احکام وراثت

دادا کے ترکہ میں یتیم پوتوں کا حصہ ہوتا ہے؟

فتوی نمبر :
89812
| تاریخ :
2025-12-09
معاملات / ترکات / احکام وراثت

دادا کے ترکہ میں یتیم پوتوں کا حصہ ہوتا ہے؟

باپ کی موجودگی میں چھ شادی شدہ بیٹوں میں سے ایک بیٹا فوت ہو جائے، پھر باپ بھی آٹھ سال بعد بغیر کسی وصیت کے فوت ہو جائے،تو کیا فوت شدہ بیٹے کی اولاد یعنی (پوتا،پوتی)کو شریعت محمدیہ میں دادا کی میراث میں سے کوئی حق حاصل ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ اولاد میں سے جس بیٹے بیٹی کا انتقال اپنے والدین کی زندگی میں ہوجائے، تووہ والدین کے ترکہ میں حصہ دار نہیں ہوتے اور نہ ہی ان کے توسط سے ان کے ورثاء کوحصہ داری کے مطالبہ کا حق حاصل ہوتاہے ،لہذا صورتِ مسئولہ میں جس بیٹے کا انتقال اپنے والد کی زندگی میں ہواہے ،ان کے ورثاء (بیٹے،بیٹیوں)کو اپنےدادا کی میراث میں سے حصہ نہیں دیا جائے گا۔تاہم اگر دیگر تمام ورثاء عاقل وبالغ ہوں اوروہ صلہ رحمی کے طورپرباہمی رضامندی سے اپنے مرحوم بھائی کے بچوں (بھتیجے ،بھتیجیوں)کو کچھ دینا چاہیں، تو انہیں اس کا اختیار حاصل ہے،اوریہ ان کی طرف سے تبرع واحسان شمارہوگااوریقیناًان کے لیے باعث اجروثواب اورذخیرہ آخرت ہوگا،تاہم ایسا کرنا شرعاًان پر لازم وضروری نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی رد المحتار: وشروطه ثلاثة موت مورث حقيقة او حكما كمفقود او تقديرا كجنين فيه غرة ووجود وارثه عند موته حيا حقيقة او تقديرا كالحمل والعلم بجهة ارثه اھ (كتاب الفرائض ج 6 ص 757 ط ايچ ام سعید)
وفی المبسوط للسرخسی: وانما تحقق الوجوب له عند الموت ولان المانع صفة ولا يعرف ذلك الا عند الموت لان صفة الوراثة لا تكون الا بعد بقاء الوارث حيا بعد موت المورث اھ (باب الوصية للمورث الخ ج 27 ص 176 ط اسلامية)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد رحمان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 89812کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء =بیوہ, 2 بھائی 1 بہن)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • زندگی میں تقیسم جائیداد کا حکم اور طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات