آمدنی و مصارف

سوشل میڈیا پر تحریر لکھنے کی آمدن کا حکم

فتوی نمبر :
85808
| تاریخ :
2025-09-01
حظر و اباحت / حلال و حرام / آمدنی و مصارف

سوشل میڈیا پر تحریر لکھنے کی آمدن کا حکم

عنوان : Vocal Media سے آمدنی کے بارے میں سوال ہے۔ سوال: السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ! میں ایک آن لائن پلیٹ فارم Vocal Media پر مختلف موضوعات پر مضامین اور کہانیاں لکھتا ہوں، اس پلیٹ فارم کی پالیسی کے مطابق میری تحریروں کو پڑھنے والوں کی تعداد کے حساب سے مجھے کچھ رقم دی جاتی ہے، میری تحریروں کا موضوع تعلیم، اخلاقیات، اصلاحی اور معلوماتی مضامین پر مشتمل ہوتا ہے، اور میں کسی حرام، فحش یا غیر اخلاقی مواد سے پرہیز کرتا ہوں، براہِ کرم قرآن و سنت کی روشنی میں ارشاد فرمائیں کہ: 1. کیا اس پلیٹ فارم سے حاصل ہونے والی آمدنی حلال ہے؟ 2. اگر کسی تحریر سے آمدنی ہو تو کیا اس پر زکوٰۃ یا دیگر شرعی احکام لاگو ہوں گے؟ جزاکم اللہ خیراً۔ والسلام

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں مذکور پلیٹ فارم پر سائل کی تحریریں اگر کسی قسم کی بے حیائی ، فحش یا غیر اخلاقی مواد پر مشتمل نہ ہوں تو ایسی صورت میں ان تحریروں پر ملنے والے ویوز کے ذریعے حاصل ہونے والی آمدن جائز اور حلال ہے، جبکہ سائل پر علیحدہ سے مذکور منافع پر زکوۃ ادا کرنا لازم نہیں، تاہم اگر سائل پہلے سے صاحبِ نصاب ہو اور ہر سال زکوۃ ادا کرتا ہو ، تو جس تاریخ کو سائل زکوۃ ادا کرتا ہو ، اس دن تک ان تحریروں سے حاصل شدہ منافع اس کے پاس موجود و جمع شدہ رکھا ہو تو اس کو بھی دیگر اموالِ زکوۃ کے ساتھ ملا کر زکوۃ ادا کی جائے گی۔

مأخَذُ الفَتوی

کما قال اللہ تعالى : ان اللّٰہ يأمر بالعدل و الاحسان و ایتاء ذی القربى وينهى عن الفحشاء والمنكر والبغی يعظكم لعلكم تذكرون ( النحل : 90)۔
وفی صحیح البخاری: عن النعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ قال: قال النبی ﷺ الحلال بین والحرام بین وبینھما امور مشتبھۃ فمن ترک ما شبہ علیہ من الإثم کان لما استبان لہ اترک ومن اجترأ علی ما یشک فیہ من الإثم أوشک أن یواقع ما استبان والمعاصی حمی اللہ من یرجع حول الحمی یوشک أن یواقعہ الخ (ج: 2،ص: 1000، باب الحلال بین و الحرام بین ، ط: البشرٰی)۔
وفی الدر المختار : (وسببه) أي سبب افتراضها (ملك نصاب حولي) نسبة للحول؛ لحولانه عليه (تام) (الی قولہ) (فارغ عن دين له مطالب من جهة العباد)اھ (كتاب الزكاة ، ج: 2 ، ص: 259 ، ط: سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سرتاج خان ملی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 85808کی تصدیق کریں
0     296
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مالک کے علم میں لائے بغیر کسی کام کے کرنے پر کمیشن لینا جائز نہیں

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 1
  • کسی بھی ملازم کا کمپنی کے توسط سے ہدیہ لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 0
  • کرکٹ میچ کے اسکور ویب سائٹ پر ڈال کر پیسے کمانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 1
  • پروفیشنل کرکٹ کھیلنے اور اس کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   آمدنی و مصارف 1
  • حلال آمدن میں حرام آمدن شامل ہونے سے سارا مال حرام ہوجائیگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   آمدنی و مصارف 0
  • حرام مال سے خریدی گئی گاڑی سے حاصل ہونے والی حلال آمدنی

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • ایک مصرف کے نام پر چندے میں جمع کی ہوئی رقم ، کسی دوسرے مصرف میں خرچ کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 3
  • "پی ایل ایس " اکاؤنٹ کےمنافع اور اس کے مصرف کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • عورت کےلئے نس بندی کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • سودی رقم سے ٹیکس ادا کرنا جائز نہیں

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کسی کمپنی ویب سائٹ پر پر غیر متعلقہ کمپنی کی تشہیر پر اجرت لینے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • ”studypool.com“ ویب سائٹ پر لٹریچر نوٹس سیل کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • فراڈ اور دھوکہ دہی سے حاصل کردہ مال کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 3
  • قبرستان میں لگے ہوئے درختوں کا کاٹنا -حدیث "قاتل مقتول دونوں جہنمی" کی تشریح

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • بینک کے لیے انجئنیرنگ کا کام کر کے اس کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کیا پیسے کمانا اللہ سے دوری کا سبب ہے ؟

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • اولیاء اللہ کی قبروں کو تجارت کا ذریعہ بنانا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
  • دکان کے سامنے والی جگہ کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 2
  • میزان بینک کے" نیا پاکستان اسلامک سرٹیفکیٹ" میں سرمایہ کاری کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • مقررہ تنخواہ والے امام کا اپنے لئے ،اپنی مسجد میں چندہ کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
  • بینک اکاونٹ کے سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کرنٹ اکاونٹ کا کہنے کے باوجود ، بینک والوں نے سیونگ اکاونٹ کھول دیا،اس میں جمع شدہ سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • حرام مال خرچ کرنے کے بعد بھی بلانیت ثواب صدقہ کرنالازم ہے

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • سرکاری سکول کے اساتذہ کا مقررہ وقت سے پہلے چھٹی کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • صدقہ کی چیز کی خرید وفروخت کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
Related Topics متعلقه موضوعات