شوهر و بیوی کے حقوق

شوہر کا بیوی کے حقوق ادا نہ کرنا

فتوی نمبر :
83862
| تاریخ :
2025-07-01
معاشرت زندگی / ازدواجی مسائل / شوهر و بیوی کے حقوق

شوہر کا بیوی کے حقوق ادا نہ کرنا

السلام علیکم! میرا سوال یہ ہے کہ میری شادی کو تیرہ سال ہوگئے ہیں، اور میرے چار بچے ہیں۔ میرے شوہر نے شروع سے ہی ہماری کوئی خاص ذمہ داری نہیں اٹھائی۔ میرے والدین اچھی حالت میں ہیں یعنی ٹھیک ٹھاک کماتے ہیں یا تو وہ انتظام و انصرام کرکے کما تےہیں یا کبھی میں کوئی کام کرکے کما لیتی ہوں۔ میرے شوہر ہر بات پہ جھوٹ بھی بولتے ہیں، اور گھر سے پیسے بھی چراتے ہیں۔ اور یہ باتیں اب کھل کر سامنے آگئی ہیں اور بھی بہت سی باتیں کھل کر سامنے آگئی ہیں۔ اب میں بھی ان کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی، صرف بچوں کی خاطر گزارہ کر رہی ہوں۔ ایسے میں بیوی کو کیا کرنا چاہیئے ؟ اسلام کیا کہتا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ نکاح کے بعد میاں بیوی پر لازم ہوتا ہے کہ وہ نباہ کی ہر ممکن کوشش کریں اور حسنِ معاشرت کے ساتھ اس بندھن کو قائم رکھیں اور اگر میاں بیوی میں کسی ایک میں بھی کوئی خامی یا کمی کوتاہی ہو تو افہام و تفہیم کے ساتھ اس کو دور کرنے کی کوشش کرنی چاہیئے، لیکن اگر اصلاح کی تمام تر کوششوں کے با وجود حالات و واقعات یہ رخ اختیار کرلیں کہ میاں بیوی کےلئے اکٹھے رہتے ہوئے حدود اللہ کو قائم رکھنا ممکن نہ رہے تو اس صورتِ حال میں شریعت نے بیوی کو مطالبۂ طلاق اور خلع لینے کا اختیار دیا ہے ، البتہ معمولی اور خلافِ مزاج باتوں کو بنیاد بناکر طلاق جیسا ناپسندیدہ اور مبغوض ترین مطالبہ کرنا اللہ تعالی اور اس کے رسول ﷺ کی ناراضگی کا باعث اور آخرت کی بربادی کا سبب بن سکتا ہے، جس پر حدیث شریف میں وعید بھی آئی ہےکہ” جو بھی عورت اپنے شوہر سے بغیر کسی شرعی عذر کے طلاق کا مطالبہ کرے تو اس پر جنت کی خوشبو بھی حرام ہے“۔ لہذا صورتِ مسؤلہ میں سائلہ کو اولاً اپنے شوہر کی اصلاح کی بھر پور کوشش کرنی چاہیئے اور ہر ممکن طریقے سے اپنا گھر بسانے کی فکر کرتے ہوئے طلاق کا مطالبہ کرنے سے گریز کرنا چاہیئے ،اور شوہر کو بھی چاہیئے کہ بیوی بچوں کے عائد ہونے والےحقوق ادا کرنے میں کوتاہی نہ کرےاور ان کا نان و نفقہ پوری ذمہ داری سے ادا کرے،تاہم اگر اصلاح کی کوششیں کار آمد نہ ہو سکیں اور شوہر بھی بیوی بچوں کےحقوق کی ادائیگی میں مسلسل کوتاہی کا مرتکب ہورہا ہو اور ان کا نفقہ بھی ادا نہ کرتا ہو تو اس صورت میں سائلہ کےلئے شوہر سے طلاق کا مطالبہ کرنے کی گنجائش ہے اور اس کی وجہ سے وہ گناہ گار نہ ہوگی تاہم اس صورت میں بھی شوہر کو چاہیئے کہ وہ طلاقِ سنت کا اہتمام کرے اور طلاق کا مسنون طریقہ یہ ہے کہ بیوی کو ایسے طہر (پاکی کی حالت) میں صریح الفا ظ کے ساتھ ایک طلاق دی جائے جس میں شوہر نے ہم بستری نہ کی ہو، پھر طلاق دینے کے بعد اس کو تین ماہواریاں گزارنے تک چھوڑ دے جس سے عدت ختم ہوکر وہ شوہر کے نکاح سے نکل جائے گی، اور ایک طلاقِ بائن متحقق ہو جائے گی، لہذا آئندہ اگر کبھی دونوں دوبارہ اکٹھا ہونا چاہیں گے تو حلالۂ شرعیہ کے بغیر نکاح کر سکیں گے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی سنن الترمذی: عن ثوبان: أن رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم قال: ( أیما امرأۃ سألت زوجھا طلاقا من غیر بأس، فحرام علیھا رائحۃ الجنۃ)۔ الحدیث۔ ( باب ما جاء فی المختلعات، ج 1، ص 226، رقم: 1187، ط: دار السلام )۔
و فی البحر الرائق: تحت (قولہ و ھو رفع القید الثابت شرعابالنکاح) و أما سببہ فالحاجۃ إلی الخلاص عند تباین الأخلاق و عروض البغضاء الموجبۃ عند عدم إقامۃ حدود اللہ تعالی و شرع رحمۃ منہ سبحانہ و أما صفتہ فھو أبغض المباحات إلی اللہ تعالی و فی المعراج إیقاع الطلاق مباح و إن کان مبغضا فی الأصل عند عامۃ العلماء و من الناس من یقول لا یباح إیقاعہ إلا لضرورۃ کبر سن أو ریبۃ لقولہ علیہ السلام لعن اللہ کل مذواق مطلاق و لنا إطلاق الآیات فإنہ یقتضی الاباحۃ مطلقا و طلق النبی صلی اللہ علیہ وسلم حفصۃ رضی اللہ عنھا فأمرہ اللہ تعالی أن یراجعھا (إلی قولہ) و قد روی أبو داود عن ابن عمر مرفوعا أبغض الحلال إلی اللہ تعالی عز و جل الطلاق (إلی قولہ) أن الاصل فی الطلاق ھو الحظر لما فیہ من قطع النکاح الذی تعلقت بہ المصالح الدینیۃ و الدنیاویۃ و الاباحۃ للحاجۃ إلی الخلاص (إلی قولہ) و فی غایۃ البیان یستحب طلاقھا إذا کانت سلیطۃ مؤذیۃ أو تارکۃ للصلاۃ لا تقیم حدود اللہ تعالی إلخ۔ (کتاب الطلاق، ج 3،ص 235۔238،ط: ماجدیۃ)۔
و فی الفقہ الاسلامی و أدلتہ: و أجمع الناس علی جواز الطلاق، و المعقول یؤیدہ، فإنہ ربما فسدت الحال بین الزوجین، فیصیر بقاء الزواج مفسدۃ محضۃ، و ضررا مجردا، بإلزام الزوج و النفقۃ و حبس المرأۃ مع سوء العشرۃ، و الخصومۃ الدائمۃ من غیر فائدۃ، فاقتضی ذالک شرع ما یزیل الزواج لتزول المفسدۃ الحاصلۃ منہ (إلی قولہ) الطلاق إذن ضرورۃ لحل المشکلات الأسرۃ، و مشروع للحاجۃ و یکرہ عند عدم الحاجۃ، للحدیث السابق (لیس شیئ من الحلال أبغض إلی اللہ تعالی من الطلاق)(إلی قولہ) و إنما الطلاق تشریع استثنائی للضرورۃ بعد أن یسلک الزوج المراحل الآتیۃ: و ھی المعاشرۃ بالمعروف و الصبر و تحمل الأذی، ثم الوعظ و الھجر و الضرب الیسیر، ثم إرسال الحکمین إلخ۔ ( الباب انحلال الزواج و آثارہ،فصل الطلاق،ج 7،ص245،ط: رشیدیۃ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالروف نواز عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 83862کی تصدیق کریں
0     34
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • شادی کے بعد بیوی کے نام کے ساتھ شوہر کا نام لگانا

