آمدنی و مصارف

غیر شرعی لباس کے فیشن ڈیزائنر کی آمدن کا حکم

فتوی نمبر :
90903
| تاریخ :
2026-01-14
حظر و اباحت / حلال و حرام / آمدنی و مصارف

غیر شرعی لباس کے فیشن ڈیزائنر کی آمدن کا حکم

کیا مسلمان فیشن ڈیزائنر لڑکا جو کہ مغربی معاشرے کی خواتین کے لیے غیر شرعی لباس ڈیزائن کرتا ہے اور پھر ان لباس کو مغربی خواتین ماڈلز پہن کر ماڈلنگ کرتی ہیں ۔
(1) کیا اس فیشن ڈیزائنر کی آمدن حلال ہے
(2) کیا ان سے اپنی بیٹی کا نکاح کیا جا سکتا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ مغربی معاشروں میں عام طور پر عورتیں جولباس پہنتی ہیں،وہ غیر شرعی لباس ہی ہوتا ہے،خصوصا ماڈلز عوتیں جواپنی حسن وجمال دیکھانے کے لئے غیر شرعی لباس میں ملبوس ہوکر لوگوں کےسامنےآتی ہیں،یہ انتہائی قبیح فعل اور شرعا ناجائز وحرام ہے،اور جوکام شرعی لحاظ سے حرام ہے، اس میں کسی بھی قسم کی مدد کرنا اوراس کا ذریعہ بننا جائزنہیں،اس لئے ماڈلزعورتوں کےلئے فیشن ڈیزائننگ کرنا حرام کام میں تعاون کرنا شرعا بھی جائز نہیں جس کی وجہ سے وہ گناہ گار ہورہاہے ،البتہ اس سے ملنے والی آمدنی کوحرام قرارنہیں دیاجاسکتا، لہذا سائل اپنی بیٹی کا رشتہ ایسے لڑکے سے نکاح کرانا چاہےتو شرعا اس سے نکاح کرانے کی اگرچہ گنجائش ہے،لیکن سائل کو چاہیےکہ وہ اپنی بیٹی کےلئے نیک ،پرہیزگار اور متدین لڑکےانتخاب کرلے تو یہ زیادہ بہتر ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما قال اللہ تعالی: وَتَعَاوَنُواْ عَلَى الۡبِرِّ وَٱلتَّقۡوَىٰۖ وَلَا تَعَاوَنُواْ عَلَى ٱلۡإِثۡمِ وَٱلۡعُدۡوَٰنِۚ وَاتَّقُواْ اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الۡعِقَابِ (المائدہ،آیۃ،2)
و في احكام القران للجصاص:وقوله تعالى: {وتعاونوا على البر والتقوى} يقتضي ظاهره إيجاب التعاون على كل ما كان طاعة لله تعالى; لأن البر هو طاعات الله. وقوله تعالى: {‌ولا ‌تعاونوا ‌على ‌الأثم ‌والعدوان} نهي عن معاونة غيرنا على معاصي الله تعالى(سورة المائدة:٣،ج:2،ص:303،ط:سہیل اکیڈمی)
وفي سنن الترمذى:عن أبي حاتم المزني قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «‌إذا ‌جاءكم ‌من ‌ترضون ‌دينه ‌وخلقه فأنكحوه، إلا تفعلوا تكن فتنة في الأرض وفساد»، قالوا: يا رسول الله، وإن كان فيه؟ قال: «‌إذا ‌جاءكم ‌من ‌ترضون ‌دينه ‌وخلقه فأنكحوه»، ثلاث مرات۔اھ(‌‌باب ما جاء إذا جاءكم من ترضون دينه فزوجوه،ج:1،ص429،ط:البشرى)

