آمدنی و مصارف

گیم کے اکاؤنٹ بناکر فروخت کرنا

فتوی نمبر :
84145
| تاریخ :
2025-07-13
حظر و اباحت / حلال و حرام / آمدنی و مصارف

گیم کے اکاؤنٹ بناکر فروخت کرنا

السلام علیکم !جی میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ میں Call of Duty 1 گیم ہے PUBG کی طرح، اس کے اکاؤنٹس بنا کر جیسے اس میں لیول کر کے یا گنز وغیرہ کھلوا کر یا اسکنز کھلوا کر انٹرنیشنلی سیل کرتا ہوں۔ اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟ ذرا تفصیل سے بتا دیں کہ آیا اس کی کمائی حلال ہوگی یا حرام؟ شکریہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ خرید وفروخت کے لئے مبیع کا مال ہونا لازم اور ضروری ہے،جبکہ گیم وغیرہ کے اکاؤنٹس کوئی مال نہیں، لہٰذا اس طرح کے اکاؤنٹس کی خرید وفروخت شرعاً جائز نہیں، جس سے احتراز چاہیے۔البتہ اگر کسی نے اپنی محنت اور کوشش کے ذریعے کسی گیم یا دیگر ایپس کے اکاؤنٹ کو شہرت دی ہو، اور اس اکاؤنٹ میں موجود ڈیٹا بھی غیر شرعی امور پر مشتمل نہ ہو تو ایسی صورت میں اگر کسی رقم وغیرہ کے عوض دست بردار ہو، تو بظاہر اس کی گنجائش معلوم ہوتی ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار: وفي الأشباه لا يجوز الاعتياض عن الحقوق المجردة كحق الشفعة وعلى هذا لا يجوز الاعتياض عن الوظائف بالأوقاف، وفيها في آخر بحث تعارض العرف مع اللغة المذهب عدم اعتبار العرف الخاص لكن أفتى كثير باعتباره وعليه فيفتى بجواز النزول عن الوظائف بمال الخ
وفی رد المحتار تحت: (قوله: لا يجوز الاعتياض عن الحقوق المجردة عن الملك) قال: في البدائع: الحقوق المفردة لا تحتمل التمليك ولا يجوز الصلح عنها. أقول: وكذا لا تضمن بالإتلاف الخ(مطلب: لا يجوز الاعتياض عن الحقوق المجردة،ج 4،ص 518،ط: سعید)۔
وفی الدر المحتار : (وبيع ما ليس في ملكه) لبطلان بيع المعدوم وماله خطر العدم الخ
وفی رد المحتار تحت: (قوله لبطلان بيع المعدوم) إذ من شرط المعقود عليه: أن يكون موجودا مالا متقوما مملوكا في نفسه، وأن يكون ملك البائع فیما یبیعہ لنفسہ وأن یکون مقدور التسلیم منح (قولہ وماله خطر العدم) کالحمل واللبن فی الضرع فإنہ علی احتمال عدم الوجود وأما بیع نتاج النتاج فھو من أمثلۃ المعدوم فافھم الخ(مطلب في بيع المغيب في الأرض، ج 5،ص 58،ط:سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد رحمان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 84145کی تصدیق کریں
0     9
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مالک کے علم میں لائے بغیر کسی کام کے کرنے پر کمیشن لینا جائز نہیں

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 1
  • کسی بھی ملازم کا کمپنی کے توسط سے ہدیہ لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 0
  • کرکٹ میچ کے اسکور ویب سائٹ پر ڈال کر پیسے کمانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 1
  • پروفیشنل کرکٹ کھیلنے اور اس کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   آمدنی و مصارف 1
  • حلال آمدن میں حرام آمدن شامل ہونے سے سارا مال حرام ہوجائیگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   آمدنی و مصارف 0
  • حرام مال سے خریدی گئی گاڑی سے حاصل ہونے والی حلال آمدنی

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • ایک مصرف کے نام پر چندے میں جمع کی ہوئی رقم ، کسی دوسرے مصرف میں خرچ کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 3
  • "پی ایل ایس " اکاؤنٹ کےمنافع اور اس کے مصرف کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • عورت کےلئے نس بندی کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • سودی رقم سے ٹیکس ادا کرنا جائز نہیں

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کسی کمپنی ویب سائٹ پر پر غیر متعلقہ کمپنی کی تشہیر پر اجرت لینے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • ”studypool.com“ ویب سائٹ پر لٹریچر نوٹس سیل کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • فراڈ اور دھوکہ دہی سے حاصل کردہ مال کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 3
  • قبرستان میں لگے ہوئے درختوں کا کاٹنا -حدیث "قاتل مقتول دونوں جہنمی" کی تشریح

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • بینک کے لیے انجئنیرنگ کا کام کر کے اس کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کیا پیسے کمانا اللہ سے دوری کا سبب ہے ؟

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • اولیاء اللہ کی قبروں کو تجارت کا ذریعہ بنانا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
  • دکان کے سامنے والی جگہ کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 2
  • میزان بینک کے" نیا پاکستان اسلامک سرٹیفکیٹ" میں سرمایہ کاری کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • مقررہ تنخواہ والے امام کا اپنے لئے ،اپنی مسجد میں چندہ کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
  • بینک اکاونٹ کے سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کرنٹ اکاونٹ کا کہنے کے باوجود ، بینک والوں نے سیونگ اکاونٹ کھول دیا،اس میں جمع شدہ سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • حرام مال خرچ کرنے کے بعد بھی بلانیت ثواب صدقہ کرنالازم ہے

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • سرکاری سکول کے اساتذہ کا مقررہ وقت سے پہلے چھٹی کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کمپنی کی طرف سے استعمال کے لئے ماہانہ مقرر کردہ پیٹرول کو کیش کرانا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
Related Topics متعلقه موضوعات