شوهر و بیوی کے حقوق

حقوق ادا نہ کرنے والے شوہر سے کہیں آنے جانے کی اجازت لینا

فتوی نمبر :
92351
| تاریخ :
2026-02-18
معاشرت زندگی / ازدواجی مسائل / شوهر و بیوی کے حقوق

حقوق ادا نہ کرنے والے شوہر سے کہیں آنے جانے کی اجازت لینا

"السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ"مجھے اپنے سوالات کی وضاحت درکار ہے:1اگر بیوی وقتی طور پر اپنے مقام سے باہر جانا چاہتی ہے، جیسے شہر سے باہر شادیوں میں، جنازہ/موت یا کسی رشتہ دار کے پاس، عمرہ یا حج کے لیے، تو کیا اس کے لیے شوہر سے اجازت لینا لازمی ہے؟جبکہ شوہر کافی عرصے سے رابطے میں نہیں ہے، اس نے اسے بلاک کر رکھا ہے، مزید یہ کہ اس نے اس کے حقوق/ذمہ داریاں کبھی پوری نہیں کیں، سوائے چند مرتبہ جب اس نے راشن دیا، وہ بھی اس وقت جب وہ اس کے ساتھ کھانا کھا رہا تھا، اس نے کبھی اس کی خیریت کا خیال نہیں رکھا، اس کی کوئی چھوٹی سی خواہش بھی پوری نہیں کی،وہ صرف آتا ہے اور اپنی خواہش پوری کرتا ہے، صرف ایک گھنٹے یا زیادہ سے زیادہ تین گھنٹے کے لیے، پھر چلا جاتا ہے، وہ اس کی طرف دیکھتا بھی نہیں،جب تک وہ رابطے میں تھے، وہ صرف فون کرتا تھا کہ میں آ رہا ہوں، دروازہ کھولو،مذکور شوہر اپنے تمام کاروباری معاملات میں ذمہ دار، فعال اور وقت کا پابند ہے، وہ جسمانی، ذہنی اور مالی طور پر بہت مضبوط ہے، وہ اسی شہر میں تقریباً ایک کلومیٹر کے فاصلے پر رہتا ہے،آخری ملاقات میں شوہرسےجب بیوی نے درخواست کی کہ وہ دن کے وقت آئے اور اس کے ساتھ وقت گزارے، شوہر نے انکار کر دیا، صاف کہا کہ وہ جب چاہے گا تب آئے گا، اگر بیوی کو یہ منظور ہے تو ٹھیک، ورنہ وہ نہیں آئے گا، اور چلا گیا،اس کے بعد بیوی نے کال کی اور بات کی، لیکن شوہر نے مناسب جواب نہیں دیا،شادی سے پہلے شوہر نے وعدہ کیا تھا کہ وہ دونوں بیویوں کے ساتھ برابر سلوک کرے گا، شوہر نے کبھی اپنا وعدہ پورا نہیں کیا،2 : میرا سوال ہے کہ اس صورت میں کیا بیوی کے لیے اجازت لینا لازمی ہے؟اگر باپ اپنے بچے یا بچوں کی دیکھ بھال نہیں کرتا، یہاں تک کہ اس وقت بھی موجود نہیں ہوتا جب بچے کو اس کی ضرورت ہو، مثال کے طور پر بچے کے اسکول داخلہ، ہسپتال، شادی وغیرہ کے وقت، اور اس کی بیوی اطلاع دیتی ہے اور درخواست کرتی ہے کہ وہ اسکول داخلہ کے انٹرویو میں آئے، لیکن باپ نہیں آتا،تو کیا باپ کو ملاقات کا حق حاصل ہوتا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں اگر واقعی شوہر طویل عرصہ سے اپنی بیوی کے شرعی حقوق، مثلاً نان و نفقہ، باری اور دیگر واجب حقوق کی ادائیگی میں کوتاہی کر رہا ہے، تو اس کا یہ طرزِ عمل شرعاً ناجائز اور گناہ ہے، اس پر لازم ہے کہ اپنے اس ناروا رویے پر اللہ تعالیٰ کے حضور صدقِ دل سے توبہ و استغفار کرے اور آئندہ اپنی بیوی اور بچوں کے تمام شرعی حقوق ادا کرنے کا اہتمام کرے،جبکہ بیوی کا بلاعذرِ شرعی شوہر کی اجازت کے بغیر گھر سے باہر نکلنا جائز نہیں، تاہم اگر شوہر بلاوجہ رابطہ منقطع کردے، ضرورت کے وقت اس سے اجازت لینا عملاً ممکن نہ رہے، اور وہ بیوی کے واجب حقوق بھی ادا نہ کر رہا ہو، تو علاج و معالجہ یا نان و نفقہ کے حصول جیسی ضروریات کے لیے اسی شہر کی حدود میں بقدرِ ضرورت بغیر اجازت نکلنے کی گنجائش ہوگی، البتہ غیر ضروری آمدورفت سے اجتناب لازم ہے، نیز حج، عمرہ یا دیگر سفرِ شرعی کی مقدار کے سفر کے لیے شوہر کی اجازت کے بغیر جانا جائز نہیں،اسی طرح باپ اگر اپنی بعض ذمہ داریوں میں کوتاہی کا مرتکب ہو، تب بھی محض اس بنا پر اس کا اولاد سے ملاقات کا حق ساقط نہیں ہوتا، البتہ اگر اس کی ملاقات سے بچوں کے دین، اخلاق یا دیگر مصالح کو حقیقی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو، تو بچوں کی مصلحت کے پیشِ نظر مناسب پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی بدائع الصنائع: ومنها وجوب النفقة، والسكنى لقوله تعالى {وعلى المولود له رزقهن وكسوتهن بالمعروف} [البقرة: 233] ، وقوله تعالى {‌لينفق ذو سعة من سعته ومن قدر عليه رزقه فلينفق مما آتاه الله} [الطلاق: 7] ، وقوله {أسكنوهن من حيث سكنتم من وجدكم} [الطلاق: 6] ، والأمر بالإسكان أمر بالإنفاق الخ (فصل وجوب النفقۃ والسکنی، ج:2، ص:332، ط:سعید)۔
وفیھا ایضاً: وجملة الكلام فيه أن الرجل لا يخلو إما أن يكون له أكثر من امرأة واحدة وإما إن كانت له امرأة واحدة، فإن كان له أكثر من امرأة، فعليه العدل بينهن في حقوقهن من القسم والنفقة والكسوة، وهوالتسوية بينهن في ذلك حتى لو كانت تحته امرأتان حرتان أو أمتان يجب عليه أن يعدل بينهما في المأكول والمشروب والملبوس والسكنى والبيتوتة (الی قولہ) فدل أن العدل بينهن في القسم والنفقة واجب، وإليه أشار في آخر الآية بقوله {ذلك أدنى ألا تعولوا} [النساء: 3] أي: تجوروا، والجور حرام، فكان العدل واجبا ضرورة؛ ولأن العدل مأمور به لقوله عز وجل {إن الله يأمر بالعدل والإحسان} [النحل: 90] على العموم والإطلاق إلا ما خص أو قيد بدليل اھ (فصل ومنھا وجوب العدل بین النساءالخ، ج:2، ص:332، ط:سعید)۔
وفي الشامية: (قوله في سفر) هو ثلاثة أيام ولياليها فيباح لها الخروج إلى ما دونه لحاجة بغير محرم بحر، وروي عن أبي حنيفة وأبي يوسف كراهة خروجها وحدها مسيرة يوم واحد، وينبغي أن يكون الفتوى عليه لفساد الزمان شرح اللباب ويؤيده حديث الصحيحين «لا يحل لامرأة تؤمن بالله واليوم الآخر أن تسافر مسيرة يوم وليلة إلا مع ذي محرم عليها» وفي لفظ لمسلم «مسيرة ليلة» وفي لفظ «يوم» " لكن قال في الفتح: ثم إذا كان المذهب الأول فليس للزوج منعها إذا كان بينها وبين مكة أقل من ثلاثة أيام (کتاب الحج، ج:2، ص:465، ط:سعید)۔
وفيها أيضاً: أبحنا لها الخروج فإنما يباح بشرط عدم الزينة وتغيير الهيئة إلى ما يكون داعية لنظر الرجال والاستمالة. قال الله تعالى - {ولا تبرجن تبرج الجاهلية الأولى} [الأحزاب: 33]- اهـ مطلب فی منع النساء الخ، ج:3، ص:604، ط:سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عمر فاروق غفور عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 92351کی تصدیق کریں
0     24
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • شادی کے بعد بیوی کے نام کے ساتھ شوہر کا نام لگانا

