آمدنی و مصارف

مقالہ لکھ کردینے پر اجرت لینے کی ایک صورت کا حکم

فتوی نمبر :
88991
| تاریخ :
2025-11-19
حظر و اباحت / حلال و حرام / آمدنی و مصارف

مقالہ لکھ کردینے پر اجرت لینے کی ایک صورت کا حکم

ایک تحقیقی ادارہ طلبہ کرام کو تحقیقی مقالہ (Research Paper) تیار کر کے فراہم کرتا ہے، اور مقالے کا مواد بھی خود ادارہ مہیا کرتا ہے۔ تاہم، ادارہ یہ شرط عائد کرتا ہے کہ یہ مواد صرف رہنمائی اور تعلیمی مدد کے لیے ہے، جیسا کہ حل شدہ پرچے یا کتابوں کی شروحات دی جاتی ہیں، لیکن ادارہ یہ شرط عائد کرتا ہے کہ اسے تعلیمی ادارے میں جوں کا توں جمع کروانا سختی سے ممنوع ہے۔یہ شرط ادارے کی ویب سائٹ پر بھی واضح طور پر درج ہے، جس کی عبارت یہ ہے:ہماری پریمیم کسٹم رائٹنگ اور تعلیمی معاونت کی خدمات مطالعے، تحقیق اور سمجھ بوجھ کے مقاصد کے لیے ہیں۔ ہمارے مواد کو جوں کا توں تعلیمی اداروں میں جمع کروانا سختی سے ممنوع ہے۔ صارفین کے لیے تعلیمی دیانت کے اصولوں پر عمل کرنا لازمی ہے۔مزید تفصیلات درج ذیل ہیں:
1. ادارے سے مقالہ حاصل کرنے والے افراد عمومًا 18سال سے زائد عمر کے ہیں اور اپنے نفع و نقصان سے واقف ہیں۔
2. حاصل ہونے والی ڈگری صرف اسی مواد پر منحصر نہیں، بلکہ طالب علم کا اپنا کام بھی شامل ہوتا ہے۔
3. ریسرچ ادارہ طلبہ کی استعداد اور علمی قابلیت کو جانچنے کا پابند بھی نہیں ہے۔
4. اہم بات یہ ہے کہ اس ادارے نے یہ شرائط قانونی اعتبار سے نافذ کی ہیں، جو دیگر تعلیمی یا تحقیقی ادارے عام طور پر نہیں کرتے۔ یہ شرائط صارفین کے حقوق و فرائض کو واضح کرتی ہیں اور ادارے کی نیت اور ذمہ داری کو قانونی دائرہ میں رکھتی ہیں۔
5. طلبہ کو یہ مواد حوالہ کرتے وقت ان سے واضح حامی لی جاتی ہے کہ وہ اس شرائط کا خیال رکھیں۔
اب سوال یہ ہیکہ یہ تمام شرائط عائد کرنے کے باوجوداگر کوئی طالب علم ان شرائط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بعینہً وہی مقالہ تعلیمی ادارے میں جمع کروا دے، تو کیا اس مواد کی تیاری کے بدلے ادارے کا اجرت لینا جائز ہے یا ناجائز؟ بعض علماء اسے جائز اور بعض ناجائز قرار دیتے ہیں۔ برائے مہربانی اس مسئلہ پر مکتوب فتویٰ جاری کریں تاکہ دلی تشفی حاصل ہو۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسئولہ میں اگرچہ مذکورادارے نےویب سائٹ پر شرائط لکھی ہیں لیکن عموما عملی طورپر اسکے خلاف مشاہدہ ہے(اور اسکا ادارے کو بھی پتہ ہےتو اس لحاظ سے یہ صرف کاغذی کار روائی اور قانونی کار روائی سے بچنے کا حیلہ ہے) لہذا مذکور ادرےکا آرٹیکل اور مضامین پرلی ہوئی اجرت اگرچہ حرام نہیں تاہم جھوٹ اور دھوکہ دہی میں معاونت کے گناہ کے ارتکاب کی بناء پرمذکور ادارے کا یہ عمل درست نہیں بلکہ ادارے کے ذمہ داران پرلازم ہے کہ وہ اس انداز سے راہنمائی کریں کہ جس سے مقالہ آرٹیکل وغیرہ لکھنے والے کوبنیادی امور معلوم ہو جائیں اور پھر اپنی صلاحیتوں کی بنیاد پر وہ کوئی آرٹیکل یا مقالہ لکھ سکے

مأخَذُ الفَتوی

ماخذ الفتوی
کما فی الدر المختار: وفيه أيضا دفع المال للسلطان الجائر لدفع الظلم عن نفسه وماله ولاستخراج حق له ليس برشوة (ج:6 ،ص426 ،مطبع: ایچ ایم سعید )
وفی البحر الرئق : ومنها ‌إذا ‌دفع ‌الرشوة ‌خوفا على نفسه أو ماله، فهذه حرام على الآخذ غير حرام على الدافع (ج :6، ص:262،مطبع:مکتبہ رشیدیہ)
و فیہ ایضاً: لأنه في إجارة فاسدة ‌فيطيب ‌له وإن كان السبب حراما.(ج :8،ص:19 ،مطبع:مکتبہ رشیدیہ)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد حذیفہ الف زر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 88991کی تصدیق کریں
0     293
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مالک کے علم میں لائے بغیر کسی کام کے کرنے پر کمیشن لینا جائز نہیں

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 1
  • کسی بھی ملازم کا کمپنی کے توسط سے ہدیہ لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 0
  • کرکٹ میچ کے اسکور ویب سائٹ پر ڈال کر پیسے کمانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 1
  • پروفیشنل کرکٹ کھیلنے اور اس کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   آمدنی و مصارف 1
  • حلال آمدن میں حرام آمدن شامل ہونے سے سارا مال حرام ہوجائیگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   آمدنی و مصارف 0
  • حرام مال سے خریدی گئی گاڑی سے حاصل ہونے والی حلال آمدنی

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • ایک مصرف کے نام پر چندے میں جمع کی ہوئی رقم ، کسی دوسرے مصرف میں خرچ کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 3
  • "پی ایل ایس " اکاؤنٹ کےمنافع اور اس کے مصرف کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • عورت کےلئے نس بندی کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • سودی رقم سے ٹیکس ادا کرنا جائز نہیں

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کسی کمپنی ویب سائٹ پر پر غیر متعلقہ کمپنی کی تشہیر پر اجرت لینے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • ”studypool.com“ ویب سائٹ پر لٹریچر نوٹس سیل کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • فراڈ اور دھوکہ دہی سے حاصل کردہ مال کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 3
  • قبرستان میں لگے ہوئے درختوں کا کاٹنا -حدیث "قاتل مقتول دونوں جہنمی" کی تشریح

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • بینک کے لیے انجئنیرنگ کا کام کر کے اس کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کیا پیسے کمانا اللہ سے دوری کا سبب ہے ؟

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • اولیاء اللہ کی قبروں کو تجارت کا ذریعہ بنانا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
  • دکان کے سامنے والی جگہ کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 2
  • میزان بینک کے" نیا پاکستان اسلامک سرٹیفکیٹ" میں سرمایہ کاری کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • مقررہ تنخواہ والے امام کا اپنے لئے ،اپنی مسجد میں چندہ کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
  • بینک اکاونٹ کے سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کرنٹ اکاونٹ کا کہنے کے باوجود ، بینک والوں نے سیونگ اکاونٹ کھول دیا،اس میں جمع شدہ سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • حرام مال خرچ کرنے کے بعد بھی بلانیت ثواب صدقہ کرنالازم ہے

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • سرکاری سکول کے اساتذہ کا مقررہ وقت سے پہلے چھٹی کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • صدقہ کی چیز کی خرید وفروخت کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
Related Topics متعلقه موضوعات