احرام کے مسائل

میقات سے گزركربغیر احرام جده جانا

فتوی نمبر :
83930
| تاریخ :
2010-05-17
عبادات / حج و عمرہ / احرام کے مسائل

میقات سے گزركربغیر احرام جده جانا

میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ کیا کوئی شخص احرام باندھے بغیر میقات (Meeqaat) کو عبور کر سکتا ہے، جبکہ اس کا ارادہ صرف جدہ میں کاروباری مقصد کے لیے داخل ہونے کا ہو، اور بعد میں حرم جا کر طواف وغیرہ ادا کرے؟
میں یہ سوال اس لیے کر رہا ہوں کیونکہ میں نے سنا ہے کہ جو شخص حدودِ حرم میں داخل ہو، اس کے لیے احرام باندھنا اور عمرہ کرنا ضروری ہوتا ہے، اس کے بعد وہ دیگر کام سر انجام دے سکتا ہے۔
براہِ کرم اس بارے میں راہنمائی فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

میقات سے باہر رہنے والا شخص اگر حرم میں داخل ہونے کے ارادہ سے مواقیتِ خمسہ میں سے کسی میقات سے گزرے تو اس کے لیے حج یا عمرہ کا احرام باندھنا ضروری ہے ، احرام کے بغیر میقات سے تجاوز کرنے کی صورت میں اس پردم لازم ہوگا اور ایک عمرہ یا حج کی قضا بھی کرنا لازم ہوگی، البتہ اگر میقات سے باہر رہنے والا آدمی کسی ایسی جگہ جانے کا ارادہ کرے جو میقات کے اندر ہو لیکن حرم سے باہر ہو یعنی حل میں واقع ہو(مثلا جدہ یا طائف )،تو ایسی جگہ کا قصد کرنے کی صورت میں میقات سے گزرتے ہوئے اس پر احرام کی حالت میں ہونا لازم نہیں ہے، بلکہ بغیر احرام کے بھی وہ میقات سے گزر سکتا ہے، البتہ اگر بعد میں وہ شخص مکہ مکرمہ یا حدودِ حرم میں داخل ہونے کا ارادہ کرے، تو چونکہ وہ اب اہلِ حل میں شمار ہوگا، اس کےلیےحرم میں داخل ہونے سے پہلے حل میں سے کسی بھی جگہ سے احرام باندھ لینا کافی ہے۔کسی میقات پرجاکراحرام باندھ کرواپس ٓنالازم نہیں ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في حاشية ابن عابدين = رد المحتار ط الحلبي: (وحرم تأخير الإحرام عنها) كلها (لمن) أي لآفاقي (قصد دخول مكة) يعني الحرم (ولو لحاجة) غير الحج أما لو قصد موضعا من الحل كخليص وجدة حل له مجاوزته بلا إحرام فإذا حل به التحق بأهله فله دخول مكة بلا إحرام وهو الحيلة لمريد ذلك إلا لمأمور بالحج للمخالفة. ولو عند المجاوزة على ما مر، ونية مدة الإقامة ليست بشرط على المذهب (له دخول مكة غير محرم ووقته البستان ولا شيء عليه) لأنه التحق بأهله كما مر، وهذه حيلة لآفاقي يريد دخول مكة بلا إحرام".(2/ 477)
وفي غنية الناسك : لأن مجاوزة المیقات بنیة دخول الحرم بمنزلة إیجاب الإحرام علی نفسه‘‘. (غنیة الناسک ص: 63)
و في المناسک لملا علي القاري: من دخل من أهل الآفاق مکة أو الحرم بغیر إحرام فعلیه أحد النسکین أي من الحج والعمرة، وکذا علیه دم المجاوزة أو العود‘‘. (ص: ۸۷)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد سعد جاوید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 83930کی تصدیق کریں
0     6
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حالتِ احرام میں عذر کی بنا ء پر جوتا پہننا

    یونیکوڈ   اسکین   احرام کے مسائل 18
  • جدہ میں عارضی رہائش پذیر حج کا احرام کہاں سے باندھے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   احرام کے مسائل 0
  • امیگریشن آفیسر کا ہاتھوں میں سینیٹائزر لگوانا

    یونیکوڈ   اسکین   احرام کے مسائل 0
  • احرام کی حالت میں ناخن کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   احرام کے مسائل 1
  • کیا حالتِ احرام میں بالوں کا گرنے کی وجہ سے دم لازم ہوتا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احرام کے مسائل 1
  • حالت احرام میں آدمی اپنا حلق یا قصر خود کرسکتاہے؟

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • ایک ہی احرام کے ساتھ ایک سے زائد عمرے کیے جاسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • دوسرے عمرے کے لیے مسجد عائشہ سے احرام باندھنا

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 2
  • حالتِ احرام میں عذر کی بنا ء انڈرویئر پہننا

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • حالتِ احرام میں غلافِ کعبہ کو چھونا

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • نابالغ بچے کا بغیر احرام کے مکہ میں داخل ہونا

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 2
  • حالتِ احرام میں خوشبو دار صابن استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • احرام کی حالت میں سگریٹ پینا

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • عمرہ یا حج میں حاجی خود حلق کرسکتاہے

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • طائف کی زیارات سے ہو کر مکہ شریف آنے والے کا احرام کے بغیر میقات سے گزرنا

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • Ruling on wearing Ihram on transit at Jeddah while travelling to another countryا

    یونیکوڈ   انگلش   احرام کے مسائل 0
  • جدہ جاتے ہوئے احرام سے بچنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • احرام کی حالت میں ٹشو اور صابن کا استعمال

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • براستہ دبئی عمرہ کرنے والا احرام کہاں سے باندھے ؟

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 1
  • جدہ سے عمرہ کی ادائیگی کی صورت میں احرام کے مسائل

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • احرام کی حالت میں چہرہ پر نقاب لگے رہنے کا حکم

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • مکہ میں مقیم شخص حج کا احرام کہاں سے باندھے ؟

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • تھکن کی وجہ سے احرام کی چادر اتار کر سونا

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 3
  • احرام کی حالت میں کس طرح کی چپل پہن سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • کیا حاجی سے مشت زنی کا ارتکاب ہوجانے سے حج فاسد ہوجائیگا؟

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
Related Topics متعلقه موضوعات