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی اپنے شوہر سے جیب خرچی مانگ سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر بیوی کی دلجوئی کے لئے میک اپ کرواسکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی شوہرکے مطالبے پر بالوں پر ہرارنگ کرسکتی ہے

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا شوہر اجازت دے تو بیوی روزانہ اپنے والدین کو ملنے جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 5
  • دیور کا بھابھی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • لڑکی کے جہیز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • سسرال والوں کا بہو سے گھر کا سارا کام لینا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 2
  • بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نکاح نامے میں بطور حق مہر سونے کی مقدار لکھی جائے یا مالیت؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • میاں بیوی کے تنازع کا حل

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شادی کے موقع پر لڑکی کو دیے گئے زیورات کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • اگر ساس بہو کو ناجائز تنگ کرے تو بیٹے کی کیا ذمہ داری بنتی ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے والدین کی خدمت کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • عرصہ سات سال سے بیوی کے ساتھ بات چیت نہ کرنے والے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نافرمان بیوی کے شوہر کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا پہلی بیوی شوہر کو دوسری بیوی کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے سے منع کر سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا بیوی پر شوہر کی ہر بات ماننا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی کے ہمبستری کے مطالبہ پر شوہر کا منع کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • ازدواجی حقوق اور نان و نفقہ ادا نہ کرنے والے شوہر سے علیحدگی اختیار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • گھریلو معاملات درست نہ ہونے پر بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • دو شادیاں کرنے کی صورت میں ہر ایک بیوی کے حقوق

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے حقوق ادا نہ کرنے والی بیوی کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بھوؤں کو باریک کرنے والی عورت کی نمازکا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
Related Topics متعلقه موضوعات