شوهر و بیوی کے حقوق

سسر کا بیٹٰی کی رضامندی کے بغیر اسے شوہر سے طلاق لینے پر مجبور کر نا کیسا ہے؟

فتوی نمبر :
85871
| تاریخ :
2025-09-04
معاشرت زندگی / ازدواجی مسائل / شوهر و بیوی کے حقوق

سسر کا بیٹٰی کی رضامندی کے بغیر اسے شوہر سے طلاق لینے پر مجبور کر نا کیسا ہے؟

میرا تعلق کراچی سے ہے، میرا ایک دوست جو خانیوال سے تعلق رکھتا ہے، ایک بہت عجیب مشکل کا شکار ہے،مسئلہ یہ کچھ اس طرح ہے کہ زید کی بیوی آٹھ ماہ کی حاملہ ہے۔ اس کی کسی الٹراساؤنڈ اسکین کی رپورٹ آئی ، جس کووہ محلے کی ایک نرس کو دکھانے چلی گئی، جبکہ اس کے شوہر نے اُسے منع کیا تھا ۔ اس کے باوجود وہ چلی گئی، جس کی وجہ سے دونوں میاں بیوی کے درمیان ناچاقی پیدا ہو گئی، اور وہ اپنی والد کے گھر چلی گئی۔
زید نے یہ ساری کہانی اپنے سالے کو بتائی، اور اُس سے کہا کہ ”میرے پاس اس کی ویڈیو موجود ہے“ جبکہ حقیقت میں کوئی ویڈیو نہیں تھی، اُس نے صرف اپنی بیوی سے سچ نکلوانے کے لیے اسے یہ کہا تھا کہ وہ مان جائے کہ وہ گئی تھی ،
زید نے جس وجہ سے اپنی بیوی کو روکا تھا کہ اُس کی جسمانی حالت ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے روکا تھا، ایک طرف زید کے سالے نے اپنے والد سے یہ ساری بات کی ، دوسری طرف بیوی سے بات کرنے کے بعد زید اور اس کی بیوی کے درمیان صلح ہوگئی لیکن تبھی زید کے سسر کا نوید کو فون آتا ہے۔وہ اسے دنیا جہاں کی گالیاں دیتا ہے اور کہتاہے کہ :”تو ہوتا کون ہے میری بیٹی کو روکنے والا؟“نزید نے جواب دیا کہ وہ اس کا شوہر ہے، اب زید کے سسر نے بات کو بڑانے کی کوشش کر رہا ہے، معاملہ مزید بگاڑ دیا، اور کو جبراً کہ رہا ہے کہ ”میری بیٹی کو طلاق دو!“
جبکہ نہ زید طلاق دینا چاہتا ہے، اور نہ اُس کی بیوی طلاق لینا چاہتی ہے۔وہ اپنے شوہر ( زید ) کے گھر واپس جانا چاہتی ہے، جس پر اس لڑکی کے والد نے اُس کا فون چھین لیا ہے وہ اپنے خاوند سے رابطہ نہیں کرسکتی وہ اپنے شوہر سے کہہ رہی ہے کہ میں آنا چاہتی ہوں پر میرے والد نے کہا ہے کہ:”اگر تم واپس گئی تو تمہارا مجھ سے تعلق ختم“ اب ان دونوں میاں بیوی کے لئے کیا حکم ہے، اوراس پر دین کی روشنی میں کیا حکم ہے؟ برائے کرم دین کی روشنی میں اس مسئلے کا فیصلہ تحریر فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں جب میاں بیوی کے درمیان موجود غلط فہمیاں دور ہوچکی ہیں اور میاں بیوی اپنا گھر بسانا چاہتے ہیں ، تو بیوی کے والد کا اپنی بیٹی کو بلاوجہ اپنے گھر روکے رکھنا ، اس کے شوہر کے گھر جانے نہ دینا ، اور اپنے داماد سے بیٹی کے طلاق کا مطالبہ کرکے بیٹی کا گھر برباد کرنا نہ صرف غیر دانشمندانہ عمل ہے، بلکہ شرعاً بھی انتہائی درجہ ناپسندیدہ عمل ہے۔ لہذا اسے چاہیئے کہ وہ اس کو اپنے انا کا مسئلہ بنانے کے بجائے بیٹی کے گھر کو آباد رکھنے میں اپنا کردار ادا کرے ، اور میاں بیوی کو بھی چاہیئے کہ اس معاملہ میں کسی بھی انتہائی قدم اٹھانے سے قبل سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنے کی کوشش کریں، اور اس معاملہ میں جلد بازی کے بجائے مناسب موقع کا انتظار کریں ،وقت گزرنے کے ساتھ کافی چیزیں خود بخود بہتر ہوجائیں گی ۔
تاہم ان تمام کاوشوں کے با وجود اگر مذکورہ خاتون کاوالد کسی طرح ماننے کو تیار نہ ہو بلکہ بیٹی کے طلاق کروانے پر ہی مصر ہو تو چونکہ والد کا اپنی بیٹی کو ان کے شوہر کے گھر جانے نہ دینا اور اس کا طلاق کروانا خلاف شرع عمل ہے ، اورشریعت مطہرہ کے خلاف امور میں والدین کی اطاعت لازم نہیں ہے، لہذا اگر خاتون اپنے والد کے حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنا گھر بچانے میں کردار ادار کرتی ہے تو اس کی وجہ سے وہ عنداللہ مأخوذ نہ ہوگی۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی صحیح المسلم: حدثنا قتيْبة بن سعيد، حدثنا ليث، عنْ عبيد اللهِ، عن نَافعٍ، عنِ ابْن عمرَ، عن النَّبي صلّى الله عليْه وسلّمَ، أَنه قالَ: على الْمرءِ الْمسْلِمِ السمْع والطاعة فيما أحبَ وكره، إلا أَنْ يؤْمر بمعْصية، فإن أمر بمعصية، فلا سمع و لا طاعة الحدیث ( بَاب وجوب طاعة الأمراء في غيرِمعْصية، وَتحْریمها فِي الْمعْصية،کتاب الأمارۃ، ج: 2، ص: 125، ط: قدیمی کتب خانہ )۔
وفی السنن الکبری: عن أبي عتبة، عن عائشة قالت: سألت النبي صلى الله عليه وسلم أي الناس أعظم حقا على المرأة؟ قال: «زوجها» قلت: فأي الناس أعظم حقا على الرجل؟ قال: أمہ الخ ( باب حق الرجل علی المرأۃ، کتاب عشرۃ النساء، ج: 8، ص: 254، ط: مؤسسۃ الرسالۃ بیروت)۔
وفی الدر: (وإيقاعه مباح) عند العامة لإطلاق الآيات أكمل (وقيل) قائله الكمال (الأصح حظره) (أي منعه) (إلا لحاجة) كريبة وكبر والمذهب الأول كما في البحر، وقولهم الأصل فيه الحظر، معناه أن الشارع ترك هذا الأصل فأباحه الخ (کتاب الطلاق، ج:3، ص: 228، ط: سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالعزیز رحیم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 85871کی تصدیق کریں
0     22
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • شادی کے بعد بیوی کے نام کے ساتھ شوہر کا نام لگانا

