احکام وراثت

بہنوں کا زبانی حصہ معاف کرنے سے کیاان کا حصہ ساقط ہوجائے گا؟

فتوی نمبر :
82698
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / ترکات / احکام وراثت

بہنوں کا زبانی حصہ معاف کرنے سے کیاان کا حصہ ساقط ہوجائے گا؟

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ !
ہمارے ہاں عورتوں کو میراث میں حصہ نہیں دیا جاتا ہے، ہمارے والد کے انتقال کے بعد میرے بھائیوں نے آپس میں والد صاحب کی جائیداد تقسیم کرلی، اور بہن کو حصہ نہیں دیا، میں نےاپنے بھائی کو بھی کہا کہ بہنوں کو حصہ دو، لیکن انہوں نے میری بات نہیں سنی، اور سارا ترکہ آپس میں تقسیم کر لیا، اور کہا کہ بہنوں سے معاف کرا لیں گے، بعد میں بہنوں سے پوچھا گیا ،تو انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنا حصہ تمہیں دے دیا، اب آپ سے یہ پوچھنا ہے کہ اب تو بہنوں نے خود اپناحصہ ہمیں دیدیا ہے، اب تواس میں گناہ ہو گا؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

محض بہنوں کے یہ کہہ دینے سے کہ ہم نے اپنا حصہ تمہیں دیدیا، ان کا حصہ میراث ساقط نہ ہوگا، بلکہ انہیں اب بھی اپنے والد مرحوم کے ترکہ میں حصہ داری کے مطالبے کا حق حاصل ہے، تاہم اگر تمام بہنیں اپنی خوشی اور رضامندی سے بلا کسی جبر و اکراہ کے اپنا حصہ بھائیوں کو دینا چاہتی ہوں، تو جب والد مرحوم کی جائیداد تقسیم کر کے ان کا حصہ متعین ہو جائے، اس کے بعد اپنی مرضی سے وہ جسے دینا چاہیں اسے دیدیں ،تو ایسا کرنا بلا شبہ جائز اور درست ہو گا، اور مذکور بھائی ان کے حصوں کے مالک بھی بن جائینگے، یا تقسیم سے پہلے تمام بھائیوں سے یا جس بھائی کو وہ اپنا حصہ دینا چاہتی ہوں، اسے اپنا حصہ قیمت میں فروخت کر دیں، اور بعد میں اگر چاہیں، تو اس سے اس کی قیمت بھی معاف کر دیں ،تو اس طرح کرنے سے بھی بھائی، بہنوں کے حصوں کے مالک بن جائینگے۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمدکامران اعجاز عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 82698کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • زندگی میں تقیسم جائیداد کا حکم اور طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء =بیوہ, 2 بھائی 1 بہن)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات