کیا اسلامی نیا پاکستان سرٹیفیکیٹس سے حاصل ہونے والی کمائی حلال ہے؟
اسلامی نیا پاکستان سرٹیفیکیٹس(I.N.P.S.)حکومتِ پاکستان کی جانب سے جاری کردہ سرمایہ کاری اسکیم ہے، جس کے بارے میں دعویٰ کیا جاتا ہے کہ یہ شریعت کے مطابق مضاربہ یا وکالہ وغیرہ کے اصول پر ہے۔ چنانچہ اگریہ اسکیم واقعی مستند مفتیان کرام کےشریعہ بورڈ کی نگرانی میں چلائی جارہی ہو اور اس کا ڈھانچہ صحیح معنوں میں مضاربہ یا وکالہ کی شرائط پر قائم ہو، اور سودی معاملات سے پاک ہو، تو اس میں سرمایہ کاری کی گنجائش ہوگی۔
تاہم، اس اسکیم میں کسی قسم کی سرمایہ کاری کرنےسےپہلےمستندمفتیان کرام کو مذکورہ اسکیم کی مکمل تفصیلات اورمعاہدہ دکھا کر تصدیق کروانا ضروری ہے،تاکہ ہرقسم کےحرام اورناجائزکے شبہ سےبچاجاسکے ۔
كما في الدر المختار مع تنوير الابصار: (هي عقد شركة في الربح بمال من جانب) رب المال (وعمل من جانب) المضارب (وركنها الايجاب والقبول وحكمها)..الخ(ج:5،كتاب المضاربة،ص:645،مط: سعيد)