احرام کے مسائل

عورت کا احرام سے نکلنے کیلئے کتنے بال کاٹنا ضروری ہے؟

فتوی نمبر :
91631
| تاریخ :
2026-02-02
عبادات / حج و عمرہ / احرام کے مسائل

عورت کا احرام سے نکلنے کیلئے کتنے بال کاٹنا ضروری ہے؟

میں عمرہ پر گئی تھی، وہاں میں نے کسی عرب سے عمرہ کے بعد بال کٹوائے، تو انہوں نے ایک کونے سے تھوڑے سے بال کاٹ دیے۔ مجھے یاد نہیں رہا تھا کہ ہمارا (مسنون طریقہ) اس سے مختلف ہوتا ہے۔ اب میں کیا کروں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ عمرہ کے احرام سے حلال ہونے کے لیے عورت کے لئے سر کے کم از کم چوتھائی بالوں سے ایک انگلی کے پورے کے بقدر قصر کرنا ضروری ہے، ورنہ دم لازم آئے گا،لہٰذا سائلہ نے اگر یقین یا غالب گمان کے مطابق پورے سر کے بالوں میں سے ایک چوتھائی بالوں سے ایک انگلی کے پورے کے بقدر بال کٹوا لئے ہوں تو اس کے ساتھ وہ احرام کی پابندیوں سے آزاد ہوچکی ہیں ،لہذا بلاوجہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی البحر الرائق: (قوله ثم احلق أو قصر ‌والحلق ‌أحب) بيان للواجب والمراد بالحلق إزالة شعر ربع الرأس( الی قولہ) لأن السنة وردت به والمراد بالتقصير أن يأخذ الرجل أو المرأة من رءوس شعر ربع الرأس مقدار الأنملة كذا ذكر الشارح الخ( کتاب الحج،باب الاحرام،ج2،ص372،ط:دار الکتاب الاسلامی)۔
وفی بدائع الصنائع: وأما مقدار الواجب، فأما الحلق فالأفضل حلق جميع الرأس لقوله عز وجل {محلقين رءوسكم} [الفتح: 27]( الی قولہ) وروي أنه قال صلى الله عليه وسلم «أول نسكنا في يومنا هذا الرمي ثم الذبح» ثم الحلق والحلق المطلق يقع على حلق جميع الرأس، ولو حلق بعض الرأس، فإن حلق أقل من الربع لم يجزه، ‌وإن ‌حلق ‌ربع ‌الرأس ‌أجزأه، ويكره.أما الجواز فلأن ربع الرأس يقوم مقام كله في القرب المتعلقة بالرأس كمسح ربع الرأس في باب الوضوء.(کتاب الحج،فصل مقدار واجب الحلق والتقصير،ج2،ص141،ط:دار الکتب العلمیۃ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سعید اللہ لطیف عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 91631کی تصدیق کریں
0     127
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حالتِ احرام میں عذر کی بنا ء پر جوتا پہننا

    یونیکوڈ   اسکین   احرام کے مسائل 18
  • جدہ میں عارضی رہائش پذیر حج کا احرام کہاں سے باندھے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   احرام کے مسائل 0
  • امیگریشن آفیسر کا ہاتھوں میں سینیٹائزر لگوانا

    یونیکوڈ   اسکین   احرام کے مسائل 0
  • احرام کی حالت میں ناخن کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   احرام کے مسائل 1
  • کیا حالتِ احرام میں بالوں کا گرنے کی وجہ سے دم لازم ہوتا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احرام کے مسائل 1
  • حالت احرام میں آدمی اپنا حلق یا قصر خود کرسکتاہے؟

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • ایک ہی احرام کے ساتھ ایک سے زائد عمرے کیے جاسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • دوسرے عمرے کے لیے مسجد عائشہ سے احرام باندھنا

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 2
  • حالتِ احرام میں عذر کی بنا ء انڈرویئر پہننا

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • حالتِ احرام میں غلافِ کعبہ کو چھونا

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • نابالغ بچے کا بغیر احرام کے مکہ میں داخل ہونا

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 2
  • حالتِ احرام میں خوشبو دار صابن استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • احرام کی حالت میں سگریٹ پینا

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • عمرہ یا حج میں حاجی خود حلق کرسکتاہے

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • طائف کی زیارات سے ہو کر مکہ شریف آنے والے کا احرام کے بغیر میقات سے گزرنا

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 1
  • Ruling on wearing Ihram on transit at Jeddah while travelling to another countryا

    یونیکوڈ   انگلش   احرام کے مسائل 0
  • جدہ جاتے ہوئے احرام سے بچنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • احرام کی حالت میں ٹشو اور صابن کا استعمال

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • براستہ دبئی عمرہ کرنے والا احرام کہاں سے باندھے ؟

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 1
  • جدہ سے عمرہ کی ادائیگی کی صورت میں احرام کے مسائل

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • احرام کی حالت میں چہرہ پر نقاب لگے رہنے کا حکم

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • مکہ میں مقیم شخص حج کا احرام کہاں سے باندھے ؟

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • تھکن کی وجہ سے احرام کی چادر اتار کر سونا

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 3
  • احرام کی حالت میں کس طرح کی چپل پہن سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • کیا حاجی سے مشت زنی کا ارتکاب ہوجانے سے حج فاسد ہوجائیگا؟

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
Related Topics متعلقه موضوعات