احکام وراثت

والد کے دیے گئے پلاٹ پر ذاتی خرچ سے بنائے ہوئے ورکشاپ میں کیا بقیہ بھائی بہنوں کا حصہ ہوگا؟

فتوی نمبر :
83107
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / ترکات / احکام وراثت

والد کے دیے گئے پلاٹ پر ذاتی خرچ سے بنائے ہوئے ورکشاپ میں کیا بقیہ بھائی بہنوں کا حصہ ہوگا؟

حضرت میں کراچی کا رہنے والا ہوں، میرا ایک بہت بڑا مسئلہ یہ ہے کہ میرا ایک ورکشاپ ہے ،جو کہ میرے والد صاحب نے کچھ سال پہلے میرے نام کر دیا تھا، اور مالکانہ قبضہ بھی دیدیا تھا، اور آج سے دو سال قبل بھی مجھے کہا تھا کہ میں نے تجھے جو دینا تھا، دیدیا ہے، اور والد صاحب اب بھی اس کو تسلیم کرتے ہیں،وہ اب بھی میرے پاس ہے ،میں وہاں ورکشاپ چلاتا ہوں، سیکٹر ۷ ڈی ۱، نارتھ کراچی ۔
آپ سے معلوم یہ کرنا ہے کہ اس پلاٹ یا ورکشاپ میں جس کی قیمت اب ایک کروڑ تیس لاکھ روپے ہو گئی ہے، میرے دیگر بہن بھائیوں کا حصہ آئے گا کہ نہیں؟نیز ایک مکان جو میرے والد صاحب نے والدہ کے نام سے خریدا تھا، اور بعد میں ہم سب بہن، بھائی، میری والدہ اور والد صاحب اس میں رہائش پذیر رہے، پھر بہنوں کی شادی ہو گئی ،اور بھائی اپنے مکانوں میں شفٹ ہو گئے ،تو آخر میں میں ہی والدین کے ساتھ رہ گیا تھا، اب والد صاحب نے مجھ سے بھی خالی کرا لیا تو پوچھنا یہ ہے کہ اس مکان میں شرعی لحاظ سے میرا بھی حصہ بنے گا یا نہیں ؟
نوٹ: والد صاحب نے مجھے پلاٹ دیا تھا ورکشاپ میں نے خود بنایا تھا۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں مذکور ورکشاپ سائل کی ملکیت ہے، دیگر بہن بھائیوں کا اس میں کوئی حصہ نہیں،اس کے بعد واضح ہو کہ مذکور مکان اگرچہ والد محترم نے اپنی بیوی کے نام کر دیا ہو، مگر جو صورت سوال میں درج ہے ،اس طرح ہبہ کرنے سے والدہ اس مکان کی شرعاً مالک نہیں بنی، بلکہ وہ بدستور والد کی ملکیت اور انہی کی جائیداد ہے ،وہ زندگی میں جیسے چاہیں تصرف کر سکتے ہیں، سائل یا کوئی دوسرا بیٹا بیٹی والد کو تقسیم پر مجبور نہیں کر سکتا، اس میں اپنے حصے کے مطالبہ سے احتر از لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما في الدر المختار:(و) شرائط صحتها (في الموهوب أن يكون مقبوضا غير مشاع مميزا غير مشغول) كما سيتضح. (وركنها) هو (الإيجاب والقبول) (5/ 688)۔
وفى الفتاوى الهندية: ولا يتم حكم الهبة إلا مقبوضة ويستوي فيه الأجنبي والولد إذا كان بالغا هكذا في المحيط (4/ 377)۔
و في الهداية شرح البداية: الهبة عقد مشروع لقوله عليه الصلاة والسلام تهادوا تحابوا وعلى ذلك انعقد الإجماع وتصح بالإيجاب والقبول والقبض أما الإيجاب والقبول فلأنه عقد والعقد ينعقد بالإيجاب والقبول والقبض لا بد منه لثبوت الملك (إلی قوله) ولنا قوله عليه الصلاة والسلام لا تجوز الهبة إلا مقبوضة (3/ 224)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
راشدمحمد سبيل عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 83107کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • زندگی میں تقیسم جائیداد کا حکم اور طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء =بیوہ, 2 بھائی 1 بہن)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات