کیا یوٹیوب اوٹیمیشن(Utube Automations) پر ویڈیوز بنا کر اسکے ذریعے پیسے کمانا جائز ہے ؟؟ جلدی جواب عنایت فرمائیں ، جزاک اللہ!
واضح ہوکہ یوٹیوب پر چینل بناکر اس میں غیر شرعی امور ( میوزک، فحش مواد اور عورتوں کی تصاویر وغیرہ ) سے پاک ویڈیوز اپلوڈ کرنا جائز اور درست ہے، مگر ان ویڈیوز پر ملنے والے پیسے در اصل چینل پر اشتہارات چلانے کے ملتے ہیں، اور چینل پر اشتہار چلاکر اس کے ذریعہ پیسہ کمانے کے متعلق تفصیل ہے کہ جو اشتہارات غیر شرعی امور پر مشتمل نہ ہوں ، اور نہ ہی ان کے ذریعہ کسی حرام پروڈکٹ یا عمل کی تشہیر ہو تی ہو تو اس طرح کی ویڈیوز پر ایسے اشتہارات چلانے اور اس کے ذریعہ حاصل شدہ کمائی کو بھی استعمال میں لانے کی اجازت ہے ، البتہ جو اشتہارات غیر شرعی امور پر مشتمل ہوں، یا ان کے ذریعہ کسی حرام پروڈکٹ کی تشہیر ہوتی ہو ، یا وہ پروڈکٹ حلال تو ہو، لیکن اس کی تشہیر میں کسی میوزک یا عورت کی تصاویر استعمال کی ہو ، تو ایسی صورت میں ایسی ویڈیوز پر اپنے اختیارسے ایسے اشتہار چلانا جائز نہیں ، اور ایسی صورت میں ان اشتہارات کے ذریعہ حاصل شدہ کمائی کو اپنے استعمال میں لانا بھی درست نہیں ۔ لہذا صورتِ مسئولہ میں بھی سائل کو ان تمام امور کو مد نظر رکھ کر یوٹیوب چینل پر ویڈیوز بناکر پیسے کمانے کی گنجائش ہوگی ۔