آمدنی و مصارف

آٹو میشن کی ویڈیو وغیرہ کی آمدن کا حکم

فتوی نمبر :
92362
| تاریخ :
2026-02-18
حظر و اباحت / حلال و حرام / آمدنی و مصارف

آٹو میشن کی ویڈیو وغیرہ کی آمدن کا حکم

یوٹیوب آٹومیشن یا کسی اور پلیٹ فارم پر آٹومیشن کی ویڈیو بنا کر اپلوڈ کرنا جیسے کارٹون ٹائپ ویڈیو بنا کر اپلوڈ کرنا اور اس سے پیسہ کمانا جائز ہے کہ نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ یوٹیوب پر چینل بناکر اس میں غیر شرعی امور ( میوزک، فحش مواد اور عورتوں کی تصاویر،معاشرے میں گمراہی پھیلانے والے مضامیں وغیرہ ) سے پاک ویڈیوز اپلوڈ کرنا جائز اور درست ہے، مگر ان ویڈیوز پر ملنے والے پیسے در اصل چینل پر اشتہارات چلانے کے ملتے ہیں، اور چینل پر اشتہار چلاکر اس کے ذریعہ پیسہ کمانے کے متعلق تفصیل ہے کہ جو اشتہارات غیر شرعی امور پر مشتمل نہ ہوں ، اور نہ ہی ان کے ذریعہ کسی حرام پروڈکٹ یا عمل کی تشہیر ہو تی ہو تو اس طرح کی ویڈیوز پر ایسے اشتہارات چلانے اور اس کے ذریعہ حاصل شدہ کمائی کو بھی استعمال میں لانے کی اجازت ہے ، البتہ جو اشتہارات غیر شرعی امور پر مشتمل ہوں، یا ان کے ذریعہ کسی حرام پروڈکٹ کی تشہیر ہوتی ہو ، یا وہ پروڈکٹ حلال تو ہو، لیکن اس کی تشہیر میں کسی میوزک یا عورت کی تصاویر استعمال کی ہو ، تو ایسی صورت میں ایسی ویڈیوز پر اپنے اختیارسے ایسے اشتہار چلانا جائز نہیں ، اور ایسی صورت میں ان اشتہارات کے ذریعہ حاصل شدہ کمائی کو اپنے استعمال میں لانا بھی درست نہیں ۔ لہذا صورتِ مسئولہ میں بھی سائل کو ان تمام امور کو مد نظر رکھ کر یوٹیوب چینل پر ویڈیوز بناکر پیسے کمانے کی گنجائش ہوگی ۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في تكملة فتح الملهم : أما التلفزون و الفديو فلا شك في حرمة استعمالهما بالنظر إلى ما يشتملان عليه من المنكرات الكثيرة من الخلاعۃ والمجون ، والکشف عن النساء المتبرجات او العاریات ، و ما الی ذلک من اسباب الفسوق ،ولکن ھل یتاتی فیھما حکم التصویر بحیث اذا کان التلفزیون او الفیدیو خالیا من ھذہ المنکرات باسرھا ، ھل یحرم بالنظر الی کونہ تصویرا؟ فان لھذا العبد الضعیف ۔عفااللہ عنہ۔ فیہ وقفۃ : وذلک لان الصورۃ المحرمۃ ما کانت منقوشۃ او منحوتۃ بحیث یصبح لھا صفۃ الاستقرار علی شیء ،وھی الصورۃ التی کان الکفار یستعملونھا للعبادہ ،أما الصورة التي ليس لها ثبات و استقرار و ليست منقوشة على شيئ بصفة دائمة فانها بالظل اشبه منها بالصورة و يبدوا أنَّ صورة التلفزون و الفديو لا تستقر على شيئ في مرحلة من المراحل الا إذا كان في صورة(فيلم) فإن كانت صور الإنسان حية بحيث تبدو على الشاشة في نفس الوقت الذي يظهر فيه الإنسان أمام الكاميرا، فإن الصورة لا تستقر على الكاميرا ولا على الشاشة وإنما هي أجزاء كهربائية تنتقل من الكاميرا إلى الشاشة وتظهر عليها بترتيبها الأصلي، ثم تفنى وتزول. وأما إذا احتفظ بالصورة في شريط الفيديو، فإن الصور لا تنقش على الشريط وإنما تحفظ فيها الأجزاء الكهربائية التي ليس فيها صورة، فإذا ظهرت هذه الأجزاء على الشاشة مرة أخرى بذلك الترتيب الطبيعي، ولكن ليس لها ثبات ولا استقرار على الشاشة، وإنما هي تظهر وتغنى. فلا يبدو أن هناك مرحلة من المراحل تنقش فيها الصورة على شيئ بصفة مستقرة أو دائمة، وعلى هذا ؛ فتنزيل هذه الصورة منزلة الصورة المستقرة مشكل، ورحم الله امرء هداني للصواب في ذلك. والله سبحانه أعلم اھ(کتاب اللباس،ج:٤،ص:١٤٢،ط:مكتبةدارالعلوم كراتشى)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
بھائی محمد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 92362کی تصدیق کریں
0     35
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مالک کے علم میں لائے بغیر کسی کام کے کرنے پر کمیشن لینا جائز نہیں

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 1
  • کسی بھی ملازم کا کمپنی کے توسط سے ہدیہ لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 0
  • کرکٹ میچ کے اسکور ویب سائٹ پر ڈال کر پیسے کمانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 1
  • پروفیشنل کرکٹ کھیلنے اور اس کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   آمدنی و مصارف 1
  • حلال آمدن میں حرام آمدن شامل ہونے سے سارا مال حرام ہوجائیگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   آمدنی و مصارف 0
  • حرام مال سے خریدی گئی گاڑی سے حاصل ہونے والی حلال آمدنی

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • ایک مصرف کے نام پر چندے میں جمع کی ہوئی رقم ، کسی دوسرے مصرف میں خرچ کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 3
  • "پی ایل ایس " اکاؤنٹ کےمنافع اور اس کے مصرف کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • عورت کےلئے نس بندی کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • سودی رقم سے ٹیکس ادا کرنا جائز نہیں

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کسی کمپنی ویب سائٹ پر پر غیر متعلقہ کمپنی کی تشہیر پر اجرت لینے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • ”studypool.com“ ویب سائٹ پر لٹریچر نوٹس سیل کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • فراڈ اور دھوکہ دہی سے حاصل کردہ مال کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 3
  • قبرستان میں لگے ہوئے درختوں کا کاٹنا -حدیث "قاتل مقتول دونوں جہنمی" کی تشریح

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • بینک کے لیے انجئنیرنگ کا کام کر کے اس کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کیا پیسے کمانا اللہ سے دوری کا سبب ہے ؟

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • اولیاء اللہ کی قبروں کو تجارت کا ذریعہ بنانا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
  • دکان کے سامنے والی جگہ کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 2
  • میزان بینک کے" نیا پاکستان اسلامک سرٹیفکیٹ" میں سرمایہ کاری کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • مقررہ تنخواہ والے امام کا اپنے لئے ،اپنی مسجد میں چندہ کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
  • بینک اکاونٹ کے سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کرنٹ اکاونٹ کا کہنے کے باوجود ، بینک والوں نے سیونگ اکاونٹ کھول دیا،اس میں جمع شدہ سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • حرام مال خرچ کرنے کے بعد بھی بلانیت ثواب صدقہ کرنالازم ہے

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • سرکاری سکول کے اساتذہ کا مقررہ وقت سے پہلے چھٹی کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • صدقہ کی چیز کی خرید وفروخت کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
Related Topics متعلقه موضوعات