وفی رد المحتار : وبيع المكعب المفضض للرجل ‌إن ‌ليلبسه يكره، لأنه إعانة على لبس الحرام وان كان اسكافا أمره انسان ان يتخذ له خفا على زي المجوس أو الفسقة أو خياطا أمره أن يتخذ له ثوبا على زي الفساق يكره له أن يفعل لأنه سبب التشبه بالمجوس والفسقة اھ (کتاب الحضر والاباحۃ،ج:6،ص:392،ط:سعید)
وفی الفتاوی التاتارخانیۃ : اذا استأجر رجلاً لینحت لہ طنبورًا، أو بربطاً ففعل یطیب لہ الأجر إلا أنہ یأثم في الإعانۃ علی المعصیۃ۔الخ(کتاب الاجارۃ،ج:15،ص:131،ط:زکریا)
وفی البحر الرائق: وقد نهينا عن التعاون على العدوان والمعصية وبيع المكعب المفضض للرجال إذا علم أنه يشتريه ليلبسه يكره؛ لأنه إعانة له على ‌لبس ‌الحرام ولو أن إسكافيا أمره إنسان أن يتخذ له خفا على زي المجوس أو الفسقة، أو خياطا أمره إنسان أن يخيط له قميصا على زي الفساق يكره له أن يفعل ذلك كذا في المحيط.اھ(کتاب الکراھیۃ،ج:8،ص:202،ط:رشیدیۃ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حسین احمد عبدالمجید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 90903کی تصدیق کریں
0     181
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مالک کے علم میں لائے بغیر کسی کام کے کرنے پر کمیشن لینا جائز نہیں

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 1
  • کسی بھی ملازم کا کمپنی کے توسط سے ہدیہ لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 0
  • کرکٹ میچ کے اسکور ویب سائٹ پر ڈال کر پیسے کمانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 1
  • پروفیشنل کرکٹ کھیلنے اور اس کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   آمدنی و مصارف 1
  • حلال آمدن میں حرام آمدن شامل ہونے سے سارا مال حرام ہوجائیگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   آمدنی و مصارف 0
  • حرام مال سے خریدی گئی گاڑی سے حاصل ہونے والی حلال آمدنی

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • ایک مصرف کے نام پر چندے میں جمع کی ہوئی رقم ، کسی دوسرے مصرف میں خرچ کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 3
  • "پی ایل ایس " اکاؤنٹ کےمنافع اور اس کے مصرف کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • عورت کےلئے نس بندی کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • سودی رقم سے ٹیکس ادا کرنا جائز نہیں

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کسی کمپنی ویب سائٹ پر پر غیر متعلقہ کمپنی کی تشہیر پر اجرت لینے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • ”studypool.com“ ویب سائٹ پر لٹریچر نوٹس سیل کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • فراڈ اور دھوکہ دہی سے حاصل کردہ مال کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 3
  • قبرستان میں لگے ہوئے درختوں کا کاٹنا -حدیث "قاتل مقتول دونوں جہنمی" کی تشریح

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • بینک کے لیے انجئنیرنگ کا کام کر کے اس کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کیا پیسے کمانا اللہ سے دوری کا سبب ہے ؟

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • اولیاء اللہ کی قبروں کو تجارت کا ذریعہ بنانا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
  • دکان کے سامنے والی جگہ کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 2
  • میزان بینک کے" نیا پاکستان اسلامک سرٹیفکیٹ" میں سرمایہ کاری کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • مقررہ تنخواہ والے امام کا اپنے لئے ،اپنی مسجد میں چندہ کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
  • بینک اکاونٹ کے سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کرنٹ اکاونٹ کا کہنے کے باوجود ، بینک والوں نے سیونگ اکاونٹ کھول دیا،اس میں جمع شدہ سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • حرام مال خرچ کرنے کے بعد بھی بلانیت ثواب صدقہ کرنالازم ہے

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • سرکاری سکول کے اساتذہ کا مقررہ وقت سے پہلے چھٹی کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • صدقہ کی چیز کی خرید وفروخت کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
Related Topics متعلقه موضوعات