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی اپنے شوہر سے جیب خرچی مانگ سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر بیوی کی دلجوئی کے لئے میک اپ کرواسکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی شوہرکے مطالبے پر بالوں پر ہرارنگ کرسکتی ہے

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا شوہر اجازت دے تو بیوی روزانہ اپنے والدین کو ملنے جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 5
  • دیور کا بھابھی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • لڑکی کے جہیز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • سسرال والوں کا بہو سے گھر کا سارا کام لینا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 2
  • بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نکاح نامے میں بطور حق مہر سونے کی مقدار لکھی جائے یا مالیت؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • میاں بیوی کے تنازع کا حل

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شادی کے موقع پر لڑکی کو دیے گئے زیورات کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • اگر ساس بہو کو ناجائز تنگ کرے تو بیٹے کی کیا ذمہ داری بنتی ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے والدین کی خدمت کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • عرصہ سات سال سے بیوی کے ساتھ بات چیت نہ کرنے والے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نافرمان بیوی کے شوہر کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا پہلی بیوی شوہر کو دوسری بیوی کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے سے منع کر سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا بیوی پر شوہر کی ہر بات ماننا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی کے ہمبستری کے مطالبہ پر شوہر کا منع کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • ازدواجی حقوق اور نان و نفقہ ادا نہ کرنے والے شوہر سے علیحدگی اختیار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • گھریلو معاملات درست نہ ہونے پر بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • دو شادیاں کرنے کی صورت میں ہر ایک بیوی کے حقوق

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے حقوق ادا نہ کرنے والی بیوی کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بھوؤں کو باریک کرنے والی عورت کی نمازکا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
Related Topics متعلقه موضوعات