"السلام علیکم "میرا شوہرایک(quality engineer،کوالیٹی انجینئر)ہے،ان کو کچھ دن پہلے(Jeddah،جدہ)میں ایک کام ملا ہے،جس میں اوپیرا ہاؤس بن رہا ہے،پوچھنا یہ تھا کہ ان کی کمائی حلال ہوگی؟وہ اس پروجیکٹ کا حصہ ہے۔
صورتِ مسئولہ میں سائلہ کےشوہر کا بطورکوالٹی انجینئر تعمیراتی پروجیکٹ میں کام اگرمحض تکنیکی نگرانی، معیار کی جانچ اورانجینئرنگ امور تک محدود ہو ، اس کی ذمہ داری میں کسی ناجائز یا حرام کام میں براہِ راست معاونت لازم نہ آتی ہو تومذکورملازمت جائز اور اس سے حاصل ہونے والی تنخواہ حلال ہے۔
کما فی الشامیۃ : (قوله وجاز تعمير كنيسة) قال في الخانية: ولو آجر نفسه ليعمل في الكنيسة ويعمرها لا بأس به لأنه لا معصية في عين العمل (فصل فی البیع،ج: 6،ص:391،م:سعید)
وفی المبسوط : على أنه كان من مذهبه أن الأصل في الأشياء الإباحة، وأن الحرمة بالنهي عنها شرعا اھ (باب تعدی العامل، ج : 24، ص : 77، ط : دارالمعرفۃ)