شوهر و بیوی کے حقوق

بیوی کا شوہر سے ہر حال میں الگ گھر کا مطالبہ کرنا

فتوی نمبر :
86029
| تاریخ :
2025-09-12
معاشرت زندگی / ازدواجی مسائل / شوهر و بیوی کے حقوق

بیوی کا شوہر سے ہر حال میں الگ گھر کا مطالبہ کرنا

محترم جناب مفتی صاحب ! السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
میں ایک اہم مسئلے میں شرعی رہنمائی کا خواہش مند ہوں، میری شادی کو تقریباً ڈیڑھ سال ہو چکا ہے، میری اہلیہ اور سسرالی رشتہ دار شادی کے چھ ماہ بعد سے مسلسل الگ گھر میں رہنے کا مطالبہ کر رہے ہیں، اس وجہ سے متعدد بار گھریلو ماحول کشیدہ ہو چکا ہے، میری گھریلو ذمہ داریاں کچھ اس طرح ہیں کہ میرے والد صاحب کئی بیماریوں کی وجہ سے چلنے پھرنے اور کام کاج کرنے سے قاصر ہیں، میری غیر موجودگی میں ان کی دیکھ بھال میری والدہ اور غیر شادی شدہ بہن کرتی ہیں، میرے ساتھ میرا چھوٹا بھائی بھی رہتا ہے، جو ابھی مالی طور پر خودکفیل نہیں ہے، میں نے ارادہ کیا ہے کہ بھائی کی شادی کروا کر اُسے علیحدہ کر دوں، تاکہ وہ اپنی ازدواجی زندگی شروع کر سکے، اور میں اپنے والدین کو اپنے ساتھ رکھوں، کیونکہ ان کی خدمت اور مالی ذمہ داریاں میرے ہی ذمہ ہیں، میرا اصل منصوبہ یہ تھا کہ ایک بڑا گھر لے کر سب کو اکٹھا رکھوں، تاکہ والدین کی خدمت بھی ہو اور ازدواجی زندگی بھی سکون سے گزرے، لیکن سسرالی دباؤ کی وجہ سے مجھے بھائی کو الگ کرنا پڑ رہا ہے، تاکہ اہلیہ کا مطالبہ کسی حد تک پورا ہو سکے، جب میں اس حوالے سے بات کرتا ہوں تو سسرالی یہ کہتے ہیں کہ انہیں میرے والدین یا بہن بھائیوں سے کوئی مسئلہ نہیں، لیکن عملی طور پر صورت حال اس کے برعکس ہے، مالی لحاظ سے الحمدللہ اللہ کا خاص فضل ہے، اور میری اہلیہ کے جتنے بھی حقوق ہیں، وہ میں پوری کوشش سے ادا کر رہا ہوں، اس کے باوجود میری اہلیہ کا میرے والدین، بہن اور بھائی کے ساتھ رویہ مناسب نہیں ہوتا، چھوٹی چھوٹی باتوں کو وہ مسئلہ بنا دیتی ہیں، اور فوراً اپنے گھر والوں کو ان معاملات میں شامل کر لیتی ہیں، جو بعد میں مجھ سے آ کر براہِ راست بات کرتے ہیں جسے میں بالکل غیر مناسب اور غیر ضروری سمجھتا ہوں، میں نے کبھی اپنے والدین یا گھر والوں کو ان معاملات میں شامل نہیں کیا، تاکہ ہمارے خاندان کی طرف سے ماحول خراب نہ ہو، لیکن دوسری طرف سے اکثر غیر ضروری مداخلت کی جاتی ہے، مزید عرض یہ ہے کہ جب میں اہلیہ یا سسرالیوں سے معاملہ سلجھانے کی کوشش کرتا ہوں اور یہ کہتا ہوں کہ میں بھائی کو علیحدہ کر رہا ہوں اور والدین کو اپنے ساتھ رکھوں گا، تو اس کے باوجود وہ یہی جواب دیتے ہیں کہ ہمیں آپ کے بھائی، بہن یا والدین سے کوئی مسئلہ نہیں، لیکن ہم علیحدہ ہی رہیں گے، ہمیں اپنی پرائیویسی اور سکون چاہئیے، اور وہ تبھی ممکن ہے جب ہم مکمل طور پر الگ گھر میں رہیں، آپ بھی الگ ہوں، اور اپنے والدین، بھائی اور بہن کو الگ کر دیں۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا والدین کو اس حالت میں، جبکہ وہ بیمار اور ضعیف ہیں، چھوڑ دینا شرعاً جائز ہے؟ یا بیوی یا سسرالی دباؤ کی وجہ سے والدین اور بہن بھائی کو تنہا چھوڑ دینا درست ہے؟ اور کیا بیوی کا مسلسل یہ مطالبہ کرنا کہ شوہر اپنے والدین، بہن بھائی سے الگ ہو جائے، شریعت کی روشنی میں قابلِ قبول ہے؟ میں اپنی استطاعت کے مطابق سب کو ساتھ رکھنے کی کوشش کر رہا ہوں، مگر مسلسل دباؤ اور ضد نے مجھے دینی و ذہنی طور پر بہت پریشان کر دیا ہے۔ براہِ کرم شریعت کی روشنی میں میری رہنمائی فرمائیں۔ جزاکم اللہ خیراً

