حلال و حرام جانور

مسلمان قصائی کا غیر مسلموں کے چڑھاوے والے جانور کو ایک وار میں ذبح کرکے اجرت لینا

فتوی نمبر :
62421
| تاریخ :
0000-00-00
حظر و اباحت / حلال و حرام / حلال و حرام جانور

مسلمان قصائی کا غیر مسلموں کے چڑھاوے والے جانور کو ایک وار میں ذبح کرکے اجرت لینا

غیر مسلم لوگ اپنی دیوی دیوتا کے نام پر جانور کی بلی چڑھاتے ہیں،جس میں وہ ایک وار میں سر جدا کردیتے ہیں ،ایسے جانور کی کٹائی کیلئے اگر کسی مسلم قصائی کو بطور اجرت بلایا جائے اور مسلم قصاب یہ خدمت انجام دیدے تو کیا مسلم قصاب کیلئے اس کی اجرت حلال ہوگی یا نہیں ؟براہِ مہربانی شرعی رہبری فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

غیر مسلموں کا اپنے دیوتا یا دیوی کے نام پر قربان کئے جانے والے جانور کو ذبح کرنے کیلئے اگر کسی مسلمان قصاب کو اجرت پر بلالیں اور مسلمان قصاب ان جانوروں کو مذکور طریقے سے ذبح کرکے اجرت وصول کرلے تو قصاب کیلئے وہ اجرت اپنے استعمال میں لانا اگرچہ جائز ہوگا،لیکن کسی جانور کے جسم سے سر کو ایک وار میں مکمل طور پر علیحدہ کرنا ،اور کسی مسلمان کا دیوی ، دیوتاؤں کے نام پر غیر مسلموں کیلئے جانور ذبح کرنا مکروہ ہے،جس سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الھندیۃ : مسلم ذبح شاۃ المجوسی لبیت نارھم او الکافر لآلھتھم تؤکل، لانہ سمی اللہ تعالی ،و یکرہ للمسلم ،کذا فی التتارخانیۃ ناقلا عن جامع الفتاوی ،اھ(5/285)-
و فیہا : و من المستحب قطع الاوداج کلھا و یکرہ قطع البعض دون البعض ،و یستحب الاکتفاء بقطع الاوداج و لایباین الراس و لو فعل یکرہ۔اھ (3/306)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد ابو بکر سعید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 62421کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیاطوطاکھانا حلال ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   حلال و حرام جانور 0
  • مسلمان قصائی کا غیر مسلموں کے چڑھاوے والے جانور کو ایک وار میں ذبح کرکے اجرت لینا

    یونیکوڈ   اسکین   حلال و حرام جانور 0
  • صرف مچھلی حلال ہونے کا ثبوت

    یونیکوڈ   حلال و حرام جانور 1
  • مشرک اور بدعتی کے ہاتھ کا ذبیحہ

    یونیکوڈ   حلال و حرام جانور 0
  • لٹورا پرندہ حلال ہے یا حرام؟

    یونیکوڈ   حلال و حرام جانور 0
  • کتے اور بلی کے گوشت کا حکم

    یونیکوڈ   حلال و حرام جانور 1
  • کوا حلال ہے یا حرام

    یونیکوڈ   حلال و حرام جانور 0
  • حرام مال سے اگرحج ادا ہوجاتا ہے تو ذبح کے بعد خنزیر حلال کیوں نہیں ؟

    یونیکوڈ   حلال و حرام جانور 0
  • کیا اوجھڑی(بٹ) کھانا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   حلال و حرام جانور 0
  • مشینی ذبیحہ والی مرغی کی حلت وحرمت کا حکم

    یونیکوڈ   حلال و حرام جانور 0
  • ڈنمارک میں مشین کے ذریعہ ذبح کی گئی مرغی کا حکم

    یونیکوڈ   حلال و حرام جانور 0
  • کیا” زیبرا“ حلال جانور ہے؟

    یونیکوڈ   حلال و حرام جانور 0
  • جانور کے خصیتین(کپورے) اور اس کی اوجھڑی کھانے کا حکم

    یونیکوڈ   حلال و حرام جانور 0
  • ناپاک غذا کھانے والی فارمی مرغیوں کی حلت و حرمت

    یونیکوڈ   حلال و حرام جانور 0
  • بندوق سے کیے جانے والے شکار کا حکم

    یونیکوڈ   حلال و حرام جانور 0
  • حلال جانور کی کھال کھانے کا حکم

    یونیکوڈ   حلال و حرام جانور 0
  • کیا خرگوش حلال ہے؟اورخرگوش کو حرام سمجھنے والے کا حکم

    یونیکوڈ   حلال و حرام جانور 0
  • حرام گوشت والے بیمار جانور کو تکلیف سے بچانے کیلئے قتل کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   حلال و حرام جانور 0
  • مرغی ذبح کرنے کے بعد اس کو گرم پانی میں جوش دینے کا حکم

    یونیکوڈ   حلال و حرام جانور 0
  • گھوڑے کا گوشت کھاناحلال ہے یا حرام؟

    یونیکوڈ   حلال و حرام جانور 2
  • پروندوں کی خوراک کے کیڑے (Meat Warm)کوپالنے اور کاروبار کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   حلال و حرام جانور 0
  • مکروہ تحریمی اور حرام میں فرق،جھینگا،کیکڑا اور کچھوے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   انگلش   حلال و حرام جانور 0
  • مصالحت قبول کرنے کے بعد اس سے انکار کرنا

    یونیکوڈ   حلال و حرام جانور 0
  • کیکڑا حلال ہے یا حرام؟

    یونیکوڈ   انگلش   حلال و حرام جانور 0
Related Topics متعلقه موضوعات