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی اپنے شوہر سے جیب خرچی مانگ سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر بیوی کی دلجوئی کے لئے میک اپ کرواسکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی شوہرکے مطالبے پر بالوں پر ہرارنگ کرسکتی ہے

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا شوہر اجازت دے تو بیوی روزانہ اپنے والدین کو ملنے جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 5
  • دیور کا بھابھی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • لڑکی کے جہیز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • سسرال والوں کا بہو سے گھر کا سارا کام لینا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نکاح نامے میں بطور حق مہر سونے کی مقدار لکھی جائے یا مالیت؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • میاں بیوی کے تنازع کا حل

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • اگر ساس بہو کو ناجائز تنگ کرے تو بیٹے کی کیا ذمہ داری بنتی ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شادی کے موقع پر لڑکی کو دیے گئے زیورات کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے والدین کی خدمت کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • عرصہ سات سال سے بیوی کے ساتھ بات چیت نہ کرنے والے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نافرمان بیوی کے شوہر کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا پہلی بیوی شوہر کو دوسری بیوی کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے سے منع کر سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا بیوی پر شوہر کی ہر بات ماننا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی کے ہمبستری کے مطالبہ پر شوہر کا منع کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • ازدواجی حقوق اور نان و نفقہ ادا نہ کرنے والے شوہر سے علیحدگی اختیار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • گھریلو معاملات درست نہ ہونے پر بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • دو شادیاں کرنے کی صورت میں ہر ایک بیوی کے حقوق

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے حقوق ادا نہ کرنے والی بیوی کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بھوؤں کو باریک کرنے والی عورت کی نمازکا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
Related Topics متعلقه موضوعات