السرخسي وذكر شيخ الإسلام أن كل ذلك مكروه عند علمائنا. واحتج بقوله تعالى - {ومن الناس من يشتري لهو الحديث} [لقمان: 6]- الآية جاء في التفسير: أن المراد الغناء وحمل ما وقع من الصحابة على إنشاء الشعر المباح الذي فيه الحكم والمواعظ، فإن لفظ الغناء كما يطلق على المعروف يطلق على غيره كما في الحديث «من لم يتغن بالقرآن فليس منا» وتمامه في النهاية وغيرها. [تنبيه] (الی قولہ) والحاصل: أنه لا رخصة في السماع في زماننا لأن الجنيد - رحمه الله - تعالى تاب عن السماع في زمانه اهـ وانظر ما في الفتاوى الخيرية الخ (6/ 348)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد حمزہ منان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 92991کی تصدیق کریں
0     39
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مالک کے علم میں لائے بغیر کسی کام کے کرنے پر کمیشن لینا جائز نہیں

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 1
  • کسی بھی ملازم کا کمپنی کے توسط سے ہدیہ لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 0
  • کرکٹ میچ کے اسکور ویب سائٹ پر ڈال کر پیسے کمانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 1
  • پروفیشنل کرکٹ کھیلنے اور اس کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   آمدنی و مصارف 1
  • حلال آمدن میں حرام آمدن شامل ہونے سے سارا مال حرام ہوجائیگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   آمدنی و مصارف 0
  • حرام مال سے خریدی گئی گاڑی سے حاصل ہونے والی حلال آمدنی

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • ایک مصرف کے نام پر چندے میں جمع کی ہوئی رقم ، کسی دوسرے مصرف میں خرچ کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 4
  • فراڈ اور دھوکہ دہی سے حاصل کردہ مال کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 3
  • "پی ایل ایس " اکاؤنٹ کےمنافع اور اس کے مصرف کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • عورت کےلئے نس بندی کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • سودی رقم سے ٹیکس ادا کرنا جائز نہیں

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کسی کمپنی ویب سائٹ پر پر غیر متعلقہ کمپنی کی تشہیر پر اجرت لینے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • ”studypool.com“ ویب سائٹ پر لٹریچر نوٹس سیل کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • لڑکی کی تصویر والی اشیاء بیچنےکا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • قبرستان میں لگے ہوئے درختوں کا کاٹنا -حدیث "قاتل مقتول دونوں جہنمی" کی تشریح

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • بینک کے لیے انجئنیرنگ کا کام کر کے اس کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کیا پیسے کمانا اللہ سے دوری کا سبب ہے ؟

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • اولیاء اللہ کی قبروں کو تجارت کا ذریعہ بنانا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
  • دکان کے سامنے والی جگہ کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 3
  • مقررہ تنخواہ والے امام کا اپنے لئے ،اپنی مسجد میں چندہ کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 2
  • میزان بینک کے" نیا پاکستان اسلامک سرٹیفکیٹ" میں سرمایہ کاری کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • بینک اکاونٹ کے سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • رشوت دیکر لی ہوئی نوکری کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کرنٹ اکاونٹ کا کہنے کے باوجود ، بینک والوں نے سیونگ اکاونٹ کھول دیا،اس میں جمع شدہ سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • حرام مال خرچ کرنے کے بعد بھی بلانیت ثواب صدقہ کرنالازم ہے

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
Related Topics متعلقه موضوعات