حلال و حرام جانور

کیا گدھے کا گوشت حلال ہے؟

فتوی نمبر :
84806
| تاریخ :
2025-08-01
حظر و اباحت / حلال و حرام / حلال و حرام جانور

کیا گدھے کا گوشت حلال ہے؟

Is donkey meat halal
كياگدھے كا گوشت حلال هے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

گدھے کا گوشت کھانا حرام ہے،رسول اللہ ﷺکے کئی ارشادات میں اس کی حرمت منقول ہے ،جن میں سےچنددرج ذیل ہیں:
1۔حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے:
رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں ایک آدمی آیا اور عرض کیا: "گدھے ذبح کر دیے گئے ہیں"۔ پھر دوسرا آیا اور کہا: "گدھے ذبح کر دیے گئے ہیں"۔ پھر تیسرا آیا اور کہا: "گدھے ختم ہی کر ڈالے گئے ہیں"۔
تو رسول اللہ ﷺ نے ایک منادی کرنے والے کو حکم دیا، اس نے لوگوں میں اعلان کیا:
”بے شک اللہ اور اس کا رسول تمہیں گھریلو گدھوں کے گوشت سے منع کرتے ہیں، کیونکہ وہ ناپاک ہیں۔“چنانچہ ہانڈیاں الٹ دی گئیں، حالانکہ وہ گوشت سے اُبل رہی تھیں۔صحيح البخاري» (5/ 2103)
2۔حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ہمیں حکم دیا کہ ہم گھریلو گدھوں کے گوشت کو، خواہ وہ کچا ہو یا پکا ہوا، سب کو پھینک دیں، اور پھر ہمیں ان کے کھانے کا حکم نہیں دیا۔صحيح مسلم» (6/ 64)
3۔حضرت عمرو بن شعیب اپنے والد سے، وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے غزوہ خیبر کے دن گھریلو گدھوں کے گوشت سے منع فرمایا، اور (اسی طرح) جلالہ جانور (یعنی وہ جانور جو گندگی کھاتا ہو) کو سواری کے طور پر استعمال کرنے اور اس کا گوشت کھانے سے بھی منع فرمایا۔

مأخَذُ الفَتوی

كما قال الله تعالي في التنزيل﴿يَٰٓأَيُّهَا ٱلرُّسُلُ كُلُواْ مِنَ ٱلطَّيِّبَٰتِ وَٱعۡمَلُواْ صَٰلِحًاۖ ﴾ [المؤمنون: 51]
و قال الله تعالي في التنزيل ﴿يَٰٓأَيُّهَا ٱلنَّاسُ كُلُواْ مِمَّا فِي ٱلۡأَرۡضِ حَلَٰلٗا طَيِّبٗا ﴾ [البقرة: 168]
كمافي صحيح البخاري» عن أنس بن مالك رضي الله عنه:أن رسول الله صلى الله عليه وسلم جاءه جاء فقال: أكلت الحمر، ثم جاءه جاء فقال: أكلت الحمر، ثم جاءه جاء فقال: أفنيت الحمر، فأمر مناديا فنادى في الناس: (إن الله ورسوله ينهيانكم عن ‌لحوم ‌الحمر الأهلية، فإنها رجس). فأكفئت القدور، وإنها لتفور باللحم.»(5/ 2103)
و في صحيح مسلم : عن البراء بن عازب قال: « أمرنا رسول الله صلى الله عليه وسلم أن نلقي ‌لحوم ‌الحمر الأهلية نيئة ونضيجة، ثم لم يأمرنا بأكله .(صحيح مسلم» 6/ 64)
«عن عمرو بن شعيب، عن أبيه عن جده، قال: نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم يوم خيبر عن ‌لحوم ‌الحمر الأهليه، وعن الجلالة: عن ركوبها، وأكل لحمها۔(سنن أبي داود» 5/ 628 ت الأرنؤوط)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد سعد جاوید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 84806کی تصدیق کریں
0     7
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیاطوطاکھانا حلال ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   حلال و حرام جانور 0
  • مسلمان قصائی کا غیر مسلموں کے چڑھاوے والے جانور کو ایک وار میں ذبح کرکے اجرت لینا

    یونیکوڈ   اسکین   حلال و حرام جانور 0
  • صرف مچھلی حلال ہونے کا ثبوت

    یونیکوڈ   حلال و حرام جانور 1
  • مشرک اور بدعتی کے ہاتھ کا ذبیحہ

    یونیکوڈ   حلال و حرام جانور 0
  • لٹورا پرندہ حلال ہے یا حرام؟

    یونیکوڈ   حلال و حرام جانور 0
  • کتے اور بلی کے گوشت کا حکم

    یونیکوڈ   حلال و حرام جانور 1
  • کوا حلال ہے یا حرام

    یونیکوڈ   حلال و حرام جانور 0
  • حرام مال سے اگرحج ادا ہوجاتا ہے تو ذبح کے بعد خنزیر حلال کیوں نہیں ؟

    یونیکوڈ   حلال و حرام جانور 0
  • کیا اوجھڑی(بٹ) کھانا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   حلال و حرام جانور 0
  • مشینی ذبیحہ والی مرغی کی حلت وحرمت کا حکم

    یونیکوڈ   حلال و حرام جانور 0
  • ڈنمارک میں مشین کے ذریعہ ذبح کی گئی مرغی کا حکم

    یونیکوڈ   حلال و حرام جانور 0
  • کیا” زیبرا“ حلال جانور ہے؟

    یونیکوڈ   حلال و حرام جانور 0
  • جانور کے خصیتین(کپورے) اور اس کی اوجھڑی کھانے کا حکم

    یونیکوڈ   حلال و حرام جانور 0
  • ناپاک غذا کھانے والی فارمی مرغیوں کی حلت و حرمت

    یونیکوڈ   حلال و حرام جانور 0
  • بندوق سے کیے جانے والے شکار کا حکم

    یونیکوڈ   حلال و حرام جانور 0
  • حلال جانور کی کھال کھانے کا حکم

    یونیکوڈ   حلال و حرام جانور 0
  • کیا خرگوش حلال ہے؟اورخرگوش کو حرام سمجھنے والے کا حکم

    یونیکوڈ   حلال و حرام جانور 0
  • حرام گوشت والے بیمار جانور کو تکلیف سے بچانے کیلئے قتل کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   حلال و حرام جانور 0
  • مرغی ذبح کرنے کے بعد اس کو گرم پانی میں جوش دینے کا حکم

    یونیکوڈ   حلال و حرام جانور 0
  • گھوڑے کا گوشت کھاناحلال ہے یا حرام؟

    یونیکوڈ   حلال و حرام جانور 2
  • پروندوں کی خوراک کے کیڑے (Meat Warm)کوپالنے اور کاروبار کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   حلال و حرام جانور 0
  • مکروہ تحریمی اور حرام میں فرق،جھینگا،کیکڑا اور کچھوے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   انگلش   حلال و حرام جانور 0
  • مصالحت قبول کرنے کے بعد اس سے انکار کرنا

    یونیکوڈ   حلال و حرام جانور 0
  • کیا گدھے کا گوشت حلال ہے؟

    یونیکوڈ   حلال و حرام جانور 0
  • کیکڑا حلال ہے یا حرام؟

    یونیکوڈ   انگلش   حلال و حرام جانور 0
Related Topics متعلقه موضوعات