اگر کوئی یوٹیوب یا فیس بک پر لوگوں کے لئے فائدہ مند ویڈیوز بناتا ہے، جیسے کہ زراعت اور کھیتی سے متعلق ویڈیوز، اور ان ویڈیوز پر مونیٹائزیشن کرتا رہتا ہے (یعنی اشتہارات کے ذریعے پیسہ کماتا ہے)، اور اس رقم کو صرف ان ویڈیوز بنانے کے اخراجات کو پورا کرنے کے لئے استعمال کرتا ہے، جیسے کیمرے، ڈرون وغیرہ خریدنا اور ان ویڈیوز کو پھیلا کر یہ نیت کر رہے ہیں کہ وہ نیک (ثواب) کام کر رہے ہیں، کیا یہ شریعت کی مطابق یہ جائز ہے؟ کیا اس طرح کمانا جائز ہوگا ؟
یوٹیوب ، فیسبک وغیرہ پر اپلوڈ کردہ ویڈیوز اگر غیر شرعی امور ( میوزک اور خواتین کی تصاویر ) سے پاک ہوں، اور ان پر لگائے جانے والے اشتہارات بھی فحش اور حرام پروڈکٹ پر مشتمل نہ ہوں، تو ایسی ویڈیوز بنانے اور ان سے حاصل شدہ آمدنی کو استعمال میں لانے کی شرعاً گنجائش ہے ، ورنہ نہیں۔
قال اللہ تعالیٰ: ولا تعاونوا علی الاثم والعدوان واتقوا اللہ ان اللہ شدید العقاب (سورہ : المائدہ ، آیت: 2)۔
وفی صحیح البخاری: عن النعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ قال: قال النبی ﷺ الحلال بین والحرام بین وبینھما امور مشتبھۃ فمن ترک ما شبہ علیہ من الإثم کان لما استبان لہ اترک ومن اجترأ علی ما یشک فیہ من الإثم أوشک أن یواقع ما استبان والمعاصی حمی اللہ من یرجع حول الحمی یوشک أن یواقعہ الخ (باب الحلال بین و الحرام بین ، ج: 2 ، ص: 1000 ، ط: البشرٰی)ـ
وفی فقہ البیوع : السابع: ان یؤجر المرأ نفسه للبنک بان یقبل فیه وظیفۃ ۔ فإن كانت الوظيفة تتضمن مباشرة العمليات الربوية، أو العمليات المحرمة الأخرى، فقبول هذه الوظيفة حرام، وذلك مثل: التعاقد بالربا أخذاً أو عطاء، أو حسم الكمبيالات، أو كتابة هذه العقود، أو التوقيع عليها، أو تقاضي الفوائد الربوية، أو دفعها، أو قيدها في الحساب بقصد المحافظة عليها، أو إدارة البنك، أو إدارة فرع من فروعه، فإنّ الإدارة مسؤولة عن جميع نشاطات البنك التي غالبها حرام.و من کان مؤظفا فی البنک بھذا لشکل ، فإن راتبہ الذی یأخذہ من البنک کلہ من الأکساب المحرمۃ۔ اھ (المبحث العاشر فی احکام المال الحرام ، ج: 2 ، ص: 1064 ، ط: معارف القرآن)ـ