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ شوہر کے ذمہ جس طرح بیوی کے حقوق ادا کرنا لازم ہے ، اسی طرح بیٹا ہونے کے ناطے والدین کے حقوق بھی اس کے ذمہ ادا کرنا لازم ہے، لہٰذا سائل کو چاہئیے کہ اپنی بیوی کو مناسب طریقے سے سمجھائے کہ وہ بلاوجہ اپنے ذاتی معاملات میں اپنے گھر والوں کو ہر گز شامل نہ کرے، اور سائل کے سسرال والوں پر بھی لازم ہےکہ سائل کی ازدواجی زندگی میں بے جا مداخلت نہ کریں، لہذا سائل نے اگر اسی گھر میں بیوی کو ایک کمرہ مہیا کر رکھا ہو جس میں گھر کے دیگر افراد اس کی اجازت و مرضی سے داخل نہ ہو سکتے ہوں تو اس صورت میں الگ رہائش کا مطالبہ شرعاً جائز نہیں، جس سے احتراز چاہیئے۔ جبکہ سائل کو بھی چاہییے کہ وہ صبر وتحمل کے ساتھ بیوی، بچوں، والدین، بھائی اور بہنوں کے درمیان معاملات میں توازن قائم کرنے کی کوشش کرے، بلاوجہ کسی ایک کی طرف داری اور حمایت سے گریز کرے اور تمام کے حقوق یکساں طور پر عدل و انصاف کے ساتھ ادا کرنے کی کوشش جاری رکھے، اس کی مخلصانہ کوششوں سے جلد حالات درست ہو جائیں گے۔ انشاء اللہ

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الجامع الاحکام القرآن: قولہ تعالیٰ: ( اما یبلغن عندک الکبر احدھما أو کلاھما ) خص حالۃ الکبر لانھا الحالۃ التی یحتاجان فیھا الی برہ، لتغیر الحال علیھما بالضعف والکبر، فالزمہ فی ھذہ الحالۃ من مراعاۃ احوالھما اکثر مما الزمہ من قبل، لانھما فی ھذہ الحالۃ قد صارا کلا علیہ، فیحتاجان ان یلی منھما فی الکبر ما کان یحتاج فی صغرہ ای یلیا منہ الخ (سورۃ بنی اسرآئیل ، آیۃ : 33 ، ط: دارالعلم)ـ
وفی الدر المختار : بيت منفرد من دار له غلق زاد في الاختيار والعيني ومرافق ومراده لزوم كنيف ومطبخ وينبغي الإفتاء به بحر (کفاھا) لحصول المقصود ھدایۃ ؛ و فی البحر عن الخانیۃ الخ
وفی رد المحتار : تحت : (قوله وفي البحر عن الخانية) عبارة الخانية فإن كانت دار فيها بيوت وأعطى لها بيتا يغلق ويفتح لم يكن لهاأن تطلب بيتا آخر إذا لم يكن ثمة أحد من أحماء الزوج يؤذيها اھ قال المصنف في شرحه فهم شيخنا أن قوله ثمة إشارة للدار لا البيت لكن في البزازية أبت أن تسكن مع أحماء الزوج وفي الدار بيوت إن فرغ لها بيتا له غلق على حدة وليس فيه أحد منهم لا تمكن من مطالبته ببيت آخر الخ (باب النفقۃ ، ج: 3 ، ص: 600 ، ط: سعید)۔
وفی الھندیۃ : امرأۃ ابت ان تسکن مع ضرتھا او مع احمائھا کامۃ و غیرھا فان کان فی الدار بیوت وفرغ لھا بیتاً وجعل لبیتھا غلقا علی حدۃ لیس لھا ان تطلب من لزوج بیتا آخر فان لم یکن فیھا الا بیت واحد فلھا ذلک وان قالت لا اسکن مع امتک لیس لھا ذلک الخ (الفصل الثانی فی السکنیٰ، ج:1 ، ص: 556 ، ط: ماجدیۃ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سرتاج خان ملی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 86029کی تصدیق کریں
0     13
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • شادی کے بعد بیوی کے نام کے ساتھ شوہر کا نام لگانا

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی اپنے شوہر سے جیب خرچی مانگ سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر بیوی کی دلجوئی کے لئے میک اپ کرواسکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی شوہرکے مطالبے پر بالوں پر ہرارنگ کرسکتی ہے

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا شوہر اجازت دے تو بیوی روزانہ اپنے والدین کو ملنے جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 5
  • دیور کا بھابھی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • لڑکی کے جہیز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • سسرال والوں کا بہو سے گھر کا سارا کام لینا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 2
  • بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نکاح نامے میں بطور حق مہر سونے کی مقدار لکھی جائے یا مالیت؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • میاں بیوی کے تنازع کا حل

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شادی کے موقع پر لڑکی کو دیے گئے زیورات کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • اگر ساس بہو کو ناجائز تنگ کرے تو بیٹے کی کیا ذمہ داری بنتی ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے والدین کی خدمت کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • عرصہ سات سال سے بیوی کے ساتھ بات چیت نہ کرنے والے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نافرمان بیوی کے شوہر کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا پہلی بیوی شوہر کو دوسری بیوی کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے سے منع کر سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا بیوی پر شوہر کی ہر بات ماننا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی کے ہمبستری کے مطالبہ پر شوہر کا منع کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • ازدواجی حقوق اور نان و نفقہ ادا نہ کرنے والے شوہر سے علیحدگی اختیار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • دو شادیاں کرنے کی صورت میں ہر ایک بیوی کے حقوق

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • گھریلو معاملات درست نہ ہونے پر بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • شوہر کے حقوق ادا نہ کرنے والی بیوی کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بھوؤں کو باریک کرنے والی عورت کی نمازکا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
Related Topics متعلقه موضوعات