السلام علیکم ورحمۃ الله وبرکاتہ ! میرا سوال یہ ہے کہ آج کل جگہ جگہ ”اسنوکر کلب / بلیئرڈ کلب“ کھولے جاتے ہیں، وہاں لوگ آ کر گیم کھیلتے ہیں کہ جو ہارتا ہے، وہ گیم کے پیسے دیتا ہے اور دوسرا گھنٹے کے حساب سے ٹیبل کا کرایہ دیتے ہیں اور کھیلتے ہیں، میری گزارش یہ ہے کہ: 1. اگر اس میں جوا یا سٹہ نہ ہو، صرف کھیل کے لئے کرایہ لیا جائے، تو کیا یہ کاروبار شرعاً جائز ہے یا نہیں؟ 2. اگر بعض اوقات گاہک وہاں بیٹھ کر وقت ضائع کریں یا نماز ترک کریں، تو اس صورت میں مالک کے لئے کیا حکم ہے؟ 3. کیا ایسے کلب سے روزی کمانا حلال ہے یا مکروہ ہے یا ناجائز؟ براہِ کرم قرآن و سنت اور فقہ حنفی کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں، اور اگر ممکن ہو تو فتویٰ اردو زبان میں دستخط اور مہر کے ساتھ (سکین شدہ) ارسال فرما دیں۔ جزاکم اللہ خیراً
اسنوکر کے کھیل کی مذکور صورت قمار و جوے پر مبنی ہونے کے ساتھ ضیاعِ وقت و دیگر شرعی خرابیوں پر مشتمل ہونے کی وجہ سے ناجائز ہے، اس لئے باقاعدہ اسنوکر کلب کھول کر اس کو ذریعہ معاش بنانے سے احترام چاہیئے، تاہم اگر اس کھیل میں مذکورہ بالا خرابیاں نہ بھی ہوں تب بھی اس میں چونکہ نہ ہی ذہنی اور جسمانی ورزش ہے اور نہ ہی اس میں دین دنیا کا کوئی فائدہ ہے، اس لئے بھی اس سے احتراز چاہیئے۔
کما في الدر المختار: و کرہ تحریما اللعب بالنرد و کذا (الشطرنج) الخ
و في رد المحتار : تحت : (قولہ و الشطرنج) معرب شدرنج و إنما کرہ لأن من اشتغل بہ ذہب عناءہ الدنیوی و جاءہ العناء الأخروی فہو حرام و کبیرة عندنا و في إباحتہ إعانة الشیطان علی الإسلام و المسلمین کما فی الکافی قھستانی ( فصل فی البیع ، ج: 6 ، ص: 394 ، ط: سعید)ـ
وفی تکملة فتح الملهم : فالضابط في هذا الباب عند مشایخنا الحنفیۃ المستفاد من اصولھم واقوالھم أن اللهو المجرد الذي لا طائل تحته ، و ليس له غرض صحيح مفيد في المعاش و لا المعاد حرام أو مكروه تحريماً ، وھذا امر مجمع علیہ فی الامۃ ، متفق علیہ بین الامۃ و ما كان فيه غرض و مصلحة دينية أو دنيوية ، فإن ورد النهي عنه من الكتاب أو السنة (کما فی النرد شیر) كان حراماً أو مكروهاً تحريماً ، (إلی قوله) و أما مالم يرد فيه النهي عن الشارع و فيه فائدة و مصلحة للناس ، فهو بالنظر الفقهي علي نوعين ، الأول ما شهدت التجربة بأن ضرره أعظم من نفعه و مفاسده أغلب علي منافعه ، و أنه من اشتغل به ألهاه عن ذكر الله وحده و عن الصلاة و المساجد التحق ذلك بالمنهي عنه لاشتراك العلة فكان حراماً أو مكروهاً ، و الثاني ماليس كذالك فهو أيضاً إن اشتغل به بنية التلهي و التلاعب فهو مكروه وإن اشتغل به لتحصيل تلك المنفعة وبنية استجلاب المصلحة فهو مباح، (الی قوله) وعلى هذا الأصل فالألعاب التي يقصد بها رياضة الأبدان أو الأذهان جائزة في نفسها، ما لم تشتمل على معصية أخرى، وما لم يؤد الانهماك فيها إلى الإخلال بواجب الإنسان في دينه ودنياه اھ (باب تحریم اللعب بالنرد شیر ، ج: 4 ، ص: 435 ، ط: دارالعلوم کراچی)ـ