میرے پاس پاک قطر فیملی تکافل کی لائف انشورنس پالیسی ہے۔ میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ آیا یہ حلال ہے یا حرام، کیونکہ مجھے معلوم نہیں کہ وہ پالیسی ہولڈرز کی رقم کہاں سرمایہ کاری کرتے ہیں؟
واضح ہو کہ پاک قطر فیملی تکافل اگر مستند شریعہ ایڈوائیزری بورڈ کے ماتحت متبادل کےطور پر شرعی اصولوں کو بروئے کار لاتے ہوئے کام کرتے ہوں، تو اس سے مذکور پالیسی لینے کی شرعاً گنجائش ہوگی ۔