آمدنی و مصارف

غیر مسلم ممالک میں فوڈڈیلیوری کا کام کرنے میں کبھی حرام اشیاء کی ڈلیوری کرنی پڑتی ہو تو اس کی آمدن کا کیا حکم ہوگا؟

فتوی نمبر :
92604
| تاریخ :
2026-02-25
حظر و اباحت / حلال و حرام / آمدنی و مصارف

غیر مسلم ممالک میں فوڈڈیلیوری کا کام کرنے میں کبھی حرام اشیاء کی ڈلیوری کرنی پڑتی ہو تو اس کی آمدن کا کیا حکم ہوگا؟

السلام علیکم 'کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں انگلینڈ میں مقیم ہوں اور یہاں پر فوڈ ڈیلیوری کا کام کرتا ہوں Uber/ just east پر آرڈر آتا ہے اور ہم اسے accept کرتے ہیں ۔ accept کرنے سے پہلے یہ نہیں پتہ چلتا کہ کیا اس آرڈر میں موجود اشیاء حلال ہیں یا حرام ۔ہمارا کام صرف وہ آرڈر اٹھا کر لوگوں کے گھروں میں ڈیلیوری کرنا ہے کیا اس طریقہ سے کمائی گئی رقم حلال ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ سائل اگر فوڈ ڈیلیوری میں زیادہ تر حلال اشیاء لوگوں کے گھروں تک پہنچاتا ہو تو ایسی صورت میں اس کے لئے فوڈ ڈلیوری کی ملازمت جائز اور اس پر ملنے والا معاوضہ حلال ہوگا، البتہ اگر اسے کبھی کبھی حرام اشیاء بھی گھروں تک پہنچانی پڑتی ہو تو اولاً سائل کو چاہیئے کہ حتی الامکان حرام اشیاء کی ڈیلیوری سے اجتناب کیا کرے اور اگر ممکن ہو تو متعلقہ ادارہ کو مطلع کر کے حرام اشیاء کی ڈیلیوری سے بچنے کی بھرپور کوشش کرے، البتہ اس کے باوجود اگر کبھی کبھار ایسا کرنا پڑجائے تو اس عمل پر توبہ و استغفار بھی کرتا رہے اور حرام اشیاء کی ڈیلیوری کے عوض جتنا معاوضہ ملتا ہو، اتنی رقم صدقہ کردیا کرے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی رد المحتار: (قوله وحمل خمر ذمي)قال الزيلعي: وهذا عنده وقالا هو مكروه " لأنه عليه الصلاة والسلام لعن في الخمر عشرة وعد منها حاملهاوله أن الإجارة على الحمل وهو ليس بمعصية، ولا سبب لها وإنما تحصل المعصية بفعل فاعل مختار، وليس الشرب من ضرورات الحمل، لأن حملها قد يكون للإراقة أو للتخليل، فصار كما إذا استأجره لعصر العنب أو قطعه والحديث محمول على الحمل المقرون بقصد المعصية اهـ زاد في النهاية وهذا قياس وقولهما استحسان، ثم قال الزيلعي: وعلى هذا الخلاف لو آجره دابة لينقل عليها الخمر أو آجره نفسه ليرعى له الخنازير يطيب له الأجر عنده وعندهما يكره الخ(كتاب الحظر والاباحة، فصل في البيع، ج: ۶، صفحہ: ۳۹۲، ط: ایچ، ایم، سعيد)
وفیہ ایضاً: ويؤمر أن يتصدق بها لاستفادتها ببدل خبيث وهو التصرف في مال الغير الخ(مطلب في رد المغصوب وفيما لو أبى المالك قبوله،ج:6،ص:189،مط:ایچ ایم سعید)
وفي رد المحتار: وقال في النهاية: قال بعض مشايخنا: كسب المغنية كالمغصوب لم يحل أخذه، وعلى هذا قالوا لو مات الرجل وكسبه من بيع الباذق أو الظلم أو أخذ الرشوة يتورع الورثة، ولا يأخذون منه شيئا وهو أولى بهم ويردونها على أربابها إن عرفوهم، وإلا تصدقوا بها لأن ‌سبيل ‌الكسب ‌الخبيث التصدق إذا تعذر الرد على صاحبه اهـ. (کتاب الکراھیۃ، فصل في البيع،ج:6،ص:385،مط:ایچ ایم سعید)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد حذیفہ الف زر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 92604کی تصدیق کریں
0     77
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مالک کے علم میں لائے بغیر کسی کام کے کرنے پر کمیشن لینا جائز نہیں

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 1
  • کسی بھی ملازم کا کمپنی کے توسط سے ہدیہ لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 0
  • کرکٹ میچ کے اسکور ویب سائٹ پر ڈال کر پیسے کمانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 1
  • پروفیشنل کرکٹ کھیلنے اور اس کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   آمدنی و مصارف 1
  • حلال آمدن میں حرام آمدن شامل ہونے سے سارا مال حرام ہوجائیگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   آمدنی و مصارف 0
  • حرام مال سے خریدی گئی گاڑی سے حاصل ہونے والی حلال آمدنی

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • ایک مصرف کے نام پر چندے میں جمع کی ہوئی رقم ، کسی دوسرے مصرف میں خرچ کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 4
  • فراڈ اور دھوکہ دہی سے حاصل کردہ مال کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 3
  • "پی ایل ایس " اکاؤنٹ کےمنافع اور اس کے مصرف کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • عورت کےلئے نس بندی کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • سودی رقم سے ٹیکس ادا کرنا جائز نہیں

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کسی کمپنی ویب سائٹ پر پر غیر متعلقہ کمپنی کی تشہیر پر اجرت لینے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • ”studypool.com“ ویب سائٹ پر لٹریچر نوٹس سیل کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • لڑکی کی تصویر والی اشیاء بیچنےکا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • قبرستان میں لگے ہوئے درختوں کا کاٹنا -حدیث "قاتل مقتول دونوں جہنمی" کی تشریح

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • بینک کے لیے انجئنیرنگ کا کام کر کے اس کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کیا پیسے کمانا اللہ سے دوری کا سبب ہے ؟

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • اولیاء اللہ کی قبروں کو تجارت کا ذریعہ بنانا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
  • دکان کے سامنے والی جگہ کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 3
  • مقررہ تنخواہ والے امام کا اپنے لئے ،اپنی مسجد میں چندہ کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 2
  • میزان بینک کے" نیا پاکستان اسلامک سرٹیفکیٹ" میں سرمایہ کاری کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • بینک اکاونٹ کے سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • رشوت دیکر لی ہوئی نوکری کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کرنٹ اکاونٹ کا کہنے کے باوجود ، بینک والوں نے سیونگ اکاونٹ کھول دیا،اس میں جمع شدہ سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • حرام مال خرچ کرنے کے بعد بھی بلانیت ثواب صدقہ کرنالازم ہے

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
Related Topics متعلقه موضوعات