شوهر و بیوی کے حقوق

شوہر بیوی و بچوں کا نفقہ نہ دے تو بیوی کیا کرے؟

فتوی نمبر :
89158
| تاریخ :
2025-11-26
معاشرت زندگی / ازدواجی مسائل / شوهر و بیوی کے حقوق

شوہر بیوی و بچوں کا نفقہ نہ دے تو بیوی کیا کرے؟

السلام علیکم!جناب مفتی صاحب! میری بہن کا شوہر نہ کوئی کام کرتا ہے اور نہ ہی گھر کا خرچہ اٹھاتا ہے، ان کے دو بچے ہیں، لیکن وہ ان کی بھی کوئی ذمہ داری نہیں لیتا،جب میری بہن اسے کچھ کہتی ہے تو وہ اسے گالیاں دیتا ہے، ہم نے کئی بار سمجھانے کی کوشش کی کہ اس کا گھر بس جائے، لیکن وہ نشہ کرتا ہے، شراب پیتا ہے، اور گھر پر بھی شراب کے نشے میں ہوتا ہے،اس صورت میں خلع لینا جائز ہوگا یا نہیں؟آپ کے جواب کا منتظر۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسؤلہ اوّلاً سائل کی بہن کو چاہیے کہ وہ اپنی بساط کے مطابق گھر کو آباد رکھنے کی کوشش کرے، اور خاندان کے بزرگوں کے ذریعے شوہر کو سمجھانے کی کوشش کرے، ممکن ہے کہ بزرگوں کی نصیحت سے شوہر اپنی بری عادات چھوڑ دے اور اہلِ خانہ کی کفالت اپنی ذمہ داری سمجھ کر پوری کرنے لگ جائے، لیکن اگر شوہر شراب کا مستقل عادی ہو، اور بار بار سمجھانے کے باوجود اس عمل سے باز نہ آ رہا ہو، اور سائل کی بہن کے لیے حدودِ اللہ پر قائم رہتے ہوئے اس کے ساتھ نباہ ممکن نہ ہو، تو اس صورت میں وہ طلاق یا خلع کے ذریعے علیحدگی اختیار کر سکتی ہے، اور ایسا کرنے سے وہ گناہگار بھی نہ ہوگی، تاہم شوہر نہ تو نان و نفقہ دینے کے لیے تیار ہو، اور نہ ہی بیوی کو طلاق دے کر آزاد کر رہا ہو، تو ایسی صورت میں عدالت کے ذریعے فسخ ِنکاح کی ڈگری بھی حاصل کی جا سکتی ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدرالمختار: (فتجب للزوجة) بنكاح صحيح،(الی قولہ) (على زوجها) ؛ لأنها جزاء الاحتباس، وكل محبوس لمنفعة غيره يلزمه نفقته الخ (ج3 ص572 باب النفقۃ ط سعید)۔
وفیہ ایضاً: (ونفقة الغير تجب على الغير بأسباب ثلاثة: زوجية، وقرابة، وملك) بدأ بالأول لمناسبة ما مر أو؛ لأنها أصل الولد الخ (ج3 ص572 باب النفقۃ ط سعید)۔
و فی فتاوی شامی: وأما الطلاق، فإن الأصل فيه الحظر بمعنى أنه محظور إلا لعارض يبيحه ، وهو معنى قولهم: الأصل فيه الحظر ، والإباحة للحاجة إلى الخلاص ، فإذا كان بلا سبب أصلاً لم يكن فيه حاجة إلى الخلاص، بل يكون حمقاً وسفاهة رأي ومجرد كفران النعمة وإخلاص الإيذاء بها وبأهلها وأولادها ، ولهذا قالوا: إن سببه الحاجة إلى الخلاص عند تباين الأخلاق وعروض البغضاء الموجبة عدم إقامة حدود الله تعالى ، فليست الحاجة مختصة بالكبر والريبة ، كما قيل ، بل هي أعم كما اختاره في الفتح فحيث تجرد عن الحاجة المبيحة له شرعاً يبقى على أصله من الحظر ، ولهذا قال تعالى : ﴿فَإِنْ أَطَعْنَكُمْ فَلَا تَبْغُوْا عَلَيْهِنَّ سَبِيْلاً﴾ (النساء : 34) أي لا تطلبوا الفراق ، وعليه حديث: ’’ أبغض الحلال إلى الله عز وجل الطلاق‘‘. قال في الفتح: ويحمل لفظ المباح على ما أبيح في بعض الأوقات، أعني أوقات تحقق الحاجة المبيحة،( کتاب الطلاق، ج: 3، ص: 228، ط: سعید)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
قمچی بیک ساقی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 89158کی تصدیق کریں
0     7
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • شادی کے بعد بیوی کے نام کے ساتھ شوہر کا نام لگانا

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی اپنے شوہر سے جیب خرچی مانگ سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر بیوی کی دلجوئی کے لئے میک اپ کرواسکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی شوہرکے مطالبے پر بالوں پر ہرارنگ کرسکتی ہے

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا شوہر اجازت دے تو بیوی روزانہ اپنے والدین کو ملنے جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 5
  • دیور کا بھابھی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • لڑکی کے جہیز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • سسرال والوں کا بہو سے گھر کا سارا کام لینا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نکاح نامے میں بطور حق مہر سونے کی مقدار لکھی جائے یا مالیت؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • میاں بیوی کے تنازع کا حل

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے والدین کی خدمت کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شادی کے موقع پر لڑکی کو دیے گئے زیورات کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نافرمان بیوی کے شوہر کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا پہلی بیوی شوہر کو دوسری بیوی کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے سے منع کر سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • عرصہ سات سال سے بیوی کے ساتھ بات چیت نہ کرنے والے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا بیوی پر شوہر کی ہر بات ماننا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی کے ہمبستری کے مطالبہ پر شوہر کا منع کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • ازدواجی حقوق اور نان و نفقہ ادا نہ کرنے والے شوہر سے علیحدگی اختیار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • گھریلو معاملات درست نہ ہونے پر بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • دو شادیاں کرنے کی صورت میں ہر ایک بیوی کے حقوق

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے حقوق ادا نہ کرنے والی بیوی کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بھوؤں کو باریک کرنے والی عورت کی نمازکا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
Related Topics متعلقه موضوعات