کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر ایک شخص رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اپنی زوجہ سے زبردستی جماع کرے یعنی اپنی زوجہ کی رضا مندی کے بغیر تو کیا اس کی زوجہ پر کفارہ ہے کہ نہیں؟ اس مسئلہ کی وضاحت کتاب اللہ اور سنت رسول اللہ ﷺ کی روشنی میں مع اختلاف الائمہ تحریر کریں۔
صورت مسئولہ میں اگر واقعۃً اس عورت سے زبر دستی جماع کیا گیا ہے تو اس عورت پر کفارہ واجب نہیں ہو گا فقط قضاء واجب ہوگی ۔
کما فى الفتاوى الهندية: وعلى المرأة مثل ما على الرجل إن كانت مطاوعة وإن كانت مكرهة فعليها القضاء دون الكفارة اھ (1/ 205) والله أعلم بالصواب